ایک نہایت ہی مُنفرد ہوم بزنس آئیڈیا اُردو زُبان میں۔
تو
جناب آپ نے یہ بات ٹھان لی ہے کہ آپ اپنے گھر سے ہی کوئی چھوٹا موٹا کاروبار
شروع کرینگے لیکن آپ کے پاس کاروباری
آیڈئے کی کمی ہے ، آپ کو سمجھ نہیں آ رہی کہ کونسا کاروبار شروع کیا
جائے ، یہی بات ہے نا ؟۱
فکر
نہ کریں میں آج آپ کو ایک ایسا بزنس
آئیڈیاء دونگا جس پے کام کرکے آپ آسانی کے ساتھ گھر سے ۵۰ ہزار سے ڈیڑھ لاکھ تک
فی مینہ کما سکتے ہیں اور وہ بھی صرف چار لاکھ روپے (70 گرام سونا) کے انویسٹمنٹ سے ۔
نوٹ: یکم جنوری 2019 کو ایک گرام سونے کی قیمت 5734 روپے ہے، چونکہ سونے کی ویلو یا قدر کبھی نہیں بدلتی جبکہ کرنسی کی قدر اُٹھتی یا گرتی ہے جس کی وجہ سے سونے کی قیمت /قدر میں اضافہ یا کمی ہوتی ہے لہازا میں اس پوسٹ میں اس کاروبار کو کامیابی سے شروع کرنے کے لیے جو انویسٹمنٹ درکار ہوتی ہے اُس کو سونے کے حساب سے بھی مینشن کرونگا جس کی وجہ سے اس آرٹیکل کے اعداد و شمار ہمیشہ کے لیے درست رہینگے، مطلب اگر آپ نے 2050 میں اس آرٹیکل کو پڑھا تو اُس ٹائیم سونے کی قیمت جو بھی ہوگی اُس حساب سے آپکو اس کاروبار کو کامیابی سے شروع کرنے کے لیے سرمایہ درکارہوگا۔
اگر
آپ کے پاس اتنی انویسٹمنٹ نہیں ہے تو فکر نہ کریں میں نے اور بھی بہت سارے بزنس آئیڈیاز اس ویب سائیٹ پے
شئیر کی ہیں جو آپ بہت ہی کم انویسمنٹ یا سرمایہ کاری سے شروع کرسکتے ہیں، اُن
کاروباری آئیڈیاز کو پڑھنے کے لیے اس لنک کو کلک کریں 50 کاروباری /بزنس آئیڈیاز اُردوزبان میں۔
اور
اگر آپ مزید کاروبار سے متعلق مواد، کاروباری مشورےاُردو
زُبان مین پڑھنا چاہتے ہیں تو اس لنک کو کلک کریں کاروبار اُردو میں۔
ایک منفردہوم بزنس (Business) آئیڈیاء (idea) ارُدو زبان میں:
جو
بزنس آیئڈیاء یا پراڈکٹ آئیڈیاء میں آج
آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں اُس کی ختمی شکل یہ ہے :
اور
اس پراڈکٹ کی تیاری میں، میں نے یہ سویٹس
استعمال کی ہیں:
یہ سویٹس عام طور پر بڑے سویٹس ڈیلرز کے پاس سے آپ کو ملینے گی اور وہ ان سویٹس کو منوں،
کلو کے حساب سے بیچتے ہیں ، اگر آپ زیادہ
مال لینگے تو آپ کو اچھا ریٹ ملے گا اور پھر آپ اس کی اوپر والی تصویر کی طرح
خوب صورت پیکنگ کرکے بہتریں مُنافع کے ساتھ بیچ سکتے ہیں۔
یہ
سویٹس آپ کو تقریباََ سو روپے سے لیکر ایک سو بیس روپے فی کلو ملینگے اب اگر آپ
اٹھارہ گرام کے یہ سویٹس پانچ روپے والے پیکٹ/ساچے میں پیک کرینگے تو اگر بلفرض یہ
سویٹس آپ کو ایک سو پانچ روپے فی کلو پڑتے ہیں تو اٹھارہ گرام آپ کو تقریباََ ایک روپے نوئے پیسے (1.90) میں پڑینگے ۔
اب
اگر آپ ان سویٹس کے چوبیس پیکٹ /ساچے ایک ڈبے میں پیک کرکے بیچنگے تو آپ کو
پنتا لیس روپے اور ساٹھ پیسے (45.60) صرف سویٹس پیک کرینگے ، یاد رہے اس
لاگت میں ڈبے ، ساچے پیکنگ، کارٹن کی لاگت یا Cost شامل نہیں ہے ۔
چلئے
اب ساچے کے لاگت کی بات کرتے ہیں، ساچے کو
