پانچ سیلز ٹپس جو کہ آپ کو سو فیصد فائدہ دیں گی, انشاء اللہ!



ایک بار پھر خوش آمدید میرے اس بلاگ پہ، اس بار میں پچھلی بار کی طرح پھر سے کچھ business tips in Urdu  (اس لنک کو ضرور پڑھیں) لے کر آپکی خذمت میں حاضر ہوا ہوں۔

اس دفعہ جو ٹپس، مشورے میں دے رہا ہوں وہ کاروبار میں سیلز سے متعلق ہونگے اگر آپ نے اوپر والا آرٹیکل نہیں پڑھا تو اُسے ضرور پڑھیں، اُس سے آپ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔

تو چلئیے چلتے ہیں اس پوسٹ کے بنیادی مقصد کی طرف۔

پانچ سیلز ٹپس جو کہ آپ کو سو فیصد فائدہ دیں گی:

ٹپ نمبر (1): اپنے گاہک کو تبدیلی پر راضی کرنا!

بہت سے سیلز مینوں کا یہ خیال ہوتا ہے کہ گاہک کے پاس صرف دو راستے ہوتے ہیں ایک یہ کہ وہ آپ کے آیٹم کو خریدے یا دوسرا یہ کہ وہ آپ کے مقابلے میں جو کاروبار یا آپکا جو کاروباری حریف ہوتا ہے اُس کی پراڈکٹ خریدے لیکن حقیقت اس سے مختلف ہوتی  ہے، مطلب آپ کے گاہک کے پاس ایک تیسرا راستہ بھی ہوتا ہے اور وہ یہ کہ وہ نہ آپ  کی اور نہ ہی آپ کے مدمقابل کی آیٹم یا پراڈکٹ خریدے۔

لوگ عموما تبدیلی  کو ٹھکراتے ہیں، یہ انسانی فطرت ہے ،  اور اسی وجہ سے یہ تیسرا آپشن بہت سے لوگ منتخب کرتے ہیں، ریسرچ کے مطابق بیس سے ساٹھ فیصد گاہک ایسا ہی کرتے ہیں لہازا آپ چاہیے کہ بجائے اس کے کہ آپ اپنے گاہک کو صرف اُن دو آپشن کے آئینے سے دیکھیں بہتر ہوگا کہ گاہک سے ڈیلنگ کرتے وقت اس تیسرے آپشن کو بھی مدنظر رکھیں اور کوشش کریں کہ گاہک  یہ آفشن منتخب ہی نہ کرے۔

ٹپ نمبر (2): اپنے گاہک کو وہ بات بتائیں جو آپ کا مدمقابل/حریف کاروبار نہ کہ سکے!

آپ میں اور آپ کے مدمقابل کاروبار کے سروس یا پراڈکٹ میں یکسانیت یا برابری ہوتی ہے، لیکن یہ یکسانیت یا برابری سو فیصد نہیں ہوتی، آپ نے کرنا یہ ہے کہ اپنے گاہک کو وہ چیزیں اپنی سروس یا پراڈکٹ کے بارے میں بتانی ہیں جو کہ آپ کے کاروباری حریف کے پرڈکٹ یا سروس میں نہ ہوں۔

اس طرح آپ اپنے گاہک کو بہت آسانی کے ساتھ خریداری پے راعب کرسکے گے۔

یاد رہے کہ آپ نے صرف وہ چیزیں بتانی ہیں جو کہ صرف آپ کے پراڈکٹ یا سروس میں ہوں ، جو آپ کے گاہک کے لیے اہم ہوں اور جس پر اگر گاہک آپ سے سوالات وغیرہ پوچھیں تو آپ اُسے اچھی طرح مطمئن کر سکیں۔

ٹپ نمبر (3): مطمئن گاہک کی بہتریں کہانیاں/واقعات!

