بزنس آئیڈیا/گھریلو کاروبار: کمائیں کم سے کم 4 لاکھ 20 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 6 لاکھ 20 ہزار فی مہینہ صرف 8 لاکھ سے، گارنٹی کے ساتھ۔

business ideas in Pakistan

جی جناب ایک اور بزنس آئیڈیا (جو گھریلو کاروبار بھی ہے) لے کر آپ کی خذمت میں حاضر ہوا ہوں، اگر آپ نے مزید کاروبار سے متعلق مواد مطلب بزنس آئیڈیاز پڑھنے ہیں تو یہ آرٹیکل ضرور پڑھیں: پچاس کامیاب  کاروبار/بزنس آئیڈیا اُردو  میں

اوپر والے آرٹیکل کو پڑھ کے آپ ضرور ایسا بزنس آئیڈیا ملے گا جو آپ کو نہ صرف سوٹ  کرے گا  بلکہ ساتھ ہی ساتھ میں آپکی زندگی بدل دے گا انشاء اللہ۔

آج کا جو بزنس آئیڈیا میں یہاں اس آرٹیکل میں آپ لوگوں کے ساتھ زیر بحث لا رہا ہوں وہ  کپڑوں، جوتوں،  فرنیچر ، فی کیپس وغیرہ کے لیے بٹن بنانے کا بزنس ہے۔

آج کے اس آرٹیکل میں اس بزنس کو گھریلو لیول پہ اور میڈیم یعنی درمیانے درجے لیول پہ کامیابی کے ساتھ شروع کرنے  کے متعلق تمام اہم معلومات شئر  کی جائینگی۔

نوٹ: یکم ستمبر20192 کو ایک گرام سونے کی قیمت 7300 روپے ہے، چونکہ سونے کی ویلو یا قدر کبھی نہیں بدلتی جبکہ کرنسی کی قدر اُٹھتی یا گرتی ہے جس کی وجہ سے سونے کی قیمت /قدر میں اضافہ یا کمی ہوتی ہے لہازا میں اس پوسٹ میں اس کاروبار کو کامیابی سے شروع کرنے کے لیے جو انویسٹمنٹ درکار ہوتی ہے اُس کو سونے کے حساب سے بھی مینشن کرونگا جس کی وجہ سے اس آرٹیکل کے اعداد و شمار ہمیشہ کے لیے درست رہینگے، مطلب اگر آپ نے 2050 میں اس آرٹیکل کو پڑھا تو اُس ٹائیم سونے کی قیمت جو بھی ہوگی اُس حساب سے آپکو اس کاروبار کو کامیابی سے شروع کرنے کے لیے سرمایہ درکارہوگا۔

اس کاروبار میں فی ایک روپیہ منافع  کم سے کم 65 فیصد ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ 500 فیصد ہے، مطلب اگر آپ اس کاروبار میں ایک روپیہ  کی سیلز کریں گے تو کم سے کم کے حساب سے آپ نہ صرف وہ ایک روپیہ کمائینگے بلکہ ساتھ ہی ساتھ میں 65 پیسے کا منافع بھی کمائینگے، جبکہ زیادہ سے زیادہ کے حساب سے  آپ 5 روپے فی ایک روپیہ سیلز کے کمائینگے، تفصیلات کے لیے پوسٹ کو بہ غور، پوری توجہ کے ساتھ پڑھیئے۔

کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ  منافع کی وجوہات بہت ساری ہوتی ہیں  جیسا کہ مارکیٹ میں مقابلہ، خام مال کی قیمت، مارکیٹ میں طلب، پراڈکٹ کی کوالٹی، آپ کی مارکیٹ میں پوزیشن مطلب آپ نے کتنے فیصد مارکیٹ کو پکڑا ہوا ہے،  مسابقتی قیمت،  مارکیٹ میں جگہ بنانے کے لیے کم قیمت کے ساتھ داخل ہونا، آپ کے کاروبار کے خرچے، مزدورں کی تنخواہ  اور دیگر اخراجات وغیرہ وغیرہ۔

اس کاروبار کو کامیابی سے شروع کرنے کے لیے مندرجہ ذیل باتیں ذہن میں رکھیں اور عمل  میں لائیں۔

 کسی بھی کاروبار کو کامیابی سے شروع کرنے سے پہلے کم سے کم ایک سے تین مہینے کسی ایک شخص کے ساتھ گزاریں جو کم سے کم چار ، پانچ سال  سے اُس کاروبار کو کامیابی کے ساتھ چلا رہا ہو۔ کیونکہ سائینسی تحقیق کے مطابق جو شخص کسی کام کو کم سے کم روزانہ آٹھ گھنٹے  چار سال کے لیے کرتا ہے تو وہ بندہ اُس کام میں ماہر یا ایکسپرٹ /گورو بن جاتا ہے۔

