پاکستان میں سب سے بہترین/کامیاب ترین کاروبار کونسا ہے؟! جانیے اس پوسٹ میں

To my English readers, dear this post is for Urdu readers, so please don't bother yourself with checking or trying to read it.

شاید آپ کوئی کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں اور اسی لیے اس پیج پے آئے ہیں تاکہ جان سکے کہ پاکستان میں کونسا بزنس/کاروبار سب سے بہتر رہے گا، ٹینشن نہ لے ، میں آج اس آڑٹیکل میں آپ کی اسی حوالے سے مدد کرونگاَ۔
business Pakistan Urdu

ویسے تو میں نے کافی بزنس آیڈیاز اس ویب سائیٹ پہ پہلے ہی سے شیئر کی ہیں لیکن ایک پوسٹ کے علاوہ  باقی ساری پوسٹس انگریزی زُبان میں ہیں جو کہ آپ کو سمجھنے میں دکھت ہوگی، بحرحال میں آپ سے وہ پوسٹس جواُردو میں ہے شیئر کر دیتا ہوں۔

وہ پوسٹ اس لیے شیئر کر رہا ہوں کہ وہ پوسٹ اس پوسٹ سے متعلقہ ہے اور آپ کو ضرور پسند آے گا۔ یہ لنک پچاس بزنس آیڈیاز اُردوزبان میں کللک کرکے آپ اُس پوسٹ کو پڑھ سکتے ہیں۔ لہازا اس پوسٹ کو ضرور پڑھیے۔

اب چلتے ہیں اس پوسٹ کے بنیادی مقصد کی طرف، وہ یہ کہ کونسا کاروبار پاکستان میں سب سے بیسٹ ہے ۔ اگرسرسری طور پر دیکھا جائے تو میڈیسن کا بزنس، کپڑے کا بزنسِ، کھانے پینے کا بزنس، پراپڑٹی کا بزنس وغیرہ  سب سے بیسٹ بزنس پاکستان میں شمار ہو سکتے ہیں لیکن ان سب میں جو سب سے بیسٹ کاروبار ہے وہ میڈسن کا ہے ۔

چلیے میں اب آپ سے اس کے وجوہا ت شیئر کرتا ہوں کہ کس وجہ سے میڈسن کا بزنس پاکستان میں سب کاروباروں میں سے بہتر ہے ۔

9 بڑی وجوہات:

وجہ نمبر ایک: ڈیمانڈ

پاکستان میں میڈسن کی ڈیمانڈ یا مانگ بہت زیادہ ہے، ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانی سارے خطے میں سب سے زیادہ پیسے  میڈسن، صحت پہ  لگاتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ میڈسن کا  کاروبار کرنے والے پاکستان میں خوب کماتے ہیں اور اسی لیے میڈیسن کا بزنس سب سے بہتر ہے پاکستان میں۔

وجہ نمبر دو:  ملاوٹ

ہر چیز میں ملاوٹ چائے میں، دودھ میں، شکر میں، گھی میں، آٹے میں، مصالے میں عرض کوئی ایسی چیز ہی نہی جس میں ملاوٹ نہ ہو اور اسی وجہ سے ہر قسم کی بیماریاں پاکستان میں عام ہیں اور اسی وجہ سے میڈسن کا کاروبار کرنے والے پاکستان میں بہت مزے میں ہیں۔

وجہ نمبر تین: مُنافع/پرافٹ مارجن

چونکہ میں میڈسن کے شعبے سے ذاتی طور پے وابستہ رہا ہوں اور جو منافع میں نے اس بزنس میں دیکھا ہے وہ کئی اور نہں دیکھا۔ آپ آسانی کے ساتھ 7 فیصد سے لیکر 70 فیصد تک فی ایک روپیہ کُل سیلز کے کما سکتے ہیں۔

سات فیصد اس لیے کہا  کہ اس میں ھول سیل، ڈسٹریبیوشن وغیرہ بھی آٰتے ہیں جس میں اگرچہ مُنافع کم ہوتا ہے لیکن سیلز بہت زیادہ ہوتی ہے اور بندہ خاصہ کما پاتا ہے ۔ جبکہ پرچون میں منافع سب سے زیادہ ہوتا ہے، یہاں پہ آپ کم سے کم بیس فیصد اور زیادہ سے زیادہ ستر فیصد کما پاتے ہیں البتہ ھول سیل، ڈسٹربیوشن کے مقابلے میں سیلز یہاں پہ کم ہوتی ہیں۔

