Apna Karobar: مارکیٹ کے منحوس حالات میں اپنے کاروبار کو کیسے کامیابی سے چلایا جائے ؟

apna karobar tips in Urdu

پاکستان کی اکانومی/مغیشت جن حالات سے دوچار ہے، ان حالات نے کاروباروں کا ستیاناس کرکے رکھ دیا ہے، ایشئن ڈیولپمنٹ بنک کے مطابق پاکستان کی معاشی نمو کی شرح کی پروجیکشن دو اعشاریہ آٹھ فیصد (2.8٪) ہے جو کہ افغانستاں جیسے ملک، جو کہ گزشتہ بیس سالوں سے جنگ کا شکار ہے اُس سے بھی کم ہے، افغانستاں کی معاشی نمو کی شرح اس مالی سال 2019 کے لیے تین اعشاریہ پانچ فیصد (3.5٪) ہے۔

مطلب افغانستاں سے بھی ہم گئے گزرے ہیں۔۔۔۔!

واہ رے قسمت۔۔۔۔۔۔!

نوٹ: اگر آپ مزید کاربار سے متعلق ٹپس، مشورے پڑھنا چاہتے ہیں تو اس آرٹیکل کو پڑھئیے: Business Tips in Urdu

معاشی نمو کی شرح کا  آسان الفاظ میں مطلب یہ ہے کہ آپ کے ملک میں پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال  کتنے پراڈکٹس، سرویسز  کی پیدوار ہوئی، زیادہ  ہوئی تو مطلب ملک میں لوگوں کے پاس پیسہ ہے، وہ خرید تے  رہے اس سال، لہازا لوگوں کی معاشی حالات بہتر ہیں اور اسی وجہ سے مارکیٹ کاروباری نقطہ نظر سے بہتریں ہے  اور اگر کم پراڈکٹس، سرویسز کی پیداوار ہوئی تو مطلب  ملک میں لوگوں کی معاشی حالات نہایت خراب ہیں، لہازا مارکیٹ کا ستیاناس ہے، ملک کا ستیاناس ہے۔

اس آرٹیکل کا موضوع ایسے حالات میں اپنی کاروبار کو کامیابی سے آگے لے کے جانے کے متعلق ہے۔

میں اس آرٹیکل میں آپ لوگوں کے ساتھ پانچ ایسے ٹپس شئر کررہا ہوں جن پر عمل کرکے آپ اپنے کاروبار کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔

تو چلئے چلتے ہیں اس آرٹیکل کے بنیادی موضوع کی طرف۔

ٹپ نمبر (1):

 اپنے کاروبار کے منافع سے کم سے کم تیس فیصد  منافع ایک الگ سے اکاؤنٹ میں جمع کرائیں  جو کہ  مستقبل میں ایسے حالات میں آپ کے، آپ کے کاروبار کے  کام آئے گا، بہتر  ہوگا کہ آپ اُن پیسوں سے سونا خریدیں کیونکہ جس طرح روز بروز روپے کی قد ر گر رہی ہے پاکستان میں اس کا مطلب ہے کہ اگلے پانچ سال بعد ایک لاکھ روپے پچاس ہزار کے برابر  ہونگے سو بہتر ہے کہ آپ اپنے پیسے کو سونے، زمیں، پلاٹ وغیرہ میں منتقل کریں۔

ٹپ نمبر (2):

 ایسے سارے بقایاجات جو ایک مہینے سے پرانے ہوں اُن کو ریکور کرنے کی بھرپور کوشش کریں، اس طرح آپ کے پاس مناسب رقم ہر وقت، ہر  قسم کے حالات میں موجود ہوگی کاروبار کو جاری رکھنے کے لیے۔

ٹپ نمبر (3):

 اپنے خرچے کم سے کم کریں، جتنا بھی ممکن ہو، اپنے کاروبار کے روزانہ کے روٹین کا بہ غور جائزہ لیں اور دیکھیں کہ آپ کہاں پہ اپنے خرچے مزید کم کر سکتے ہیں،  مثال کے طور پہ جس مینجر کوآپ نے اکاونٹس کے لیے رکھا ہے اُس کو فارغ کرکے ایسے بندے کو لائیں جو وہی کام کم تنخواہ پہ کرے، آپ لوگوں کو شائد میری یہ بات اچھی نہ لگی ہو لیکن آپ بزنس چلا رہے ہیں کوئی فی سبیل اللہ کام نہیں کر رہے ہیں۔

دوسرا جو بھی مینجر آئے گا وہ بھی بروزگاری، مارکیٹ کے بُرے حالات کا مارا ہوگا (اور بہت ممکن ہے تجربے، ہنر میں وہ اعلی ہوگا) لہازا وہ کم تنخواہ پے کام کرنے پہ راضی ہوگا۔

اسی طرح آپ مارکیٹنگ/ایڈورٹایزنگ کے خرچے بھی کم کرسکتے ہیں  جس سے آپکو مناسب  بچت ہوگی۔

ٹپ نمبر (4):

