کاروبار کرنے کا طریقہ(پرچون، ہول سیل ، ڈسٹری بیوشن)
اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ کو انٹرنیٹ پہ کوئی ایسا آرٹیکل یا پوسٹ مل جائے
گا جس کو پڑھ کہ آپ کسی بھی کاروبار کو کامیابی سے شُروع کر سکتے ہیں تو یہ آپ کی
غلطی ہوگی کیونکہ اگر ایسا کچھ انٹرنیٹ پہ ہوتا تو آج ہر کوئی اُس کاروباری
طریقے کو استعمال کرکے ایک کامیاب کاروبار چلا رہا ہوتا لیکن ایسا نہیں ہے اور اس
کی وجہ یہ ہے کہ ہر کاروبار دوسرے کاروبار
سے مختلف ہوتا ہے ، ہر کاروبار کا ماڈل دوسرے کاروبار سے مُختلف ہوتا ہے۔
مثال کے طور پہ پرچون کا کاروبار ہول سیل سے مُختلف ہوتا ہے اور ہول سیل کا کاروبار ڈسٹریبوشن سے مُختلف ہوتا ہے اور اسی
طرح ڈسٹریبوشن کا کاروبار سول سے مختلف ہوتا ہے اور سول کا کاروبار سیمی مینوفیکچرنگ سے مختلف ہوتا ہے جبکہ فُل
مینوفیکچرنگ سیمی مینوفیکچرنگ سے مُختلف ہوتا ہے وغیرہ وغیرہ۔
نوٹ: اگر آپ مزیداُردو میں کاروبار سے متعلق مواد پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ آرٹیکل پڑھیں 50 کاروباری آئیڈیاءز اُردو میں۔
اسی طرح کچھ کاروبار وں کا گاہک عام
کنزیومر یا کسٹمر ہوتا ہے جبکہ کچھ کاروباروں کا گاہک دوسرا کاروبار ہوتا ہے اور
بعض کاروباروں کا گاہک ملکوں کی حکومتیں ہوتی ہیں اور اسی وجہ سے ان کاروباروں کے
کرنے کا طریقہ کار ایک دوسرے سے نہایت مختلف ہوتا ہے۔
اسی وجہ سے آپ کو کوئی ایسا طریقہ کاروبار کرنے کا نہیں ملے گا جس کو سیکھ کہ
آپ کسی بھی کاروبار کو کامیابی سے چلا
سکے۔
لہازا اس پوسٹ میں، میں آپ لوگوں کو مختلف بزنس ماڈلز (پرچون، ہول سیل، ڈسٹری بیوشن، فرنچائیز،
ایجنسی ، فل مینوفیکچرنگ وغیرہ) کے کرنے کا طریقہ کار پر یکٹکل طریقے سکھانے کی
کوشش کرونگا جس کی بدولت آپ جلد ہی ہر قسم
کا کاروبار کامیابی سے شُروع کرنے کاسہی، مُناسب طریقہ سیکھ لیں گے انشاء اللہ۔
جیسا کہ آپ کو معلوم ہوگا کہ کسی بھی کاروبار کو کامیابی سے چلانے کے لیے آپ
کو اُس کاروبار کے بہت سارے پہلوؤں پر غور کرنا ہوگا تو اسی وجہ سے اس سلسلے کے
آرٹیکلز کافی لمبے ہو سکتے ہیں لہازا آپ کو چاہیے کہ اس سلسلے کے آرٹیکلز کو
مُناسب وقت دے کر نہایت توجہ سے پڑھیں۔
اس آرٹیکل میں آپ لوگوں کے ساتھ مندرجہ ذیل
کاروباروں کو زیر بحث لاؤنگا ۔
1۔ پرچون
2۔ ہول سیل
3۔ڈسٹری بیوشن
آئندہ آنے والے مضامیں یا آرٹیکلز میں ، میں آپ لوگوں کے ساتھ
دوسرے کاروباروں کے طریقے سکھاؤنگا انشاءاللہ۔
پرچون بزنس ماڈل کے طریقے پہ جانے سے پہلے آپ ایک بنیادی مشورہ دینا چاہونگا
کہ کسی بھی کاروبار کو شروع کرنے سے پہلے کوشش کریں کہ آپ اُس کاروبار میں کم از
