کوئی بھی کاروبار شروع کرنے سے پہلے یہ پانچ باتیں/ٹپس اپنے ذہن میں رکھئیے!.(Business Tips in Urdu)

chota karobar tips چھوٹا کاروبار بزنس آئیڈیا کاروباری مشورے

آرٹیکل کے بنیادی موضوع پے جانے سے پہلے آپ سے کچھ اور شئیر کرتا چلوں، اگر آپ نے مزید چھوٹے کاروبار کے متعلق ٹپس وغیرہ پڑھنے ہوں تو اس آرٹیکل کو پڑھئیے:

چلئیے چلتے ہیں اس آرٹیکل کے بنیادی موضو ع کی طرف!

ٹائیم گزارنا، کم سے کم تجربہ:

کوئی بھی کاروبار شروع کرنے سے پہلے آپ کے پاس کم سے کم تجربہ ضرور ہونا چاہیے، مطلب صرف اتنا تجربہ کہ آپ جو بھی کاروبار شروع کرنا چاہتے اُس کاروبار کے بنیادی، اہم روموز، پہلؤوں سے  آپ پوری طرح  آگاہ ہوں تاکہ آپ کے لیے غلطی کی گنجائیش کم سے کم ہو اور آپ بہتر طریقے سے اپنے کاروبار کو نہ  صرف شروع کر سکیں بلکہ شروع کرنے کے بعد اچھی طرح سنبھال بھی سکیں۔

اس کے لیے آپ کو کسی بھی کاورباری بندے کے ساتھ تعلق اور وقت لگانا ہوگا، ایسے بندے کے ساتھ جو اُس کاروبار کو کامیابی سے چلا رہا ہو، وقت کم سے کم تین مہینے۔

آپ جو پراڈکٹ/سروس بیچ رہے ہیں کیا اُس کی ڈیمانڈ ہے؟:

اگر آپ بہت پیسہ کسی ایسے پراڈکٹ یا سروس میں لگائے جس کی ڈیمانڈ کم ہو یا نہ ہونے کے برابر ہو یا پھر کسی خاص سیزن میں ڈیمانڈ ہو یا آپ نے شہر میں کوئی پراڈکٹ یا سروس دیکھی اور آپ سمجھے کہ اُسے اپنے گاؤں وغیرہ میں شروع کرکے آپ اچھا منافع کما سکتے ہیں لیکن گاؤں میں اُس کی ڈیمانڈ نہ ہونے کے برابر ہو، یا گاؤں کے لوگ اُس پراڈکٹ یا سروس کو استعمال ہی نہ کرنا چاہتے ہوں باوجود اس کے وہ سستا ہو تو آپ کا ایسا کاروبار ناکام ہوگا۔

مثال کے طور پے آپ پیزا شاف گاؤں میں کھولیں اور وہ بھی کسی ایسی جگہ پے جہاں پے گاہک کا آنا جانا کم ہو تو ظاہر ہے چونکہ گاؤں کے لوگ پیزا کھانے کا شوق نہیں رکھتے، نہ ہی گاؤں کے لوگوں کی قوت خرید اتنی ہوتی ہے کہ وہ آٹھ سو، ہزار روپے کا پیزا لے لہازا گاؤں میں زیادہ سمجھداری دکھانے کی بجائے کباب یا پکوڑے، سموسے کی دکان کھول لیں وہ  آپکو زیادہ منافع دے گا انشاءاللہ۔

کاروبار ایک لمبا سفر ہے:

کاوربار کوئی ریس نہیں ہوتا کہ آپ جلدی سے کامیاب ہو جائیں بلکہ اس پے سالوں، دہائیاں لگ جاتی ہیں، لہازا یہ اپنے ذہن سے نکال لیں کہ آپ کچھ مہینے یا سال دو سال میں کامیاب ہوجائینگے، ایسا ہونا کسی معجزے سے کم نہیں ہوگا۔

یاد رکھیے جس طرح آپ اپنے زندگی میں منصوبہ بندی یا تدبیر کرتے ہیں ویسے بہت کم ہوتا ہے۔

ضروری نہیں۔۔۔۔!:

ضروری نہیں کہ آپ پہلی ہی کوشش میں کامیاب ہوجائیں، ناکامی زندگی کا تلخ حصہ ہے ، یہ بھی ضروری نہیں کہ آپ دوسری یا تیسری کوشش میں کامیاب ہو جائیں  لہازا آپ نے حوصلہ ہارنا نہیں ہے بلکہ اپنی غلطیوں سے، ناکامیوں سے سیکھ کر آگے بڑھنا ہے۔

تو جب بھی کوئی کاروبار کو شروع کرنے کا ارادہ کرلیں تو یہ بات ذہن میں ٹھان لیں کہ اگرچہ کامیابی یقینی ہے لیکن اُس کو حاصل کرنے کے لیےآپ کو صبر، سخت محنت اور سنجیدہ سوچ وبچار، منصوبہ بندی، حکمت عملی کی ضرورت ہوگی۔

مناسب سرمایہ بھی ضروری ہے:

اگرچہ کسی کاروبار کے کامیابی کا دارومدار صرف سرمائے پر نہیں ہوتا لیکن یہ بات بھی اپنی جگہ پر حقیقت ہے کہ کوئی بھی کاروبار سرمائے کے بغیر نہیں چل سکتا، لہازا مناسب سرمائے کا ہونا کسی بھی نئے کاروبار کے لیے نہایت ضروری ہے۔

جب آپ شروع کر لیں تو اس کے بعد بھی آپ کے پاس کم سے کم اتنا سرمایہ ہونا چاہیے کہ اگر آپ کا کاروبار اگلے دس، پندرہ مہینے کے لیے مناسب منافع نہ دے جس سے آپ کے کاروبار کے خرچے پورے ہوں تو آپ اُس کو اس سرمائے سے پورا کرسکیں۔

تو جناب یہ ہوگیا آج کا آرٹیکل اگر آپ کو مزید اس طرح کے کاروبار سے متعلق ٹپس وغیرہ چاہیے تو اس ویب سائیٹ کو اپنے ای میل سے سبسکرائیب کریں اور اس آرٹیکل کے لنک کو اپنے فیس بک، سوشل میڈیاء کے دوستوں وغیرہ کے ساتھ شئیر کریں۔

اور اگر آپ کا کوئی سوال ہو، مزید کچھ ایڈ کرنا چاہتے ہوں تو نیچے کمنٹس بکس میں اپنے تبصرہ یا کمنٹ لکھیں۔

بہت بہت شکریہ!

نوٹ: اس ویب سائیٹ کے آرٹیکل، پوسٹ  کاپی کرکے فیس بک  پہ، کسی ویب سائیٹ پہ، ای بک میں یا کسی اور پلیٹ فارم پہ کاپی کرکے پیسٹ کرنا کاپی رائیٹس وایلشن کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنے والے کے خلاف کاپی رائیٹس کے تحت کاروائی کی جائے، لہازا ایسا کرنے سے  اجتناب کریں اور صرف آرٹیکل کا لنک فیس بک پہ، کسی سائیٹ پہ،  ای بک وغیرہ  میں شئر کریں۔



About Publisher Arshad Amin

Certified SEO Professional, Small Business, Start-up, Marketing Expert with ton's of practical, actionable ideas, insights to share, Proud Founder and Owner of www.easymarketinga2z.com and www.topexpertsa2z.com

No comments:

Post a Comment

Start typing and press Enter to search