 ہرمارکیٹ میں کچھ ایسے ڈیلرز ہوتے ہیں جو کہ مناسب سیلز کر سکتے ہیں آپ کے پراڈکٹ، سروس کی، لہازا اگر مثال کے طور اسلام آباد میں اپنا بزنس چلا رہے ہیں اور آپ نے اسلام آباد کو پورا کور کیا ہوا ہے تو آپ  پاس والے کسی بھی نذدیک شہر میں مثال کے طور پہ پشاور میں گنے چنے ڈیلرز سے مل کے اپنا کام اُدھر بھی شروع کر سکتے ہیں اور اس طرح آپ خراب حالات میں، کمزور سیلز کے دنوں میں مناسب  منافع  کما سکتے ہیں۔

اسی طرح اگر آپ سیدھا گاہک پہ بیچتے ہیں یعنی پرچون کے لیول کا کام کرتے ہیں تو اگر اسلام آباد میں آپ یہ کام کسی خاص جگہ، سیکٹر پہ کر رہے ہیں تو اپنے بزنس کا برانچ کسی دوسری جگہ کھول کے مناسب کمائی کرسکتے ہیں یا پھر اپنے پراڈکٹس، سرویسز کو دوسرے  بندے پہ( جو کسی اور جگہ آپ ہی والا کام کر رہا ہے)اچھے مارجن کے ساتھ بیچ کے تھوڑا بہت منافع کما سکتے ہیں۔

جتنا آپ دوسرے  بندے  کو اچھا منافع دیں گے، اُتناہی  وہ آپ کے پراڈکٹ/سروس پہ قربان ہوگا مطلب لالچ میں آئے گا اور اس طرح تھوڑا بہت منافع آپ کو ملے گا۔

خراب حالات میں تو  بہتریں منافع کا لالچ دینا اور بھی اہم ہے کیونکہ ان حالات میں آپ نے اپنے بزنس کو بچانا ہوتا ہے لہازا آپ کی ترجیح منافع نہیں ہونا چاہیے۔

اگر آپ سیدھا گاہک یا صارف کے ساتھ ڈیل کرتے ہیں تو خراب حالات میں اپنی سیلز برھانے کے لیے سپیشل ڈسکاؤنٹ وغیرہ دیں۔

ٹپ نمبر (5):

 صبر کریں کیونکہ یہ حالات صرف آپ کے لیے نہیں ہوتے بلکے تقریبا ََ سارے کاروبار والے ان حالات سے گزر رہے ہوتے ہیں، محنت کریں کیونکہ ایسے حالات میں بہت سے کاروبار والے حضرات جو آپ ہی کی طرح کا بزنس کررہے ہوتے ہیں وہ دلبرداشتہ ہوجاتے ہیں اور کاروبار ختم کر دیتے ہیں مطلب آپ کے لیے مارکیٹ میں اور جگہ نکل آتی ہے  لہازا محنت کرکے آپ ایسے سخت حالات میں بھی،  آپکا کاروبار اچھا خاصہ کما سکتا ہے۔

آخر میں اللہ تعالی کی ذات پہ بھروسہ رکھیں، انشاءاللہ  وہ اپنے مخلوق کے لیے راہے کھول دیتا ہے۔

تو جناب یہ ہوگیا آجکا  آرٹیکل مزید ایسے آرٹیکلز کے لیے اس ویب سائیٹ کو اپنے ای میل سے سبسکرائب کریں  تاکہ آپکو مستقبل کے تمام آرٹیکلز، کاروباری مشورے، ٹپس بلکل فری میں بذریعہ ای میل موصول ہوں۔

اگر آپ نے کاروبار کے متعلق مزید مواد اُردو میں پڑھنا ہے تو اس لنک کو کلک کریں: اپنا کاروبار اُردو میں

اور آپ کا کوئی سوال ہو، کوئی تبصرہ اس آرٹیکل پہ دینا چاہتے ہوں تو نیچے کمنٹس میں لکھیے اور اگر آپکو یہ پوسٹ پسند آیا ہو تو اس کے لنک کو اپنے فیس بک پہ شئر کریں۔

بہت بہت شکریہ!

نوٹ: اس ویب سائیٹ کے آرٹیکل، پوسٹ  کاپی کرکے فیس بک  پہ، کسی ویب سائیٹ پہ، ای بک میں یا کسی اور پلیٹ فارم پہ کاپی کرکے پیسٹ کرنا کاپی رائیٹس وایلشن کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنے والے کے خلاف کاپی رائیٹس کے تحت کاروائی کی جائے، لہازا ایسا کرنے سے  اجتناب کریں اور صرف آرٹیکل کا لنک فیس بک پہ، کسی سائیٹ پہ،  ای بک وغیرہ  میں شئر کریں۔


About Publisher Arshad Amin

Certified SEO Professional, Small Business, Start-up, Marketing Expert with ton's of practical, actionable ideas, insights to share, Proud Founder and Owner of www.easymarketinga2z.com and www.topexpertsa2z.com

No comments:

Post a Comment

Start typing and press Enter to search