اس طرح کرنے سے نہ صرف آپ اُس کاروبار کے اہم روموز سے واقف ہو جاتے ہیں جس  سے آپ مستقبل کے غلطیوں سے بچ جاتے ہیں بلکہ ساتھ ہی ساتھ میں آپ کو اُس کام/کاروبار کو صحیح طریقے سے کرنے کا گُر بھی آجاتا ہے۔

2۔ اس کاروبار کو شروع کرنے کے لیے آپ کو محفوظ، چھت  والی جگہ درکار ہوگی، جہاں پہ  نہ صرف آپ اپنا خام مال رکھ سکیں بلکہ ساتھ ہی ساتھ میں بٹن بنانے کی مشین بھی لگا سکیں، کوشش کریں کہ سستی تریں جگہ سے ، جہاں مہینے کا کرایہ نہایت مناسب ہو، سے کام کو شروع کریں۔

3۔ چھوٹے لیول یعنی اپنے گھر سے کام شروع کرنے کے لیے ایک  چھوٹا کمرہ بھی مناسب ہوگا۔ ویسے اگر آپ اس کام  کو جانچنا چاہتے ہیں کہ اس  کا فائدہ  ہے کہ نہیں تو اس کام کو چھوٹے لیول پہ اپنے گھر سے شروع کریں، چھوٹے لیول پہ آپ اس کام کو  کم سے کم دس ہزار سے شروع کرسکتے ہیں۔

4۔ کاروبار کو کسی ایسے شہر سے شروع کریں جہاں سے آپ اپنا مال بلٹی کے ذریعے سارے پاکستاں میں پہنچا سکیں، کیونکہ جتنا زیادہ مارکیٹ آپ کوور کرو گے اُتنا ہی زیادہ آپ کما پائینگے۔

5۔ کاروبار میڈیم لیول پہ چلانے کے لیے آپ  کو شروع میں چار بندے درکار ہونگے، ایک بندہ مشین چلانے کے لیے اور باقی تین بندے سیلز کے لیے جبکہ آپ  خود سارے کاروبار کی نگرانی کرینگے۔

سیلز کے لیے بندوں کی تنخواہ، کم سے کم دس ہزار روپے پلس کمیشن اور زیادہ سے زیادہ  سولہ ہزار پلس کمیشن پہ رکھ سکتے ہیں، ان بندوں کے پاس اپنے موٹر بائیک ہونا لازمی ہے، جس کے ساتھ ایک مناسب سائیز کا بکس لگا ہو جس سے وہ مارکیٹ میں مال سپلائی کرسکیں، فیول کا خرچہ مہینے کا الگ سے دینا ہوگا۔

گھر سے کام کرنے میں سارا کام آپ نے خود کرنا ہوگا تبھی آپ کو اچھا منافع ملے گا ۔

6۔ شروع میں اپنے لیے منافع کم رکھیں، مطلب اپنے منافع کا زیادہ حصہ   اپنے  ڈسٹری بیوٹر، ہول سیلر، پرچونر اور سیلز  مین کو دے تاکہ آپ مارکیٹ  کو کامیابی کے ساتھ اپنی گرفت میں لا سکیں، اس طرح کرنے سے کچھ ہی عرصے بعد آپ اپنے منافع  سے بہتریں لطف اُٹھائیں گے، انشاءاللہ۔

7۔ مزدور کے لیے تنخواہ 8 -12 ہزار رکھیں، ایک وقت کا کھانا اور ٹی بریک اس کے علاوہ دیں، کیونکہ کام توجہ طلب ہے لہازا آپ کے لیبر کا فرش ہونا بہتر رہے گا۔

8۔ بٹن کے لیے آپ کو چھوٹے چھوٹے ڈبے بنوانے ہوں گے جس میں آپ بٹنز کو پیک کریں گے(پچاس دانے فی ڈبی)، ایک نارمل  ڈبے پہ آپ کا خرچہ  0.30 پیسے-0.60 پیسے آئے گا، آپ کو شروع میں کم سے کم پانچ ہزار ڈبے چاہیے ہونگے۔

