کاروباری مشورہ: ایک کامیاب کاروباری بننے کے لیے آپ کو کیا کرنا ہوگا!
ایک
کامیاب کاروباری بننے کے لیے آپ کو کیا کرنا ہوگا!
ایک
کامیاب کاروباری بننے کے لیے ضروری ہےکہ آپ کے پاس مُناسب سرمایہ ہو انویسٹ کرنے
کے لیے، کیونکہ سرمائے کے بغیر آپ کھبی بھی کوئی کاروبار شُروع نہیں کرسکتے ۔
اب
آتے ہیں کہ کس طرح اُس سرمائے کوانویسٹ کیا جائے ،تاکہ آپ ایک کامیاب کاروباری
بن جائیں۔
نوٹ:
اگر آپ مزید بزنس یا کاروبار کے متعلق
جاننا چاہتے ہیں تو کاروبار اُردو میں،
اس لنک پے کلک کریں۔
بہت
سے لوگ جب کاروبار شروع کرتے ہیں تو وہ ایسا
کاروبار کو شُروع کرتے ہیں جو اُن کے خیال میں سب سے زیادہ کامیاب ہوتا ہے
لیکن پھر بھی وہ اُس کاروبار میں ناکام ہو جاتے ہیں، اب ناکامی کی وجوہات بہت ہو
سکتی ہیں اُس میں، میں جانا نہیں چاہتا۔
بلکہ
میں یہاں پہ آپ لوگوں کو آج ایسا مشورہ دونگا کہ کاروبار میں ناکامی کی وجو ہات
جو بھی ہوں، آپ انشاء اللہ ناکام نہیں ہونگے اور اس طرح سے آپ ایک کامیاب
کاروباری بن جائیں گئے ۔
کامیاب کاروباری بننے کی تجویز:
آپ
نے انگریزی کا لفظ Diversificationتو سُنا
ہوگا، جس کے معنی ہیں متنوع مطلب آپ کسی چیز میں مختلف چیزوں کا اضافہ کریں، بس یہی کام آپ نے اپنے سرمائے کے
ساتھ کرنا ہے ۔ دُوسرے الفاظ میں بجائے ایک کاروبار کے ، آپ مختلف کاروباروں میں اپنا سرمایہ لگائیں۔
یہ
بات تو مشہور ہے کہ سارے انڈے ایک تھیلی میں نہ رکھیں کیونکہ جب وہ تھیلی آپ سے
گرے گی تو آپ کے سارے انڈے ٹوٹ جاینگیے ۔مطلب اگر آپ اپنا سارا سرمایہ ایک
کاروبار میں لگائینگے تو ناکامی کی صورت میں آپ کا سارا سرمایہ ڈوب جائے گا۔
اور
یہ بات شماریات کے علم/(Statistics) سے
بھی ثابت ہے ، چلئے اس بات کو شماریات کے
علم سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں ، گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں، میں آپ کو کوئی
بہت ہی پیچدہ قسم کی شماریات یہاں پہ نہیں سمجھاوں گا۔
نوٹ:
اگر آپ اُردو زُبان میں کاروباری
آئیڈیاز/Business ideas جاننا چاہتے ہیں تو اس آرٹیکل کو پڑھیئی: 50 کاروباری آئیڈیاز اُردو زُبان میں
اگرچہ
پاکستان میں کسی بھی کاروبار کے ناکام ہونے کے متعلق کوئی شماریاتی تحقیک نہیں
ہوئی، جس بندے کو کم از کم یہ اندازہ ہو کہ ایک سال بعد اُس کے کاروبار کے ناکام
ہونے کا چانس کتنا ہے، لیکن پھر بھی آپ سمجھانے کے لیے ، ہم فرض کر لیتے ہیں کہ
دودھ کے فارم کے کاروبار کے ناکام ہونے کا چانس ایک سال بعد ۹۰ فیصد ہے تو اگر ساتھ میں آپ چکن فارم کا
کاروبار شُروع کر لیں اور فرض کر لیں کہ ایک سال بعد چکن فارم کے ناکام ہونے کا
چانس بھی ۹۰ فیصد ہے تو ایک سال بعد دونوں کاروباروں کے ناکام ہونے کا چانس کتنا
ہوگا۔
یہ
جاننے کے لیے ہمیں شماریات استعمال کرنی ہونگی اور یہ بہت آسان ہے ، آپ نے بس
صرف دونوں کاروباروں کے ایک سال بعد ناکام
ہونے کے چانسیز کو ایک دوسرے میں ضرب دینا ہے ، جیسا کہ میں نے نیچے کیا ہے !