بنانے کے لیے آپ کو کم سے کم ایک لاکھ روپے درکار ہونگے، اس لاگت میں ساچے کا
ڈیزائین ، ساچے کے ڈیزائین کو پرنٹ کرنے کے لیے
ڈیجٹل سیلنڈز اور اُن ڈیجٹل سیلنڈز
سےکم سے کم ۱۲۰ کلو کا پرنٹ شُدہ میٹیریل جس سے ساچے بنے گے شامل ہے ۔
ایک
کلو کے پرنٹ پر 420 سے 450 رُوپے کا خرچہ
آئے گا۔ اگر ہم 420 رُوپے کے حساب سے فی کلو لیں تو ایک گرام ہمیں 0.42 پیسے میں
پڑے گا اور ایک ساچے کا وزن تقریباََ ایک گرام ہوتا ہے ، مطلب ایک خالی ساچے کی
قیمت 0.42 پیسے ہوگی۔
اب
اگر ہم چوبیس ساچے کی قیمت نکالیں تو وہ(
24 X 0.42=10.08) دس روپے اور آٹھ پیسے ہوگا۔
مطلب اگر ہم ان ساچوں میں اٹھارہ گرام سویٹ فی ساچے
پیک کریں تو اس پے کُل لاگت (45.60 +
10.08= 55.68) پچپن رُوپے اٹھاسٹھ پیسے آئے گی۔
چلے
اب اس میں ڈبے کی لاگت بھی جمع کرتے ہیں ، ایسا ڈبہ (مندرجہ زیل تصویر دیکھیں) آپ کو
تقریباََ چھ سے آٹھ روپے فی ڈبہ پڑے گا
اور آپ کو کم سے کم پانچ ہزار ڈبہ پرنٹ
کرنا پڑے گا کیونکہ اس کم پرنٹنگ والے کرتے نہیں کیونکہ اُس میں اُن کی مزدوری
نہیں ہوتی۔
اب
اگر ہم چھ روپے ڈبے کی قیمت لیں اور اُس میں چوبیس سویٹ سے بھرے پیک شُدہ ساچے
ڈالیں تو ہمیں ایک ڈبہ اکسٹھ روپے اٹھاسٹھ پیسے (61.68) میں پڑے گا۔
اب
اگر ہم چوبیس ڈبوں کا کارٹن بنائے جیسا کہ نیچے تصویر میں ہے تو ایک کارٹن ہمیں کم
سے کم بیس رُوپے میں اور زیادہ سے زیادہ
پچیس رُوپے میں پڑے گا۔
مطلب
اگر ہم ایک کارٹن کی قیمت ۲۰ روپے لیں تو
ہمیں 0.83 پیسے (کارٹن کی قیمت )ہر ڈبے کے قیمت کے ساتھ جمع
کرنی ہوگی۔
اس
طرح سے ہمیں ایک ڈبہ جس میں چوبیس سویٹ سے
بھری ساچے ہوں باسٹھ روپے اکیاون پیسے (62.51)
میں پڑے گا۔
کارٹن
بھی آپ نے کم سے کم پانچ سو یا ہزار
بنانے ہونگے ۔
اب
اگر ہم ایک سویٹ کے ڈبے کو پچاسی رُوپے میں ہول سیل کو بیچیں تو ہمارا مُنافع
بائیس روپے اُنچاس پیسے ہوگا جو کہ کُل لاگت
(62.51) کا چھتیس فیصد ہے اور میرے
خیال میں یہ بہتریں مارجن ہے ۔
اب
سوچیں اگر آپ اس قیمت پر ہول سیل میں صرف دو سو کارٹن مہینے کے بیچے تو آپ کا
کُل منافع تقریباََ ایک لاکھ آٹھ
ہزار رُوپے ہونگا اور بلفرض اس میں آدھے
پیسے بھی آپ خرچوں میں نکال لیں تو پھر
بھی آپ کم سے کم پچاس ہزار روپے کا خالص مُنافع فی مہینہ کمائینگے ۔
خام
مال کے لیے اور مارکیٹ میں قرض/کریڈٖیٹ کے لیے بھی آپ کو سرمایہ درکار ہوگا کیونکہ بغیر کریڈیٹ آپ پاکستان میں اس لیول کا
کاروبار کر ہی نہیں سکتے لہازا یہ ضروری ہے اور ہاں جتنا آپ زیادہ سیل
کرینگے اُتنی ہی زیادہ آپ کو پیسے انویسٹ
کرنے پڑینگے خام مال میں۔
شروع
میں آپ یہی کوئی پانچ دس ہزار کا خام مال لیں اور پھر آہستہ آہستہ کام بڑھاتے
جائیں۔
اپنے
پراڈکٹ کی ریجسٹریشن کروانی ہوگی اور اُس پے یہی کوئی دس بارہ ہزار روپے کا
خرچہ آئے گا۔
تو جناب یہ ہوگیا ہمارا پراڈکٹ اب چلئے با ت کرتے
