Apna Karobar: اکیلے کاروبار کرنے کے فائدے اور نقصانات!

apna karobar

آج کے اس آرٹیکل کا مقصد آپ لوگوں کو اکیلے کاروبار کے فائدے اور نقصانات سے آگہی دینا ہے،  مطلب جب آپ اپنا سارا بزنس بغیر کسی پارٹنر یا انویسٹر کے خود چلائیں تو ایسے کاروبار کے فائدے اور نقصانات کیا ہیں ؟

نوٹ : اگر آپ نے مزید کاروبار کے متعلق مواد پڑھنا ہے تو اس لنک کو چیک کریں کاروبار اُردو میں اور اگر کاروبار کے متعلق ٹپس وغیرہ چاہیے ہوں تو اس لنک کو چیک کریں : Business Tips in Urdu

فائدہ نمبر (1): آپ لمبی، خوش وخرم زندگی گزارے گے۔

اگرچہ مسلمان ہونے کے ناطے ہمارا یہ ایمان ہے کہ زندگی اور موت اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے لیکن پھر بھی جس طرح سگریٹ نوشی آپ کی عمر کم کرتی ہے یا صحت کو نقصان پہنچاتی ہے  تو اگر اللہ تعالی نے آپ کی عمر  سو سال لکھی ہے  تو اگر آپ کی عمر کم نہیں ہوتی تو ظاہر ہے کہ صحت خراب ہوگی اور  یہ اتنی لمبی زندگی بہت کھٹن، مشکل سے گزرے گی۔

اسی طرح اپنے کاروبار سے اگرچہ آپ کی عمر نہ بڑھتی ہے اور نہ ہی گھٹتی ہے بلکہ اللہ تعالی نے جتنی لکھی ہے اُتنی ہے ہوگی لیکن صرف اپنے کاروبار کے ہوتے ہوئے آپ آزاد،  ٹینشن فری، خوش و خرم ، با اختیار زندگی گزاریں گے۔

اور یہی بات سائینسی ریسرچ سے بھی ثابت ہوچکی ہے،  کہ جو لوگ اپنے کاروبار چلاتے ہیں وہ ان لوگوں کے مقابلے میں جن کا کوئی کاروبار نہیں ہوتا،  لمبی ، خوش و خرم، با اختیار زندگی گزارتے ہیں۔

نہ صرف وہ خوش اور بااختیار ہوتے ہیں اپنے زندگی کے معاملے میں بلکہ ساتھ ہی ساتھ میں وہ اپنے صحت کے لیے، اپنی فیملی کے لیے، سوشل زندگی کے لیے بھی مناست وقت نکالتے ہیں جو کہ دیگر پیشوں میں تقریبا ناممکن ہوتا ہے۔

فائدہ نمبر (2): آپ مالی لحاظ سے کسی کو جوابدہ نہیں ہوتے۔

مطلب کہ جب آپ پاٹنرشپ کی بجائے خود، اکیلے ہی اپنے بزنس کو سنبھالتے ہیں یا بغیر کیسی اور کے  انویسٹمنٹ کے اپنی بزنس کی خود ہی ساری مالی ضروریات پورے کرتے ہیں تو  پھر کسی اور کو جوابدہ، یس سر یا نو سر نہیں کرتے۔

جہاں تک پاٹنرشپ کی بات ہے تو اُس میں گلے، شکوے ہوتے ہیں مثلا میں تو اتنا زیادہ کام کرتا ہوں اور میرا پاٹنر کچھ بھی نہیں کرتا جبکہ پیسے پورے لیتا ہے، یا یہ کہ میرا کام مشکل ہے اور میرے پاٹنر کا کام آسان وغیرہ وغیرہ۔

دوسری بات پاٹنرشپ میں سارا منافع تقسیم ہوتا ہے جبکہ اکیلے کاروبار میں نہ صرف آپ کو پورا منافع ملتا ہے بلکہ ان بیکار گلوں، شکووں سے بھی  بچ جاتے ہیں۔

اور یہ بات بھی سائینسی ریسرچ سے ثابت ہے کہ مکمل مساوات پے، برابری پے کاروباری پاٹنرشپ نا ممکن ہے۔

فائدہ نمبر (3): آپ بہت کچھ سیکھ جاتے ہیں۔

اگرچہ ضروری نہیں کہ آپ اپنے کاروبار میں کامیاب ہوں لیکن یہ یقینی ہے کہ آپ اپنے کاروبار میں وہ کچھ سیکھ لیتے ہیں جس کی بدولت آپ زندگی میں مالی لحاظ سے کسی بھی کھٹن مرحلے کو بہتر طور پر ڈیل کر سکتے ہیں۔

مثال کے طور پے آپ اپنے کاروبار میں رہتے ہوئے اور متعلقہ کاروبارں کے متعلق بہت کچھ سیکھ لیتے ہیں جس کو اگر آپ ایپلائی کریں تو اُس سے  آپ اگر چہ بڑی دولت حاصل نہیں کر سکتے لیکن اُس سے آپ اپنی زندگی کے دن رات مناسب گزارے کے ساتھ گزار سکتے ہیں۔

