Home Business Idea in Urdu (Very Low Investment - 65% Plus منافع)

business idea
اگر آپ کوئی ہوم بزنس شروع کرنا چاہتے ہیں اور وہ بھی  نہایت کم سرمائے سے مطلب صرف دس سے پندرہ  ہزار روپے سے(3 گرام کے سونے سے) اور آپ  روزانہ کا ہزار روپیہ اُس سے کمانا چاہیتے ہیں تو آپ بلکل  درست  جگہ پے آئے ہیں۔

نوٹ: یکم فروری2019 کو ایک گرام سونے کی قیمت 5800 روپے ہے، چونکہ سونے کی ویلو یا قدر کبھی نہیں بدلتی جبکہ کرنسی کی قدر اُٹھتی یا گرتی ہے جس کی وجہ سے سونے کی قیمت /قدر میں اضافہ یا کمی ہوتی ہے لہازا میں اس پوسٹ میں اس کاروبار کو کامیابی سے شروع کرنے کے لیے جو انویسٹمنٹ درکار ہوتی ہے اُس کو سونے کے حساب سے بھی مینشن کرونگا جس کی وجہ سے اس آرٹیکل کے اعداد و شمار ہمیشہ کے لیے درست رہینگے، مطلب اگر آپ نے 2050 میں اس آرٹیکل کو پڑھا تو اُس ٹائیم سونے کی قیمت جو بھی ہوگی اُس حساب سے آپکو اس کاروبار کو کامیابی سے شروع کرنے کے لیے سرمایہ درکارہوگا۔

ہا ں اگر آپ کے پاس  چار پانچ لاکھ روپے(68 گرام تا 85 گرام سونا) ہیں اور آپ  چاہتے کہ آپ مہینے کا  ساٹھ ، ستر ہزار سے ڈیڑھ لاکھ تک کمائیں  اور وہ بھی اپنے گھر سے ، تو پھر آپ یہ آرٹیکل ضرور پڑھیئے : Special Home Business Idea in Urdu فکر نہ کریں یہ آرٹیکل بھی اُردو  میں ہے ۔

چلئے اب چلتے ہیں اس  پوسٹ  کے بنیادی مقصد کی طرف!

میں یہاں آپ  کوکسی قسم کے سبز باغ  نہیں دکھاونگا  اور نہ ہی وہی  پُرانے فضول، چول قسم کے بزنس آئیڈیاز آپ کو دونگا جس سے انٹرنیٹ  بھر ا  پڑا  ہے۔

مزید آپ کا ٹائم ضائع کیے بغیر چلئے چلتے ہیں اُس بزنس  آئیڈیاکی طرف!

ہوم بزنس آئیڈیا :پانچ روپے والا کھلونا گفٹ پیک

آپ نے  پانچ روپے والا کھلونا گفٹ پیک تو دیکھا ہوگا جسے بچے بہت زورو شوق سے خریدتے ہیں کیونکہ اُس میں نہ صرف اُن  کو کھانے کے لیے  Popcorn ملتے ہیں  بلکہ ساتھ ہی ساتھ میں اُنھے ایک کھلونا بھی ہر گفٹ پیک میں ملتا ہے ۔ 

آپ  کو بتا تا چلوں کہ ایک گفٹ پیک کے پیکٹ پے جس میں 24 چوٹے گفٹ پیکس/باکس ہوتے ہیں اُس کے بنانے پے کُل خرچہ 56 سے 58 روپے آتا ہے جبکہ ہول سیل میں یہ گفٹ پیک آپ  آسانی سے  90 روپے میں  فروخت کر سکتے ہیں اور پرچون میں نہایت ہی  آسانی کے ساتھ 100 روپے میں فروخت کر سکتے ہیں۔

مطلب پرچون میں آپ کا مُنافع  40 روپے  فی گفٹ پیک ہوگا اور ہول سیل میں   30روپے فی گفٹ پیک ہوگا اب اگر آپ روزانہ  تیس گفٹ پیک بنا کے نقد پے پرچون میں سیل کریں تو آپ آسانی  کے ساتھ بارہ سو روپے فی دن کے   حساب سے   مُنافع کما سکتے ہیں ، اور ان کا بیچنا پرچون میں نہایت ہی آسان ہے ہر پرچون والا شروع میں دو  سے تین دن کے وقفے سے آپ سے کم سے کم دو گفٹ پیک لے گا مطلب آپ  نے ہر روز صرف پندرہ پرچون والوں کو ٹچ کرنا ہوگا اور جب آپ کا گفٹ پیک مارکیٹ میں چل جائے تو    پھرہر پرچون والا  آپ سے  ایک ہفتے کے لیے پانچ پیک  لے گا مطلب  ہر روز صرف  چھ مختلف پرچون والوں کو آپ یہ آئٹم بیچ کے روز کا   1200 روپے کا منافع کما  سکتے ہیں۔