ہیں ساچے پیکنگ کے مشین کی، یہ مشین آپ کو تقریباََ ڈیڑھ لاکھ کے اُوپر نیچے مل جائے گا، اس مشین
کو آپریٹ کرنا نہایت آسان ہوتا ہے لہازا گھبرانے کی ضرورت نہیں۔
اور
یہ ہے اس مشین کی تصویر:
نیچے
والیویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ
مشین کس طرح سے کام کرتی ہے ، ویڈیو میں
دیکھائی جانے والی مشین تصویر والی مشین سے تھوڑٖی مُختلف ہے لیکن یہ صرف مشین کے
ماڈل اور کمپنی کا فرق ہے۔
اگر
آپ اوپر کی پہلی تصویر دیکھیں تو میں نے
تین مختلف ساچوں کی تصویر شیئر کی ہے ، اس
کی صرف ایک وجہ ہے وہ یہ کہ آپ اپنی سیلز اس سویٹس کی بڑھا سکتے ہیں اگر
آپ صرف ہر ڈیزائن کے سویٹس کے لیے مُختلف ساچے ڈیزائن کریں جیسا کہ میں نے کیا ہے ، لیکن میرا مشورہ یہ ہوگا کہ ایسا کرنے
سے پہلے اتنا ضرور کوئی سروے ، ریسرچ کر لیں کہ آپ کا ٹارگٹ مارکیٹ کونسا سویٹ ذیادہ پسند کرتا ہے اور پھر اُسی کے لیے الگ سے ساچے ڈیزائن کریں۔
تو
یہ ہوگیا آج کا بزنس آئیڈیاء اگر آپ کو
مزید ایسے کار آمد، مفید مشورے ، آرٹیکلز چاہیے ہوں تو میری اس ویب سائیٹ کو ای
میل کے ذریعے سبسکرائیب کریں، سبسکرائیب کرنے کے لیے اپنی ای میل سائیڈ والے
سبسکرپشن میں ڈالے تاکہ جب بھی میں کوئی نیا پوسٹ، آرٹیکل، کاروباری مشورہ لکھوں
تو آپ کو فری میں اُس کا ای میل موصول ہو اور اس پوسٹ کو
ضرور اپنے فیس بک ، ٹویٹر کے دوسوتوں کے ساتھ شیئر کریں یہ میری ایک چھوٹٖی سے
ریکویسٹ ہے۔
اگر
آپ موبائل سے اس آرٹیکل کو پڑھ رہے ہیں تو سبسکرپشن بکس نیچے سکرول کرکے آپ کو
مل جائے گا۔
آخر
میں اگر آپ کے ذہین میں اس بزنس آئیڈئے کے متعلق کوئی سوال ہو یا آپ اپنی رائے
دینا چاہتے ہیں تو نیچے کمنٹس میں لکھیں،
شکریہ۔
نوٹ: اس ویب سائیٹ کے آرٹیکل، پوسٹ کاپی کرکے فیس بک پہ، کسی ویب سائیٹ پہ، ای بک میں یا کسی اور پلیٹ فارم پہ کاپی کرکے پیسٹ کرنا کاپی رائیٹس وایلشن کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنے والے کے خلاف کاپی رائیٹس کے تحت کاروائی کی جائے، لہازا ایسا کرنے سے اجتناب کریں اور صرف آرٹیکل کا لنک فیس بک پہ، کسی سائیٹ پہ، ای بک وغیرہ میں شئر کریں۔
شکریہ۔
نوٹ: اس ویب سائیٹ کے آرٹیکل، پوسٹ کاپی کرکے فیس بک پہ، کسی ویب سائیٹ پہ، ای بک میں یا کسی اور پلیٹ فارم پہ کاپی کرکے پیسٹ کرنا کاپی رائیٹس وایلشن کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنے والے کے خلاف کاپی رائیٹس کے تحت کاروائی کی جائے، لہازا ایسا کرنے سے اجتناب کریں اور صرف آرٹیکل کا لنک فیس بک پہ، کسی سائیٹ پہ، ای بک وغیرہ میں شئر کریں۔
TAGS BIZ IN URDU (کارُوبار اُردو زبان میں) Business Ideas Pakistan Home Based Business Ideas in Urdu In Urdu گھریلو کاروبار
very good sir mein aik dehati area se belong kerta hoon mere pass karobaar ka experience nai hai kindely mujhe bi guide karen mein kaun sa karobaar keron ta k mere halaat behter ho jaen.
ReplyDelete