ایک سے تین مہینے کا وقت گُزاریں تاکہ آپ کو اُس کاروبار کے سارے باریک بینیوں کا
اندازاہ ہو جائے۔
وقت گزارنے سے میرا مطلب آپ کسی ایسے بندے سے تعلق بنا کر وقت
گزاریں جو اُس کاروبار کو کامیابی کے ساتھ چلا رہا ہو۔
تو چلئیے چلتے ہیں اپنے پہلے کاروباری ماڈل کی طرف۔
کاروباری ماڈل: پرچون کو کامیابی سے چلانے کا طریقہ:
پرچون کی تعریف: پرچون یا ریٹیل وہ کاروبار ہوتا ہے جہاں آپ عام عوام یا لوگوں کو چھوٹے پیمانے پر اشیاء بیچتے ہیں،
یہاں پر آپ عموماََ کم سرمایہ یا انویسٹمنٹ کرتے ہیں۔
اس کاروبار کو کامیابی سے چلانے کے مندرجہ ذیل چیزوں کا خیال رکھیں۔
1۔ پرچون کے کاروبار میں لوکیشن کا خاص خیال رکھیں، کیونکہ غیر مُناسب لوکیشن
پے پرچون کا کاروبار کامیاب نہیں ہوگا مثال کے طور پہ اگر آپ میڈیسن کی دوُکان
کھولنا چاہتے ہیں تو کوشش کریں کہ آپ وہ دُوکان کسی سرکاری یا کسی مشہور نجی
ہسپتال کے ساتھ کھولیں، کیونکہ وہاں پے کسٹمر کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔
2۔کسی بھی پرچون کاروبار میں مارکیٹ
میں مقابلے کو ضرور مد نظر رکھیں، اگر مقابلہ شدید ہو تو پھر آپ اُس کاروبار کو شروع نہ کریں۔
3۔ پرچون کے کام میں کوشش کریں کہ جس چیز کا پرچون کا بزنس ہو وہ ساری اشیاء دوکان میں رکھیں تاکہ آپ زیادہ سے زیادہ سیل کر سکیں۔
4۔ قرض کم سے کم کریں، بہتر ہوگا کہ آپ پرچون کا بزنس اپنے گلی، محلے،
گاؤں کی بجائے کسی اور علاقے میں شروع کریں اس طرح سے آپ قرض کی وباء سے بہت حد تک بچ جائیں
گے۔
5۔ اپنے دوکان کے ڈیکوریشن ، صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، اس طرح سے آپ
اپنے کسٹمر کے اعتماد کو آسانی سے حاصل کرینگے۔
6۔اپنے دوکان کے لیے سامان بجائے ہول سیل سے خریدنے کے شہر وغیرہ خود جا کر خریدیں ، کیونکہ شہروں میں
کمپنیاں اپنا مال زیادہ ڈیمانڈ اور زیادہ سیلز کی وجہ سے انتہائی سستے داموں بیچتی
ہے جس کی وجہ سے آپ کو آپ کا مطلوبہ مال شہر میں آپ کے علاقے کے بڑے سے بڑے ہول سیلر،
ڈسٹریبوٹر کے مقابلے میں نہایت سستے داموں
ملے گا۔
7۔ شہر میں مال خریدتے وقت مال کو اپنے سامنے گاڑی میں لوڈ کریں، کیونکہ شہری
ڈیلرز اکژ دکھاتے ایک مال ہیں اور بیچتے دوسرا، دوسری بات یہ کہ شہر میں ڈیلنگ
کرتے وقت جتنے ذیادہ ڈیلرز سے ریٹ اکھٹا
کر سکتے ہیں کر لیں تاکہ آپ کو بہتر سے
بہتر ریٹ ملے۔ مال کو کبھی بھی بلٹی نہ کریں اور اگر کرنا بھی ہو تو اپنے نظروں کے
سامنے اُسے پیک کرائیں اور مال کی بہ حٖفاظت بلٹی ہونے کی گارنٹی لیں۔
8۔ اگر آپ کا پرچوں کا کاروبار ایسی اشیاء پر مبنی ہے جو کہ سیزن کے حساب سے
بکتی ہیں مثلاََ اگر آپ کاکریانے کا پرچون
ہے تو آپ شہر سے چاکلیٹ وغیرہ جوکہ سردیوں کے سیزن میں بکتی ہیں اُن کو اکتوبر میں
