New Business Ideas in Pakistan 2021-25 (Urdu), Earn 7 Lakh 80 thousand/Month in Profit

new business ideas 2020 in Pakistan in Urdu

بزنس آئیڈیاز/گھریلو کاروبار کے سیریز میں ایک اور پوسٹ، ایک اور بزنس آئیڈیا آپ لوگوں کی خدمت میں حاضر ہے، پچھلی والے بزنس آئیڈیا کے متعلق پڑھنے کے لیے یہ لنک چیک کریں: کمائیں 8 لاکھ 62ہزار روپے کا منافع ہر مہینے گارنٹی کے ساتھ۔

آج کے اس بزنس آئیڈیا کو  آپ نہ صرف چھوٹے لیول پہ اپنے گھر سے بلکہ درمیانے لیول پہ ، یعنی ایک چھوٹا کارخانہ  لگا کے بھی کامیابی سے شروع کرسکتے ہیں۔

اس کاروبار میں منافع  25 سے 150 فیصد تک ہے مطلب اگر آپ اس کاروبار میں ایک روپے کی سیلز کریں گے تو آپ  اُس ایک روپے کے عوض کم سے کم منافع  25 پیسے کمائینگے جبکہ زیادہ سے زیادہ آپ 1 روپیہ 50 پیسے کا منافع کمائینگے۔

منافع میں اونچ نیچ آپ کے پراڈکٹ کے  قسم، کوالٹی، ڈیمانڈ،  سپلائی،  برینڈنگ، گاہک کے قسم وغیرہ کی وجہ سے ہے۔

گاہک کے قسم سے میری مرُاد پرچون، ہول سیل، ڈسٹری بیوشن، سول، فرنچائیز وغیرہ ہے، جہاں پہ آپ  عموما زیادہ منافع پرچون پہ ڈائیریکٹ سیل کرکے کماتے ہیں جبکہ ہول سیل میں اگرچہ سیل زیادہ ہوتی ہے لیکن منافع کم ہوتا ہے، جبکہ ڈسٹری بیوشن میں سیل ہول سیل سے بھی زیادہ ہوتی ہے لیکن وہاں پہ ہول سیل سے بھی منافع کم ہوتا ہے  وغیرہ وغیرہ۔

نوٹ: یکم دسمبر 2019 کو ایک گرام سونے کی قیمت 7400 روپے ہے، چونکہ سونے کی ویلو یا قدر کبھی نہیں بدلتی جبکہ کرنسی کی قدر اُٹھتی یا گرتی ہے جس کی وجہ سے سونے کی قیمت /قدر میں اضافہ یا کمی ہوتی ہے لہازا میں اس پوسٹ میں اس کاروبار کو کامیابی سے شروع کرنے کے لیے جو انویسٹمنٹ درکار ہوتی ہے اُس کو سونے کے حساب سے بھی مینشن کرونگا جس کی وجہ سے اس آرٹیکل کے اعداد و شمار ہمیشہ کے لیے درست رہینگے، مطلب اگر آپ نے 2050 میں اس آرٹیکل کو پڑھا تو اُس ٹائیم سونے کی قیمت جو بھی ہوگی اُس حساب سے آپکو اس کاروبار کو کامیابی سے شروع کرنے کے لیے سرمایہ درکارہوگا۔

چلئے اب بات کرتے ہیں  اس کاروبار یا بزنس آئیڈیا کی۔

بزنس آئیڈیا: تیل بنانے کا کاروبار۔

جی جناب کیا خیال  ہے  سویا بین، مونگ پھلی، کلونجی، سرسوں، اوکیرا،  بادام، اخروٹ،  سن بیج،  سورج مکھی، مکئی وغیرہ  سے تیل نکال کے بیچنے کا کاروبار، اس کاروبار میں فائدہ بہت ہے جبکہ انویسٹمنٹ کم درکار ہوتی ہے۔

اور جتنی زیادہ چیزوں کی تیل آپ نکالوگے اُتنا ہی زیادہ آپ کما پاؤگے۔

اس کاروبار کو کامیابی سے شروع کرنے کے لیے مندجہ ذیل باتیں ذہن میں رکھیں۔

نمبر 1 کسی بھی  کاروبار کو شروع کرنے سے پہلے کچھ مہینے اُسی کاروبار میں لگائیں، مطلب وہاں جا کہ نوکری وغیرہ کریں یا پھر کسی ایسے شخص سے تعلق بنائے جو اُس کاروبار  کو کم سے کم  پانچ سال سے کامیابی سے چلا رہا ہو، کیونکہ سائینسی تحقیق کے مطابق ایسا بندہ اپنے کام میں پوری مہارت حاصل کرچکا ہوتا ہے لہازا اُس اپنے کام/کاروبار کے بارے سارے اہم روموز کا علم، ادراق ہوتا ہے اور اسی وجہ سے وہ بندہ  آپ  کی اچھی طرح سے  رہنمائی  کرسکتا ہے۔

نمبر 2 کسی بھی بیج کا  تیل نکالنے کے لیے پہلے خوب ریسرچ کریں کہ تیل کو خراب ہونے سے بچانے کے لیے اُس میں کس چیز کی آمیزیش کی جائے گی اور اُس کی مقدار کیا ہوگی اور تیلکو کب اور کس سیزن کے لیے نکالا جائے اور یہ کہ تیلکس مقدار میں بہتر بکتا ہے مارکیٹ  میں وغیرہ  وغیرہ۔