مطلب آپ نے اپنے گاہک کو اپنی پراڈکٹ کے متعلق، ایسی معلومات دینی ہیں جو کہ آپ کو آپ کے کسی مطمئن گاہک نے بتائی ہوں،  مثال کے طور پہ، ایک گاہک نے آپ کو بتایا کہ کیسے آپ کی سروس یا پراڈکٹ کی وجہ سے  اُس نےبہتریں طریقے سے اپنا مطلوبہ حدف، کام نپٹایا اور کیسے اُس کا باس  اُس سے خوش ہوا اور اُس کی پروموشن ہوگئی یا کیسے اُس کی زندگی بہت پرسکون، بہتر ہوئی وغیرہ وغیرہ۔

اس طرح کی کہانیاں ، واقعات اپنے ذہن میں محفوظ رکھیں اور موقع ملنے پر اپنے گاہک کو بتائیں، اس سے نہ صرف گاہک آپ کے پراڈکٹ یا سروس میں پوری توجہ لے گا بلکہ ساتھ ہی ساتھ میں آپ کے پراڈکٹ یا سروس کے بک  جانے کا چانس بہت بڑ ھ جائے گا۔

ٹپ نمبر  (4): اپنی حریف کاروبار یا پراڈکٹ/سروس کی بُرائیاں کرنا!

سائینس نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ جب آپ کسی کی بُرائی کسی کو کرتے ہیں تو  وہ بندہ جس کو آپ کسی کی برائیاں بتا رہے ہوتے ہیں وہ بجائے  اس کے کہ اُن برائیوں کو آپ کے کاروباری حریف سے منسلک کرے آپ سے، آپ کے برانڈ یا کاروبار سے منسلک کر لیتا ہے، لہازا بُرائیاں، غیبت کرنے سے جتنا بھی ہوسکے گُریز کریں۔

ٹپ نمبر (5): اپنے گاہک کو زیادہ سے زیادہ آپشن دیں!

مطلب بجائے اس کے کہ آپ صرف ایک ہی پراڈکٹ یا سروس اپنے گاہک کو دکھائیں اور یہ اُمید رکھیں کہ وہ اُسے ہی خریدے گا، بہتر ہوگا کہ آپ اُسی نوعیت کے اور پراڈکٹس یا سروسیز بھی اُسے دکھائیں تاکہ وہ  خوب تسلی سے فیصلہ کرے۔

کیونکہ ہر گاہک کے ذہن میں فیصلہ کرتے وقت ایک رسک، خوف ہوتا ہے اور اس رسک یا خوف کو ختم کرنے کا بہتریں طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے گاہک کو مختلف آپشن یا  متبادل پراڈکٹس/سروسیز دکھائیں تاکہ آپ کا گاہک کم سے کم رسک والے آپشن یا متبادل کا انتخاب آسانی سے کر سکے۔

تو جناب یہ ہوگیا آج کا آرٹیکل اگر آپ کو مزید ایسے پوسٹ چاہیے ہوں تو اس ویب سائیٹ کو اپنے ای میل سے سبسکرائیب کریں اور سبسکرائیب کرنے بعد اپنے ای میل کے انباکس میں موصول شُدہ لنک کو کلک کرکے اپنے سبسکرپشن کو مکمل کریں۔

ساتھ ہی ساتھ میں اس پوسٹ کے لنک کو اپنے فیس بک، ٹوئیٹر کے دوستوں وغیرہ کے ساتھ ضرور شئیر کریں۔

اگر آپکا  کوئی سوال ہو یا مزید کچھ اس پوسٹ میں ایڈ کرنا چاہتے ہوں ، تو نیچے کمنٹس میں لکھیں۔

بہت بہت شکریہ!

نوٹ: اس ویب سائیٹ کے آرٹیکل، پوسٹ  کاپی کرکے فیس بک  پہ، کسی ویب سائیٹ پہ، ای بک میں یا کسی اور پلیٹ فارم پہ کاپی کرکے پیسٹ کرنا کاپی رائیٹس وایلشن کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنے والے کے خلاف کاپی رائیٹس کے تحت کاروائی کی جائے، لہازا ایسا کرنے سے  اجتناب کریں اور صرف آرٹیکل کا لنک فیس بک پہ، کسی سائیٹ پہ،  ای بک وغیرہ  میں شئر کریں۔


About Publisher Arshad Amin

Certified SEO Professional, Small Business, Start-up, Marketing Expert with ton's of practical, actionable ideas, insights to share, Proud Founder and Owner of www.easymarketinga2z.com and www.topexpertsa2z.com

No comments:

Post a Comment

Start typing and press Enter to search