خریدیں گے اور کولڈ ڈرنکس، جوس وغیرہ آپ
مارچ میں خریدیں گیں اور کوشش کریں سیزن شروع ہونے سے پہلے زیادہ سے زیادہ خریداری
کر لیں کیونکہ سیزن میں آپ کو سیزن سے
پہلے والے دام نہیں ملینگے۔
9۔ پرچون کا کام غیر حاضری نہیں مانتی لہازا ناغہ بلکل نہ کریں۔
10۔ پرچون کا کاروبار منافع کے لحاظ سے صحتمند ہونے میں چھ مہینے سے ڈیڑھ سال
لے سکتا ہے لہازا حوصلہ نہ ہاریں اور محنت کرتے رہیے۔
آئیے اب چلتے ہیں ہول سیل کے کاروبار کے طریقے کی طرف۔
کاروباری ماڈل : ہول سیل کو کامیابی سے چلانے کا طریقہ:
ہول سیل کی تعریف: ہول سیل بزنس یا کاروبار وہ کاروبار ہوتا ہے جہا ں آپ زیادہ مقدار میں کم قیمت پر پرچون کو سامان
بیچتے ہیں۔
اس کاروبار کو کامیابی سے چلانے مندرجہ ذیل چیزوں کو مدنظر رکھیں۔
1۔ ہول سیل کا کام پرچون کی نسبت مشُکل ہوتا ہے ۔
2۔ لوکیشن اگرچہ یہاں پر بھی اہمیت ہوتی ہے لیکن اگر آپ اس کاروبار کو کسی ایسی جگہ شُروع کر لیں جہاں پر ہول سیل کا بزنس پہلے سے نہیں ہو رہا
تو وہاں پے بھی ہول سیل کا بزنس کامیاب ہو سکتا ہے ۔ خیال رکھیئے کہ جہاں پہ آپ یہ
بزنس شروع کرنا چاہتے ہوں وہاں پہ اُس چیز کی ڈیمانڈ ہو، مثال کے طور پہ آپ پینٹ
شرٹ کا بزنس ہول سیل لیول پہ کسی ایسے علاقے میں شُروع کریں جہاں پہ اس کی ڈیمانڈ
نہ ہو تو مطلب آپ کا بزنس ناکام ہو جائے گا۔
3۔ مال کوشش کریں کہ اچھی کمپنی کا بھی خریدیں اور برابر کوالیٹی کا بھی
خریدیں ، ضروری نہیں کہ آپ سیدھا کمپنی سے ہی مال خریدیں بلکہ آپ مارکیٹ سے بھی وہ مال(اوپن مال) کمپنی سے اچھے
ریٹس پہ خرید سکتے ہیں ، اوپن مال وہ ہوتا ہے جو کمپنی کے ایجنسی، فرنچائیز ،
ڈسٹری بیوٹر نے سیلز ٹارگٹ کو حاصل کرنے
کے لیے سستے داموں، نقصان پے مارکیٹ میں بیچا ہوتا ہے اور اسی وجہ سے وہ مال
کمپنی/ایجنسی/ڈسٹریبیوٹر سے سستا ہوتا ہے۔
4۔ آپ کو اپنے پاس سٹاک لازما رکھنا
ہوگا، اس کے لیے پہلے پہل تو آپ کو اپنے انویسٹمنٹ زیادہ کرنی ہوگی لیکن جب آپ کا
کاروبار کامیابی سے جم جائے تو پھر آپ
کو ڈیلرز، کمپنیاں، ڈسٹری بیوٹرز وغیرہ
آسان قرض پے اپنا مال آپ کو دے گی لہازا پھر آپ کو مزید انویسٹمنٹ نہیں کرنی ہوگی۔
5۔ اس کاروبار کو آپ کسی ایسی جگہ بھی کامیابی سے شروع کر سکتے ہیں جہاں پہ
پہلے سے بہت سے لوگ وہی ہول سیل کا بزنس کر رہے ہوں، اس میں فائیدہ یہ ہوگا کہ آپ
کو گاہک آسانی کے ساتھ مل جائے گا کیونکہ وہ مارکیٹ ہول سیل کے لیے مشہور ہوگی اور
نقصان یہ ہوگا کہ آپ کو سخت مقابلہ کرنا پڑے گا دوسرے ہول سیلرز کے ساتھ۔
6۔ یاد رکھیے کہ ہر ہول سیل بزنس میں آپ کو کچھ ایسی کمپنیاں آ کر ملیں گی جنہوں نے نیا نیا بزنس شروع کیا