9۔کام شروع کرنے سے پہلے مارکیٹ کی سروے کر لیں کہ کونسے رنگ اور سائیز کے بٹن کی طلب زیادہ ہے، ویسے جہاں تک میری تحقیق ہےسفید، بلیک، بلیو، فیس بک بلیو، گرے  کلر والے بٹنز کی طلب سب سے زیادہ ہے۔

10۔ خام مال  میں آپ کو  کپڑا، بٹن بنانے کا مواد چاہیے ہوگا  جس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔

بٹن مختلف سائیز میں بنتے ہیں اور ہر بٹن کے خام مال یا مواد کی قیمت مختلف ہوتی ہے، جس کی تفصیل نیچے  ٹیبل  میں دی گئی ہے۔
per button making cost
cloth button sizes in urdu
raw material for button making


11۔ اگر آپ  گھر کے لیول پہ کام شروع کریں اور مختلف رنگ کا کپڑا کباڑ سے اُٹھائیں تو  ایک بٹن پہ آپ کا کپڑے، مواد کا کُل خرچہ مندرجہ ذیل ہوگا۔
cloth and button cost per single button

 اور اگر آپ میڈیم لیول پہ اس کاروبار کو شروع کرینگے تو پھر آپکا  کُل خرچہ (کپڑے اور مواد کا)  مندرجہ ذیل ہوگا۔
per button cost including cloth and raw material

میڈیم لیول پہ کُل خرچہ اس لیے کم ہے کیونکہ آپ خام مال بہت زیادہ لیتے ہیں جس کی وجہ سے وہ آپکو بہت سستا پڑتا ہے، ویسے اوپر کا خرچہ زیادہ سے زیادہ کی بنیاد پہ نکالا گیا ہے مطلب فی بٹن کپڑے، مواد کا کُل خرچہ اس سے بھی کافی کم ہوسکتا ہے۔

گھر یلو لیول پہ اگر اس کاروبار کو شروع کیا جائے  تو فی بٹن کپڑے، مواد اور پیکنگ کے ڈبے (جس میں پچاس بٹن ہونگے) کا خرچہ مندرجہ ذیل ہوگا۔
per single button total cost in urdu

اور اگر میڈیم لیول پہ اس کاروبار کو شروع کیا جائے  تو فی بٹن کپڑے، مواد اور پیکنگ کے ڈبے (جس میں پچاس بٹن ہونگے) کا خرچہ مندرجہ ذیل ہوگا۔
single button manufacturing cost in urdu
چونکہ فی  بٹن پیکنگ کا خرچہ نہایت  ہی کم ہے لہازا  فی بٹن کُل خرچہ تبدیل نہیں ہوا  ہاں بلفرض اگر آپ رنگین ڈبے بنوانا چاہتے ہیں تو پھر دو تین پیسے جمع کرلیں۔

گھریلو لیول پہ اس  کاروبار کےمنافع، کُل خرچے، خالص منافع کی تفصیلات:

چلئے اب بات کرتے ہیں گھریلو کاربار یعنی اگر اس  کاروبار کو گھر سے شروع کیا جائے تو فی مہینہ منافع، کُل خرچہ اور خالص منافع کیا ہوگا۔
اگر آپ روزانہ ہر سائیز کے دس ڈبے بنوا کے بیچیں تو مہینے  کے کُل خرچے، منافع کی تفصیلات کچھ یوں ہیں۔
profit in a single button at wholesale and retail level in urdu

اب اگر ایک ڈبے میں پچاس بٹن ہو اور آپ روز ہر سائیز کے دس ڈبے سیل کریں ، مطلب مہینےکے 26 دن تو آپ کا منافع ہول سیل اور پرچون سے کچھ اس طرح  ہوگا۔
profit in a single button at wholesale and retail level

 مطلب مہینے کا کُل منافع سارے سائیزوں سے اگر مال کو صرف پرچون میں فروخت کیا جائے تو  194000 روپے ہوگا۔
جبکہ ہول سیل میں مہینے کا کُل منافع  کم و بیش 136000 روپے ہوگا۔

یاد رہے یہ منافع تب ہے جب آپ کام اپنے گھر سے شروع کریں، میڈیم لیول پہ یعنی چھوٹا کارخانہ لگانے سے جو منافع نکلے گا اُس کی تفصیلات  اس کے بعد نیچے شئر کی جائے گی۔

اب اگر  آپ دو مزدور رکھ لیں  جن سے آپ گھر میں بٹن بنوائیں اور اُنہیں مہینے کا 12 سے 15 ہزار تنخواہ دیں اور دس ہزار دوسرے خرچے وغیرہ کے لیے رکھ دیں تو آپکا مہینے کا کُل خالص منافع پرچون میں  ایک لاکھ پچاس ہزار روپے ہوگا اور ہول سیل میں کم و بیش ایک لاکھ روپے ہوگا۔