90%*90%=81%
مطلب ایک سال بعد آپ کے دونوں کاروباروں کے ناکام
ہونے کا چانس 81 فیصد ہے اب فرض کریں آپ ایک اور کاروبار بھی ساتھ میں شُروع کرتے
ہیں (جس کابھی ایک سال بعد ناکام ہونے کا چانس 90 فیصد ہے ) تو ایک سال بعد آپ کے تینوں کاروباروں کے ناکام ہونے کا چانس
72 فیصد ہو جائیگا، اس کا حساب بھی میں نے اوپر کے حساب کی طرح لگایا ہے ، نیچے
چیک کریں۔
90%*90%*90%=72%
اب
آپ سوچیں اگر آپ اپنا سرمایہ پانچ کاروباروں میں لگاتے ہیں جن میں سے ہر ایک کے ناکام ہونے کا چانس ایک سال
بعد 90 فیصد ہو تو ایک سال بعد آپ کے پانچوں کاروباروں کے ناکام ہونے کا امکان یا
چانس 59 فیصد ہوگا، اس کے حساب بھی اوپر
والے حساب کی طرح ہے ۔
عرض
جتنے زیادہ کاروباروں میں آپ اپنا سرمایہ لگائینگے اُتنا ہی آپ کے سارے کاروباروں میں ناکام ہونے کے امکانات کم ہوتے
چلے جائیں گے۔
یہاں
پہ یہ بات بتاتا چلوں کہ امریکہ میں پہلے سال کسی بھی کاروبار کے ناکام ہونے کا
چانس 30 فیصد ہے ، اور پانچ سال بعد50
فیصد ہے ، کہنے کا مطلب یہ ہے کہ چونکہ
امریکہ ایک ترقی یافتہ مُلک ہے تو وہاں کی نسبت یہاں پہ کسی بھی کاروبار کے پہلے
سال ناکام ہونے کا چانس زیادہ ہوگا۔
آج
کے لیے بس اتنا ہی!
اگر آپ کو
مزید ایسے کاروبار کے متعلق ٹپس/tips،
مشورے چاہیے تو میرے اس ویب سائیٹ کو
Subscribeکریں اور اس آرٹیکل کو اپنے فیس
بک، سوشل میڈیا کے دوستوں کے ساتھ ضرور شئیر کیجئے !!!
شکریہ!
نوٹ: اس ویب سائیٹ کے آرٹیکل، پوسٹ کاپی کرکے فیس بک پہ، کسی ویب سائیٹ پہ، ای بک میں یا کسی اور پلیٹ فارم پہ کاپی کرکے پیسٹ کرنا کاپی رائیٹس وایلشن کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنے والے کے خلاف کاپی رائیٹس کے تحت کاروائی کی جائے، لہازا ایسا کرنے سے اجتناب کریں اور صرف آرٹیکل کا لنک فیس بک پہ، کسی سائیٹ پہ، ای بک وغیرہ میں شئر کریں۔
نوٹ: اس ویب سائیٹ کے آرٹیکل، پوسٹ کاپی کرکے فیس بک پہ، کسی ویب سائیٹ پہ، ای بک میں یا کسی اور پلیٹ فارم پہ کاپی کرکے پیسٹ کرنا کاپی رائیٹس وایلشن کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنے والے کے خلاف کاپی رائیٹس کے تحت کاروائی کی جائے، لہازا ایسا کرنے سے اجتناب کریں اور صرف آرٹیکل کا لنک فیس بک پہ، کسی سائیٹ پہ، ای بک وغیرہ میں شئر کریں۔
TAGS BIZ IN URDU (کارُوبار اُردو زبان میں) In Urdu
No comments:
Post a Comment