ہوگا او ر وہ مارکیٹ کو قابو کرنے کے لیے سستے ترین دام دیں گی لیکن آپ نے ہوشیاری
سے کام لینا ہوگا اور ایسی کمپنیوں سے کبھی بھی زیادہ مال نہ خریدیں اور اگر بلفرض
خریدیں بھی تو خیال رکھیں کہ آپ اُس بیچ سکتے ہیں کہ نہیں۔
7۔ بعض ہول سیل کے کاروباروں میں آپ کو کمپنی کی ریجسٹریشن، پراڈکٹ لائیسین ،
انکم ٹیکس ریجسٹریشن، ایکسپائری وغیرہ کا بھی خیال رکھنا ہوتا کیونکہ وہ حکومت کے
کسی ادارے کی طرف سے قانون ہوتا ہے لہازا
ایسی چیزوں کا بھی آپ نے خیال رکھنا ہوتا ہے۔
8۔ اگرچہ سمگلنگ قانون کے مطابق جُرم ہے لیکن بعض ہول سیلز کے بزنس میں آپ کو
سمگل شُدہ مال بیچ کے ہی کامیابی مل سکتی ہے کیونکہ اگر آپ غیر سمگل شدہ مال بیچے گے
تو کویی آپ سے خریدے گا نہیں کیونکہ وہ مہنگا ہوگا اس لیے کسی بھی قسم کے ہول سیل
بزنس کو شُروع کرنے سے پہلے اس بات کی تسلی کر لیں کہ آپ نے ایسا کرنا ہے کہ نہیں۔
9۔ اگرچہ ہول سیل بزنس میں قرض ناگزیر ہو تا ہے لیکن پھر بھی آپ نے کوشش کرنی
ہے کہ قرض کم سے کم ہو اور جو بھی قرض ہو وہ آپ کم میعاد پر دیں، ریٹ اچھا دیں مگر
قرض نہ کریں۔
10۔ فیس بک ، سوشل میڈیاء پر اپنی ہول سیل بزنس کے پیجز وغیرہ بنائیں اور اپنے
گا ہکوں کو اس پے ایڈ کریں اس طرح آپ جب بھی کوئی سیل آفر دیں گے تو آپ اپنے گاہک کو
بذریعہ فیس بُک وغیرہ اطلاع دیں گے، اپنے گاہک کو اپنے فیس بُک پیج کو لائیک کرنے،
فالو کرنے کی ترعیب دیں اور ہو سکے تو اپنے فیس بک پیج فالورز، لائیکرز کو سپشل
ڈسکاؤنٹ دیں۔
11۔ اگر ہوسکے تو ایک سادہ سا ویب سائیٹ بھی بنا لیں جس پہ آپ کے گاہک آپ کو
اپنا آرڈر آن لائیں بھیج سکیں اس طرح آپ اپنے گاہک کے نہایت قریب رہے گے۔
12۔ اپنے گاہک کے ساتھ تعلق بنائیے، بہتر تعلق کامیاب کاروبار کی ضمانت ہوتا
ہے۔
13۔ جب کبھی آپ سمجھیں کہ اب آپ کا کاروبار ایک اضافی بندے کا بوجھ آسانی کے
سا تھ اُٹھا سکتا ہے تو ایسا ایک بندہ
ضرور رکھیں کیونکہ اول تو آپ سارا کاروبار سنبھا ل نہیں پائینگے اور دوسرا
ایمرجنسی کے وقت آپ بے فکر ہو کر چھٹی کر سکیں گے۔
14۔ اپنے کھاتوں وغیرہ کی دو کاپیاں بنا کے رکھیں تاکہ اگر ایک کھاتہ ادھر
اُدھر ہو جائے تو دوسرا موجود ہو۔
15۔ کسی بھی کاروبار میں کامیابی کے لیے سخت محنت، بڑا حوصلہ، صبر تحمل نہایت ضروری ہے اور اس وجہ سے اپنے
کاروبار کی کامیابی کے لیے ہر جائز کام بغیر کس ججک، شرم کے کریں۔
چلئیے اب چلتے ہیں ڈسٹری بیوشن بزنس ماڈل کی طرف
کاروباری ماڈل : ڈسٹری بیوشن کو کامیابی سے چلانے کا طریقہ:
ڈسٹری بیوشن کاروبار کی تعریف: ڈسٹری بیوشن بزنس یا کاروبار وہ کاروبار ہوتا ہے جس میں آپ صرف کسی کمپنی کا مال کمپنی سے خرید کے بیچتے ہیں ۔