میں نے ہول سیل کا ذکر اس لیے نہیں کیا کہ وہاں پے عموماََ قرض سے کا م چلتا ہے اور چونکہ آپ کے پاس  انویسٹمنٹ یا سرمایہ دس سے پندرہ ہزار روپیہ ہے اسی لیے آپ  اس قلیل سرمائے کو مارکیٹ میں بند نہیں کر سکتے ۔

اب چلئے اس بزنس کو کامیابی سے شروع کرنے کے لیے جو کچھ آپ کو درکار ہوگا اُس کے متعلق بات کرتے ہیں۔

نمبر (1) : گفٹ بکس/ پیکس


آپ کو گتے کے بنے چھوٹے چھوٹے بکس چاہیے ہونگے یہ بکس آپ کو کسی بھی کھولنے والے سے با آسانی مل سکتے ہیں ایک بکس کی قیمت تقریباََ یہی کوئی  پچاس سے ساٹھ پیسے ہوتی ہے مطلب آپ کو چوبیس گفٹ بکس  60 پیسے کے حساب سے   چودہ  (14)روپے  چالیس(40) پیسے  کے پڑینگے۔

نمبر (2) : چوٹے پلاسٹک  کے کھلونے


آپ کو پلاسٹک سے بنے ہوئے چھوٹے  کھلونے چاہیے ہونگے  یہ کھلونے بھی آپ کو کسی بھی کھلونا ڈیلر سے با آسانی مل سکتے ہیں  ۔ آپ نے بس  کم از کم  پندرہ  اچھے اور کمزور  کوالٹٖی کے  ایسے کھولنے خریدنے ہونگے کہ جس سے  آپ کو اوسط کے حساب سے ایک کھولنا 80 سے  90 پیسے  میں پڑے ۔ اس طرح  نہ صرف آپ کے گفٹ پیک میں کھلونے  کی  ویرائٹی زیادہ  ہوگی  جس سے بچے آپ کے گفٹ پیک کو بار بار خریدیں گے بلک ساتھ ہی ساتھ میں آپ دوکاندار کو بھی  گفٹ  لینے پے آسانی کے ساتھ قائیل کرینگے ۔

اگر ہم بلفرض  اوسط کے حساب سے پچاسی(85) پیسے ایک کھلونے کی قیمت لیں تو چوبیس کھلونوں کی کُل قیمت  بیس(20) روپے چالیس(40) پیسے ہوگی ۔

نمبر  (3) : میٹھے پاپ کارن


ہر ایک ڈبی  میں آپ نے ایک کھلونے کے ساتھ میٹھے پاپ کارن بھی ڈالنے ہونگے تاکہ   ڈبہ بھر جائے ، اگر ساتھ میں سستے  گم یا چاکلیٹ  کا ایک پیس بھی صرف سستے والے کھلونے کے ساتھ  ڈال دیں تو سونے پے سوہاگا ہو جائے گا۔ یہ سستے چاکلیٹ/گم جو کہ چالیس سے پچاس پیسے فی  پیس کے حساب سے ملتے ہیں آپ کو چھوٹے  کھلونے  کے ڈیلر سے یا کسی سویٹس  کے  ٹریڈر سے با آسانی مل جائینگے بس آپ کو صرف   ڈھونڈنا  پڑے گا۔

پاپ کارن تو ویسے بھی بہت سستے ہوتے ہیں  چالیس سے ساٹھ روپے میں کلو کے  حساب سے ملتے ہیں  اور ایک گفٹ کے بکس/ ڈبے  میں یہی کوئی  پچیس سے پنتیس پیسے  کے پاپ کارن آتے ہیں۔

تو اگر ہم بلفرض اوسط تیس(30) پیسے لیں  تو چوبیس ڈبوں پر پاپ کارن کا خرچہ  سات(7) روپے بیس(20) پیسے  آئے گا ۔

اور اگر ساتھ میں ہر ایک ڈبے میں پچاس پیسے والے چیونگ گم/چاکلیٹ ڈال دیں  تو چوبیس ڈبوں پے  اس کا کُل خرچہ بارہ(12) روپے آئے گا ۔

نمبر (4) : او پی پی  پلاسٹک بیگز


جب آپ  چوبیس ڈبوں میں کھلونا ، پاپ کارن وغیرہ  ڈال دیں تو پھر آپ  نے ان چوبیس ڈبوں کی پلاسٹک  کی پیکنگ کرنی ہے اور اُس کے لیے او پی پی پلاسٹک بیگز آپ نے استعمال کرنے ہونگے آج کل آپ کو ایک او  پی پی بیگ کا پیس یہی کوئی  ڈیڑھ(1.5) سے دو(2) روپے میں مل جائے گا۔