ایسا تجربہ، مہارت آپ کو صرف اپنے کاروبار کو چلا کر حاصل ہوتا ہے، اگر دو انسانو ں پے ایک جیسے مالی لحاظ سے مشکل، کھٹن حالات وارد ہوں، تو ان دو انسانوں میں سے  میرے نذدیک ایک ناکام کاروباری اُس انساں سے بہتر طریقے سے زندگی گزار سکتا ہے جس نے کوئی کاروبار سرے کیا ہی نہ ہو۔

اس کے علاوہ آپ اپنے کاروبار کی وجہ سے ہر فن مولا بن جاتے ہیں، آپ کی مہارت  لاجواب ہوتی ہے لہازا اگر آپ اپنے کاروبار میں ناکام بھی ہو جائیں تو بہت ممکن ہے کہ آپ کو بہتریں قسم  غیرسرکاری نوکری مل جائے۔

نقصان نمبر (1): نہ پسندیدہ چیزوں، کاموں پے وقت لگانا۔

اپنے کاروبار میں آپ کو سب کچھ خود سے کرنا پڑتا ہے اور یہ انساں کی نیچر ہے کہ وہ بغض کاموں، چیزوں کو پسند کرتا ہے اور بعض کو نہیں، اسی وجہ سے آپ بھی اپنے کاروبار میں بغض ایسے کام  کریں گے جو آپ کو بلکل بھی پسند نہ ہونگے لیکن وہ آپ کے کاروبار کے کامیابی کے لیے ضروری ہونگے مثال کے طور پے رشوت کسی بھی اچھے انساں کو پسند نہیں لیکن اگر آپ کو حکومتی اہلکار بلاوجہ تنگ کریں کبھی ٹیکس کے نام پے، کبھی کوالٹی کے نام پے تو پھر آپ کو مجبوراََ اُس کی مٹھی گرم کرنی پڑے گی۔

آپ کو شاید قرض اور پھر اُس کی ریکوری پے بحث و تکرار کرنا، منتیں کرنا، بار بار مارکیٹ کے چکر لگانا بلکل بھی پسند نہ ہوں لیکن یہ بھی آپ کے کاروبار کے کامیابی کے لیے ضروری چیزیں ہیں لہازا آپ کو یہ بھی کرنا پڑتا ہے۔

نقصان نمبر (2): مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ۔

جس طرح آج مورخہ ستمبر 2019 ، عمران خان کے حکومت میں مارکیٹ کے حالات ہیں ، جہاں اچھے اچھوں کے کاروبار ٹھپ پڑے ہیں اور کسی کو سمجھ نہیں آرہا کہ کیا کریں اور کس کو کھائیں!

ایسے حالات میں اپنے کاروبار کو سنبھالنا نہایت مشکل اور صبر آزما کام ہوتا ہے اور پاکستان میں تو ایسے حالات پھر سالوں چلتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔

نقصان نمبر (3): ناغہ مطلب اچھا خاصہ نقصان۔

جب آپ اکیلے ہی اپنے سارے کاروبار کو سنبھالتے ہیں تو ایسی صورت میں آپ کا کاروبار ناغہ، چھٹی بلکل برداشت نہیں کرتا ۔

اور حالات بہت خراب ہو جاتے ہیں جب آپ کا ناغہ/چھٹی طول پکڑتی ہے،  اس وجہ سے آپ کا  کافی سارا گاہک کسی اور طرف نکل جاتا ہے اور اس وجہ سے آپ کی سیلز کم اور خرچے بڑھ جاتے ہیں اور حالات نارمل ہونے میں مہینے لگ جاتے ہیں۔

اور اسی وجہ آپ بھی ٹینشن، ڈپریشن، اعصابی دباؤ، تناؤ کا شکار ہوتے ہیں جس کی وجہ سے کام دوبارہ سیٹ ہونے میں مہینے لگ جاتے ہیں اور اسی دوران  ڈاکٹر آپ کو آرام کی گولیاں تجویز کرتا ہے!

تو جناب یہ ہوا آج کا آرٹیکل اگر آپ کو مزید کاروبار سے متعلق مواد پڑھنا ہے تو اس ویب سائیٹ کے اُردو والے حصے کو چیک کریں۔

اور اس ویب سائیٹ کو اپنے ای میل سے سبسکرائب کریں تاکہ آپ کو میرا ہر نیا آرٹیکل فری میں بذریعہ ای میل موصول ہو اور ساتھ ہی ساتھ میں اس آرٹیکل کے لنک کو اپنے فیس بک وغیرہ پے اپنے دوستوں سے ضرور شئر کریں۔

شکریہ۔

نوٹ: اس ویب سائیٹ کے آرٹیکل، پوسٹ  کاپی کرکے فیس بک  پہ، کسی ویب سائیٹ پہ، ای بک میں یا کسی اور پلیٹ فارم پہ کاپی کرکے پیسٹ کرنا کاپی رائیٹس وایلشن کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنے والے کے خلاف کاپی رائیٹس کے تحت کاروائی کی جائے، لہازا ایسا کرنے سے  اجتناب کریں اور صرف آرٹیکل کا لنک فیس بک پہ، کسی سائیٹ پہ،  ای بک وغیرہ  میں شئر کریں۔



About Publisher Arshad Amin

Certified SEO Professional, Small Business, Start-up, Marketing Expert with ton's of practical, actionable ideas, insights to share, Proud Founder and Owner of www.easymarketinga2z.com and www.topexpertsa2z.com

No comments:

Post a Comment

Start typing and press Enter to search