اس کاروبار کو کامیابی سے چلانے کے لیے نہ صرف آپ اوپر دیے گئے ہول سیل کے
پوائنٹس کو ذہن میں رکھیں بلک درجہ ذیل نقات کو بھی ذہن نشین کرلیں۔
1۔ اس کاروبار کو کامیابی سے چلانے کے لیے آپ بہت زیادہ انویسٹمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ کسی بھی اچھی کمپنی کی ڈسٹریبوشن آپ
کو کم انویسٹمنٹ میں ملنا نہ ممکن ہے۔ مطلب اگر کوئی اچھی کمپنی آپ کو کم
سرمائے میں ڈسٹری بیوشن دے تو سمجھئے کہ وہ کمپنی اتنی اچھی نہیں ہے۔
2۔ڈسڑی بیوشن لیتے وقت کمپنی سے اس بات کی گارنٹی لیں کہ آپ کے علاقے ، ایریاء
میں کوئی دوسرا اسی کمپنی کا مال نہیں بیچے گا اگرچہ اچھی کمپنیاں آپ کو اس چیز کی
گارنٹی دیتی ہیں لیکن پھر بھی آپ کو اپنے
آپ کو، اپنی انویسٹمنٹ کو پوری طور پے محفوظ کرنا لازمی ہے۔
3۔ اپنی سیلز بڑھانے کے لیے آپ کو تجربہ کار سیلز مینوں کی ضرورت ہوگی ، ایسے
سلز مین جن کا تجربہ مطلقہ ڈسٹری بیوشن میں ہو یا ایسے سیلزمیں جو اس طرح کے
دوسرے پراڈکٹس میں سیلز کا تجربہ رکھتے
ہوں، ان سیلزمینوں کو آپ نے ڈیلی سیلز کا ٹارگٹ دینا ہوگا جو اُنھوں نے کرنا ہوگا،
پھر دیرے دیرے اُس سیلز ٹارگٹ کو بڑھاتے جائیں اور ایسے ہی سیلز میں اضافہ ہوگا۔
4۔ بعض ایسی پراڈکٹس ہوتی ہیں جن میں آپ کو ڈیلوری کے لیے گاڑی وغیرہ بھی
رکھنی ہوتی ہے یا کمپنی آپ کو گاڑی مہیہ کرتی ہے۔
5۔ بعض دفعہ آپ کو کمپنی کی طرف سے
سیلز کے لیے پریشر ہوتا ہے یا کمپنی کی طرف مطلوبہ سیلز کرنے پر آپ کو بونس، incentive
وغیرہ ملتا ہے جس کی وجہ سے آپ کو اپنے
پراڈکٹس نہایت ہی کم منافع یا بلکل کمپنی کے قیمت پہ بیچنے پڑتے ہیں، بعض دفعہ تو
آپ نقصان پہ مال بیچ دیتے ہیں جس کو آپ بونس یا اینسینٹ یو سے پورا کرتے ہیں۔
6۔ قرض اگرچہ آپ کی بزنس ماڈل کی مجبوری ہے مطلب قرض کے بغیر ایک کامیاب ڈسٹری
بیوشن کا چلانا اگر نا ممکن نہیں تو مشکل ضرور ہے
، کیونکہ جب کمپنی آپ کو مال دیتی ہے تو وہ بھی کچھ کیش اور کچھ قرض پہ ، جبکہ آپ کا گاہک
جو ایک ہول سیلر یا پرچون والا ہو سکتا ہے وہ بھی کچھ کیش اور کچھ قرض پہ مال لیتا ہے ۔
اب آپ نے قرض تو بحرحال کرنا ہی ہے لیکن قرض ایسا کیا جائے کہ نہ آپ کمپنی کے
سامنے شرمندہ ہو اور نہ آپ کا گاہک آپ سے ناراض ہو، اپنے گاہک کو حالات سمجھانے کی
کوشش ضرورکریں۔
بہتر ہوگا کہ آپ اپنے گاہک سے کاغذی کاروائی کریں قرض کے معاملے میں جس میں آپ
نے سارے ٹرمز وغیرہ لکھ لیے ہوں مثلا آپ نے کتنا قرض کرنا ہے، کس حساب سے وصولی
کرنی ہے ، کب مال دینا ہے وغیرہ وغیرہ۔
7۔ مال اپنے گاہک کو ہر صورت میں بروقت پہنچائیں۔
8۔ ڈیلی سیلز، منافع، سٹاک، ریٹرن، خرچے وغیرہ کے لیے ایک بہتریں قسم کا