مطلب ایک  گفٹ  پیک میں جس میں چوبیس ڈبے ہوتے ہیں  اُس پے پلاسٹک کے پیکنگ کا  زیادہ سے زیادہ  دو(2) روپے خرچہ آئے گا ۔

نیچے او پی پی کے بیگ میں پیک شُدہ  گفٹ پیک کی تصویر ہے :

لیجئے جناب آپ کا  ایک گفٹ پیک تیار ہو گیا اب آپ آسانی کے ساتھ اس کو پرچون میں سو روپے  میں بیج سکتے ہیں اس میں پرچون والے کا منافع بیس روپے اور آپ کا منافع کم سے کم چالیس روپے ہوگا۔

آخر میں ، میں نے نیچے ایک ٹیبل شئیر کیا ہے جس میں وضاحت کے ساتھ سارا یا کُل خرچہ جو ایک گفٹ پیک  کو بنانے پے آتا ہے اُس کو بیان کیا ہے۔
چوبیس ڈبوں/باکس کا کُل خرچہ :
چودہ  (14)روپے  چالیس(40) پیسے 
چوبیس کھلونوں کا کُل خرچہ :
بیس(20) روپے چالیس(40) پیسے
چوبیس ڈبوں/باکس پہ پاپ کارن کا کُل خرچہ :
سات(7) روپے بیس(20) پیسے 
چوبیس ڈبوں/باکس پہ او پی پی پلاسٹک کا کُل خرچہ :
دو (2) روپے
چوبیس ڈبوں پہ چاکلیٹ/چوینگ گم کا کُل خرچہ  :
بارہ(12) روپے
--------------------------------------
----------------------------
ٹوٹل/کُل خرچہ :
چھپن(56) روپے     ۔   

اگرچہ کُل خرچہ چھپن(56) روپے آرہا ہے پھر بھی آپ نے حساب ساٹھ روپے کا کرنا ہے تاکہ  آپ   کوکھلونے، ڈبے وغیرہ کے ضائع ہونے  کےپیسے ان چار روپوں میں نکلتے رہیں ۔

تو یہ ہوگیا  آپکا ہوم بزنس آئیڈیا ، اگر آپ مزید اس قسم کے پوسٹ ، آرٹیکلز پڑھنا چاہتے ہیں تو اس لنک کو کلک کریں کاروبار اُردو زبان  میں، اور اگر آپ مستقبل میں اس قسم کے پوسٹ ای میل کے ذریعے حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس ویب سائیٹ کو اپنے ای میل کے ذریعے  Subscribe کریں۔

اور اس پوسٹ کے لنک کو اپنے فیسبک، ٹوئٹر کے فرینڈذ  وغیرہ سے شئیر کریں۔

اس پوسٹ اور دیگر بزنس آئیڈیاز کو ویڈیو کی شکل میں دیکھنے کے لیے اس یوٹیوب چینل (لنک پہ کلک کریں) کو چیک کریں۔

آخر میں اگر آپ کا کوئی سوال ہو، آپ مزید کچھ ایڈ کرنا چاہتے ہوں اس پوسٹ میں تو نیچے کمنٹس میں شئیر کریں، بہت بہت شکریہ!

نوٹ: اس ویب سائیٹ کے آرٹیکل، پوسٹ  کاپی کرکے فیس بک  پہ، کسی ویب سائیٹ پہ، ای بک میں یا کسی اور پلیٹ فارم پہ کاپی کرکے پیسٹ کرنا کاپی رائیٹس وایلشن کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنے والے کے خلاف کاپی رائیٹس کے تحت کاروائی کی جائے، لہازا ایسا کرنے سے  اجتناب کریں اور صرف آرٹیکل کا لنک فیس بک پہ، کسی سائیٹ پہ،  ای بک وغیرہ  میں شئر کریں۔



About Publisher Arshad Amin

Certified SEO Professional, Small Business, Start-up, Marketing Expert with ton's of practical, actionable ideas, insights to share, Proud Founder and Owner of www.easymarketinga2z.com and www.topexpertsa2z.com

2 comments

  1. بھائی یہ کھلونے ملیں گے کہاں سے اتنے سستے 03003231080

    ReplyDelete
    Replies
    1. اسلام و علیکم بھائی، جی یہ آپکو لاہور کے شاہ عالم مارکیٹ سے مل جائینگے، شکریہ وقت دینتے کا اور کمنٹ کرنے کا، پوسٹ کو آگے فیس بک وغیرہ پہ بھی شئر کریں۔

      Delete

Start typing and press Enter to search