وجہ نمبر چار: آسان ترین

میڈسن کے بزنس کو چلانے میں اتنی کوئی خاص محنت کی ضرورت نہیں ہوتی، آپ کہی پہ بھی دو چار مہینے کی ٹرینگ حاصل کرکے کامیابی کے ساتھ شروع کر سکتے ہو۔ بلفرض اگر آپ اس کوخود نہیں چلانا چاہتے تو آپ کسی تجربہ کار شخص کو مُلازمت پہ رکھ کہ اسے آسانی سے چلا سکتے ہیں۔

وجہ نمبر پانچ: پراڈکٹ کی لمبی عُمر

میڈیسن/ادویات کی شیلف لائف یا ایکسپائری بہت زیادہ ہوتی ہے اور آپ بغیر کسی نقصان کے خوف کے ان ادویات کواپنے دوکان وغیرہ پہ رکھ سکتے ہیں۔ اب اگر آپ کھانے کے کاروبار کو دیکھیں تو وہاں پہ ایسا نہیں ہو سکتا، اسی طرح اگر آپ پراپڑٹی کے بزنس کو دیکھیں تو وہاں اگرچہ شیلف لائیف کا کوئی تصور ہی نہیں ہے لیکن وہاں پہ رسک بہت زیادہ ہے اور ساتھ میں ڈیلی آپ کی سیلز نہیں ہوتی، اسی طرح کپڑے کے کاروبار میں اگرچہ کپڑے کی شیلف لائیف میڈیسن کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے لیکن وہاں پہ نہ سیلز میڈیسن بزنس کی طرح ہوتی ہے اور نہ ہی پرافٹ مارجن میڈٖیسن جتنا ہوتا ہے ۔

وجہ نمبر چھ: بریک ایون پوائنٹ

چونکہ میڈیسن کی مانگ بہت زیادہ ہے پاکستان میں اور اس میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اسی وجہ سے آپ اس کاروبار میں دوسرے کاروباروں کی بنسبت جلد ہی بریک ایون پوائنٹ کو حاصل کرلیتے ہیں۔

بریک ایون پوائنٹ  کا مطلب کاروبار کی وہ حالت جہاں پہ آپ کے کاروبار کے خرچے اور آمدن برابر ہوں۔

وجہ نمبر سات : میڈیسن اور کسٹمر کی مجبوری

چاہے جتنا ہی قیمت کے معاملے سخت کسٹمر کیوں نہ ہو، جب بات آتی ہے میڈیسن کی تووہی کسٹمر بغیر چُو چُرا کے آپ سے ادویات اُسی قیمت پر لے گا جو قیمت ادویات پہ لکھی ہوتی ہے کیونکہ اُس ٹائیم اُسے پیسے سے زیادہ صحت عزیز ہوتی ہے اور اُوپر سے زیادہ تر کسٹمرز کو میڈیسن کے فیلڈ کا، اس کاروبار میں بچت کا کُچھ بھی اندازاہ نہیں ہوتا اور یہی لاعلمی اُسے میڈیسن کی پوری قیمت دینے پر مجبور کرتی ہے ۔

وجہ نمبر آٹھ:  مارکیٹنگ، برینڈنگ وغیرہ کی ضرورت نہیں ہوتی

اگرچہ ہر کاروبار میں بڑی کامیابی کے لیے مارکیٹنگ، ایڈورٹائیزنگ، برینڈنگ کرنا نہایت ضروری ہوتا ہے لیکن میڈیسن کے بزنس میں آپ کو ان چیزوں کی ضرورت نہیں ہوتی، بس ڈاکٹر صاحب کی پرچی اور کمپنیوں کا ڈاکٹر صاحب کو خوش رکھنا ہی آپ کے میڈیسن کی سیلز کے لیے کافی ہوتا ہے ۔ ویسے بھی  آپ  نے وہی ادویات اپنی شاف پے رکھنی ہے جن کی ڈیمانڈ ہو اور یہ ڈیمانڈ بنانے کا کام کمپنیاں خود کرتی ہیں۔