کمپیوٹر بمع بہتریں سافٹ وئیر کے خرید لیں جس ہر روز کے لین دین کا ڈیٹہ سٹور ہو
اور کوشش کریں کہ سارا حساب مینویل یعنی کیش بک، جرنل، لیجر، انوائیس وغیرہ پے بھی ہو۔
تو یہ ہوگیا جناب پرچون ، ہول سیل، ڈسٹری بیوشن کے کاروبار کو کامیاب طریقے سے
کرنے کا طریقہ۔
آنے والے آرٹیکلز میں، میں مزید اس طرح کے
مختلف کاروباروں کو کرنے کا طریقہ ، ٹپس وغیرہ شیئر کرونگا انشاءاللہ اگر آپ وہ سب کچھ اور مستقبل کے تمام ایسے
آرٹیکلز، پوسٹس بذریعہ ای میل فری میں حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس ویب سائیٹ کو اپنے
ای میل کے ذریعے سبسکرائیب کریں ، سبسکرائیب کرنے کے بعد اپنی ای میل کے انباکس
میں جا کر موصول شُدہ لنک کو کلک کر لیں اور اسی طرح آپ کی سبسکرپشن مکمل ہو جائے
گی۔
اگر آپ اپنے گھر سے سرف ایکسل کی طرح، لیز چپس کی طرح یا کوئی بھی لوکل نمکو کی طرح کا بزنس شُروع کرنا چاہتے ہیں تو اس آرٹیکل کو پڑھیں: ایک نہایت ہی منفرد ہوم بزنس آئیڈیاء اُردو میں۔
مزید اُردو میں مواد پڑھنے کے لیے اس لنک کو کلک کریں: کاروبار اُردو زبان میں۔
اگر آپ اپنے گھر سے سرف ایکسل کی طرح، لیز چپس کی طرح یا کوئی بھی لوکل نمکو کی طرح کا بزنس شُروع کرنا چاہتے ہیں تو اس آرٹیکل کو پڑھیں: ایک نہایت ہی منفرد ہوم بزنس آئیڈیاء اُردو میں۔
مزید اُردو میں مواد پڑھنے کے لیے اس لنک کو کلک کریں: کاروبار اُردو زبان میں۔
آخر میں اس پوسٹس کے لنک کو اپنے فیس بک وغیرہ کے فرینڈز کے ساتھ ضرور شئیر
کریں۔
اگر آپ مزید اس پوسٹ میں کچھ ایڈ کرنا چاہتے ہیں یا
کچھ پوچھنا چاہتے ہیں تو نیچے کمنٹس میں لکھئیے، بہت بہت شکریہ!
نوٹ: اس ویب سائیٹ کے آرٹیکل، پوسٹ کاپی کرکے فیس بک پہ، کسی ویب سائیٹ پہ، ای بک میں یا کسی اور پلیٹ فارم پہ کاپی کرکے پیسٹ کرنا کاپی رائیٹس وایلشن کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنے والے کے خلاف کاپی رائیٹس کے تحت کاروائی کی جائے، لہازا ایسا کرنے سے اجتناب کریں اور صرف آرٹیکل کا لنک فیس بک پہ، کسی سائیٹ پہ، ای بک وغیرہ میں شئر کریں۔
نوٹ: اس ویب سائیٹ کے آرٹیکل، پوسٹ کاپی کرکے فیس بک پہ، کسی ویب سائیٹ پہ، ای بک میں یا کسی اور پلیٹ فارم پہ کاپی کرکے پیسٹ کرنا کاپی رائیٹس وایلشن کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنے والے کے خلاف کاپی رائیٹس کے تحت کاروائی کی جائے، لہازا ایسا کرنے سے اجتناب کریں اور صرف آرٹیکل کا لنک فیس بک پہ، کسی سائیٹ پہ، ای بک وغیرہ میں شئر کریں۔
TAGS BIZ IN URDU (کارُوبار اُردو زبان میں) Business Ideas Pakistan Home Based Business Ideas in Urdu In Urdu Marketing in Urdu ( مارکیٹنگ اُردوزبان میں )
No comments:
Post a Comment