چلئے اب میڈیم لیول پہ کارخانے کے منافع، خالص منافع اور خرچے کی بات کرتے ہیں۔

میڈیم/مناسب لیول پہ اس کاروبار کے منافع، کُل خرچے اور خالص منافع کی تفصیلات:

اگر آپ ڈیلی کے 30 ڈبے ہر سائیز کے بنوا کے بیچیں تو آپ مندرجہ ذیل حساب سے  فی بٹن پرچون اور ہول سیل میں منافع کمائیں گے۔
button manufacturing single button profit

اب اگر ایک ڈبے میں پچاس بٹن ہو اور آپ روز ہر سائیز کے 30 ڈبے سیل کریں ، مطلب مہینےکے 26 دن تو آپ کا منافع ہول سیل اور پرچون میں کچھ اس طرح  ہوگا۔
button manufacturing single button profit at wholesale, retail level in urdu

 مطلب مہینے کا کُل منافع سارے سائیزوں سے اگر مال کو صرف پرچون میں فروخت کیا جائے تو 6 لاکھ 20 ہزار  روپے ہوگا۔
جبکہ ہول سیل میں مہینے کا کُل منافع  کم و بیش 4 لاکھ 45 ہزار روپے ہوگا۔

اگر آپ   شروع میں 3 سیلز میں رکھ لیتے ہیں، جن کی بیسک تنخواہ  15 ہزار روپے ہو اور ہر سیلز مین کو چار ہزار روپے مہینے کا فیول دیں  اور 3000 ہزار مہینے کا فوڈ تو آپکا  کُل خرچہ 66 ہزار روپے سیلز پہ ہوگا۔

 ساتھ میں اگر آپ کرایہ   آٹھ ہزار سے دس ہزار رکھ لیں اور چھوٹا موٹا اور خرچہ 5 ہزار رکھ لے مہینے کا تو آپکا یہ خرچہ ٹوٹل  15 ہزا ر روپے ہوگا۔

آخر میں بجلی کا بل 15 ہزار رکھ لیں مہینے کا تو یہ سارا سیلز، کرایہ، فیول، بجلی وغیرہ کُل ملا کہ ٹوٹل  96 ہزار بنے گا، مطلب  اگر آپ  صرف ہول سیل کو ٹارگٹ کرینگے تو آپکا  کُل خالص منافع مہینے کا  کم و بیش 3 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگا۔

اور اگر آپ صرف پرچون کو ٹارگٹ کرینگے تو مہینے کا   کُل خالص منافع پھر  5 لاکھ 24 ہزار روپے ہوگا۔

مشین کی تفصیلات:

گھر سے کاروبار شروع کرنے کے  جو مشین استعمال ہوتی ہے وہ آپکو ہزار سے بارہ سو روپے میں پڑتی ہے اور آپ یہ مشین کسی بھی بٹن والے   بڑےسٹور سے خرید سکتے ہیں۔

اوپر دی گئی تصاویر میں صرف مشین کے ڈیزائین اور ماڈل کا فرق ہے باقی کام ساری ایک جیسے کرتی ہیں، آپ اس مشین سے ایک منٹ میں کم سے کم پانچ اور زیادہ سے زیادہ  دس بٹن بنوا سکتے ہیں، مطلب آپکا لیبر اگر 8 گھنٹے ڈیوٹی کرے تو  وہ آپکو کم سے کم 2400 بٹن بنا کے دے گا جو کہ 48 ڈبے ہوئے  جبکہ  زیادہ سے زیادہ وہ  96 بٹن کے ڈبے بنوا کے دے گا۔

شروع میں چونکہ لیبر ٹرینڈ نہیں ہوتا لہازا  کام سست رہے گا جیسے جیسے وہ تجربہ حاصل کرتا جائے گا ویسے ویسے اُس کے کام کی رفتا ر بڑھتی جائے گی۔

اس مشین میں مختلف سائیز کے بٹن بنانے کے لیے ڈائی لگتی ہے جو کہ آپ نے الگ سے خریدنی ہوگی ایک ڈائی کی قیمت 500 سے 600 روپے ہے۔
cloth button dyes sizes in urdu
اگر آپ میڈیم لیول پہ کارخانہ لگا نا چاہتے ہیں تو پھر آپ کو نیچے دی گئی مشین خریدنی ہوگی۔