وجہ نمبر نو: وباء/پینڈمک ، جنگ میں یہی بزنس  اُن کاروباروں میں آتا ہے جو لازمی ہیں

جیسا کہ آجکل کرونا وائیرس کی وجہ سے یہ بزنس اوپن ہیں، اچھےجارہے ہیں جبکہ تقریبا باقی سارے کاروبار ٹھپ پڑے ہیں۔

پوسٹ کے آخر میں کچھ اہم پوائنٹس:

نمبر ۱: کسی بھی کاروبار کو شروع کرنے سے پہلے آپ پے یہ لازم آتا ہے کہ کم سے کم تین مہینے ایسے بندے کے ساتھ گُزاریں جو اُس کاروبار کو کامیابی سے چلا رہا ہو، اور اُس سے سب کُچھ سیکھ لیں،  اس طرح کرنے سے بعد میں آپ اپنے کاروبار کو اچھی طرح سنبھال پائیں گے ۔

نمبر ۲: میڈیسن  کا کاروبارتبھی زیادہ کامیاب ہوگا اگر آپ ایسی جگہ پے اُسے شروع کرینگے جہاں پے کسٹمر زیادہ ہوں جیسے کس سرکاری/نجی ہسپتال کے پاس یا کسی نامور ڈاکٹر کے کلینک کے ساتھ۔ البتہ ہول سیل/ڈسٹریبیشن کو آپ کسی بھی جگہ شروع کر سکتے ہیں مگر پھر بھی بہتر ہوگا کہ آپ وہاں جائے جہاں اور ہول سیلرز/ڈسٹریبیوٹرز ہوں۔

نمبر ۳: میں نے ایک اور آرٹیکل میں اُردو میں کچھ اہم سیلز ٹپس، سیلز کے طریقہ کار شیئر کی ہیں اُنھیں بھی پڑھیئے وہ آپ کو کسی بھی کاروبار میں سیلز بڑھانے میں مدد دیں گی، آرٹیکل پڑھنے کے لیے اس لنک 10 اہم سیلز ٹُپس، ٹیکنیکس اُردو زُبان میں پر کلک کریں۔


نمبر۴: اگر آپ کسی بھی قسم کا ساچے(Sachet) پیکنگ بزنس مثلا سلانٹٖی چپس(Slanty Chips)، لیز چپس(Lays Chips)، سرف ایکسل، بونس، یا کوئی سا ہ بھی لوکل ساچے میں پیک شُدہ آئٹم کی طرح کا بزنس شُروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں لیکن آپ کو اس کرنے کے لیے رہنمائی چاہیے ہو اور رہنمائی بھی پریکٹیکل ، آسان چاہیے ہو جو الف تا یی سب کچھ ڈیٹیل میں آپ کو دے  تو اس پوسٹ کو ضرور  پڑھیئے :کسی بھی قسم کا ساچے بزنس اپنے گھر سے شروع کریں۔ 

مزید ایسے معلوماتی اور مددگار آرٹیکلز کے لیے اس ویب سائیٹ کو سبسکرائب کریں اور اس آرٹیکل کو، ویب سائیٹ کو  اپنے فیس بک  کے دوستوں وغیرہ سے شیئر کرنا نہ بھولئیے ۔

اگر آپ کا کوئی سوال ہو یا اپنی رائے دینا چاہتے ہوں تو نیچے کمنٹس میں لکھ لیجئے ، بہت بہت شُکریہ


نوٹ: اس ویب سائیٹ کے آرٹیکل، پوسٹ  کاپی کرکے فیس بک  پہ، کسی ویب سائیٹ پہ، ای بک میں یا کسی اور پلیٹ فارم پہ کاپی کرکے پیسٹ کرنا کاپی رائیٹس وایلشن کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنے والے کے خلاف کاپی رائیٹس کے تحت کاروائی کی جائے گی، لہازا ایسا کرنے سے  اجتناب کریں اور صرف آرٹیکل کا لنک فیس بک پہ، کسی سائیٹ پہ،  ای بک وغیرہ  میں شئر کریں۔


About Publisher Arshad Amin

Certified SEO Professional, Small Business, Start-up, Marketing Expert with ton's of practical, actionable ideas, insights to share, Proud Founder and Owner of www.easymarketinga2z.com and www.topexpertsa2z.com

No comments:

Post a Comment

Start typing and press Enter to search