اس مشین کا وزن تقریبا 3 سو کلو ہے،  بجلی اس کو 220 ولٹ چاہیے ہوگی۔

8 گھنٹے میں اس مشین سے آپ 20 ہزار سے 30 ہزار دانے بنا سکتے ہیں ، یہ مشین نیم خودکار ہے، مطلب ہر کام یہ مشین خود کرے گا ماسوائے  بٹن پہ کپڑا لگانے کے، وہ آپ نے کرنا ہے جو کہ نہایت ہی آسان ہے۔

مشین کی ویڈیو

اس آرٹیکل کو نیچے دیے گئے  ویڈیو کی شکل میں بھی بنایا گیا ہے اور اسی ویڈیو میں مشین کی ویڈیو موجود ہے۔

یہ مشین آپکو لوکل میں 5 سے 7 لاکھ روپے میں(68 تا 95 گرام سونا) مل جائے گی جبکہ امپورٹڈ میں 15 سے 20 لاکھ روپے(205 تا 273 گرام سونا) میں، ریٹ کا فرق مشین کے کوالٹی، فیچرز، فنکشنز وغیرہ کی وجہ سے ہے۔

اگر آپ اس مشین کے خریدنے میں سنجیدہ ہیں تو نیچے کمنٹس میں لکھیں یا پھر ای میل کے ذریعے رابطہ کریں، چسکے لینے والے افراد میرا اور اپنا وقت ضائع نہ کریں، شکریہ۔

اگر آپ نے مزید ایسی ویڈیوز دیکھنی ہے تو اس یوٹیوب  چینل کو وزٹ کریں۔

اگر آپ نے مزید کاروبار ، سیلز، مارکیٹنگ وغیرہ سے متعلق مواد، آرٹیکز پڑھنا ہے تو اس لنک: کاروبار اُردو میں کو چیک کریں

تو  جناب یہ ہوگیا ہمارا آج کا آرٹیکل، مزید ایسے انفارمیشنل آرٹیکلز کے لیے اس ویب سائیٹ کو سبکسکرائیب  کریں اور اس آرٹیکل کے لنک کو اپنے دوستوں کے ساتھ فیس بک پہ ضرور شئر کریں۔

بہت بہت شکریہ!

نوٹ: اس ویب سائیٹ کے آرٹیکل، پوسٹ  کاپی کرکے فیس بک  پہ، کسی ویب سائیٹ پہ، ای بک میں یا کسی اور پلیٹ فارم پہ کاپی کرکے پیسٹ کرنا کاپی رائیٹس وایلشن کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنے والے کے خلاف کاپی رائیٹس کے تحت کاروائی کی جائے، لہازا ایسا کرنے سے  اجتناب کریں اور صرف آرٹیکل کا لنک فیس بک پہ، کسی سائیٹ پہ،  ای بک وغیرہ  میں شئر کریں۔



About Publisher Arshad Amin

Certified SEO Professional, Small Business, Start-up, Marketing Expert with ton's of practical, actionable ideas, insights to share, Proud Founder and Owner of www.easymarketinga2z.com and www.topexpertsa2z.com

2 comments

  1. اسلام علیکم
    جناب آپ نےبہت ہی بہتر انداز سے آئیڈیا دیا ہے اللہ پاک آپ کو جزائےخیر دہں۔لیکن محترم یہ مشینری کہاں سے ملیں گئی میرے نمبر 03066064294 پر آپ میسج کر دیں۔شکریہ

    ReplyDelete
    Replies
    1. وعلیکم اسلام، بھئی یہ مشینر کسی بھی مکینکل انجینرنگ ورکس والوں سے آپ کو مل سکتی ہے یا پھروہاں سے آپ کو معلومات مل سکتی ہیں کہ آپ کے قریب کس شہر یا انڈسڑریل زون میں ان مشینوں کے بنانےکا کام ہوتا ہے، فیصل آباد، کراچی، لاہور وغیرہ جیسے شہروں کے انڈسٹریل زونز میں یہ مشین ملتی ہیں۔

      ڈیزائین اور فنکشنز کا صرف فرق ہوگا باقی کام بلکل ایک جیسا کرینگی یا پھر آپ اس مشین کو باہر سے جرمنی، کوریا یا چائینا
      سے کسی امپوٹر کے ذریعے منگوا بھی سکتے ہیں۔

      آن لائن بھی کچھ پاکستانی سائیٹس ہیں جہاں سے آپ اس مشین کے بارے میں معلومات یا خرید سکتے ہیں۔

      Delete

Start typing and press Enter to search