نمبر 3  آپ کچھ اقسام کے تیل کو مثال کے طور پہ سرسوں، سورج مکھی، کلونجی  وغیرہ کے تیل کو ہر چھوٹے ، بڑے پرچون، ہول سیل کے دکان میں بیچ سکتے ہیں جبکہ اخروٹ، بادام، مونگ پھلی، اوکیرا، مکئی وغیرہ کے تیل کو آپ صرف بڑے ڈیلرز، سٹورز پر بیچ سکتے ہیں۔

نمبر 4 جو ہر چھوٹے بڑے لیول کے پرچون، ہول سیل پہ بیچے جانے والے  آئٹمز ہیں اُن میں آپ نے اپنا منافع کم رکھنا ہے کیونکہ وہ تیل مارکیٹ میں عموماََ  بکتے ہیں لہازا آپ نے مارکیٹ کے حساب سے اپنی قیمت رکھنی ہے اور اسی وجہ سے آپ کا منافع کم ہوگا جبکہ جو بڑے سٹورز، ڈیلرز وغیرہ  کے آئٹم  ہیں اُن کی اچھی  کوالٹی پیکنگ، برینڈنگ، اشتہار بازی کرکے  آپ پریمیم یعنی  100 فیصد سے 150 فیصد منافع  پہ بیچ سکتے ہیں۔

نمبر 5 تیل کی پیکنگ کے لیے آپکو  پٹ بوتل چاہیے ہونگے، جن میں آپ   30 ml سے لے کے ایک لیٹر تک  یا اس سے اوپر تک کی پیکنگ با آسانی کرسکتے ہیں،  چوٹے 30 ، 60، 120 ml کے بوتل تین سے  آٹھ روپے فی دانہ کے حساب سے ملتے ہیں(2019 کے مارکیٹ ریٹ کے مطابق)، اچھی کوالٹی ، کرسٹل بوتل مہنگے ہوتے ہیں جبکہ مناسب کوالٹی کے بوتل  نسبتا ََ سستے ہوتے ہیں۔

اسی حساب پھر 200  ایم ایل، ہاف لیٹر، لیٹر،  کلو وغیرہ کے بوتلوں اپنی اپنی ریٹ ہوتی ہے ۔

نمبر 6 تیل کو بوتل میں پیک کرنے کے لیے آپ کو  پیکنگ کی مشین چاہئیے ہوگی جو کہ آپکو تیل والی مشین کے علاوہ خریدنی ہوگی۔

نمبر 7 بوتلوں پہ اپنے کمپنی کا برینڈ لوگو، نام، پتہ، رابط،  انگریڈینٹس، ایکسپائیری،  رجسٹریشن، لائیسنس،  ٹریڈ مارک،  تیل کے فوائد وخوصوصیات وغیرہ ڈالنے ہونگے، اس کے لیے آپکو تیل کے بوتلوں  پہ کاغذ کا لیبل لگانا ہوگا، لیبل لگانے کی مشین اگرچہ  اچھی ہوگی لیکن پھر اُس کے لیے بھی پیسے درکار ہونگے لہازا یہ کام  آپ اپنے مزدوروں سے بھی کروا سکتے ہیں اگرچہ  ایسا کرنے سے لیبل لگانے کا کام تھوڑا سست ہوگا لیکن پھر بھی  شروع کے دنوں میں آپ کے کاروبار کے لیے  فائدہ مند ہوگا۔

اس کی وجہ  یہ کہ  چونکہ آپ نے شروع میں اتنا مارکیٹ  کوور نہیں کیا ہوتا ہے، لہازا آپ کی سیلز کم ہوتی ہیں اور  اسی وجہ سے آپ کے مزدور لیبل لگانے کا کام بخوبی، مارکیٹ کے طلب کے مطابق سرانجام دیتے  ہیں اور جب کام بڑھ جائے تو یا تو آپ اور مزدور رکھ لیں یا پھر لیبل لگانے کی مشین خرید لیں۔

نمبر 8 بوتلوں کی یا تو آپ شرنک پلاسٹک میں  درجن کے حساب سے ہیٹ گن کی مدد سے پیکنگ کرسکتے ہیں یا پھر کاغذ کے بکس بنوا کے اُس میں درجن کے حساب  سے پیک کر سکتے ہیں، شرنک پلاسٹک  میں قدرے بہتر کوالٹی کی پلاسٹک 280 سے 330 روپے فی کلو (2019 کے مارکیٹ ریٹ کے مطابق) دستیاب ہیں جن میں آپ  150 سے 160  درجن تک 30 یا 60 ایم ایل کے بوتل  پیک کرسکتے ہیں۔

 فی کلو شرنک پلاسٹک میں بڑے سائیز کے بوتل مثلاََ  120 ایم ایل  کم و بیش 100 درجن پیک ہونگے۔

نمبر 9 پراڈکٹ کے لوگو، ٹریڈ مارک، فوڈ رجسٹریشن ، لائیسنس وغیرہ  پہ فی پراڈکٹ کُل خرچہ دس سے پندرہ ہزار (2 گرام سونا)روپے آئے گا، اگر متعلقہ محکمہ اس سے زیادہ کی ڈیمانڈ مطلب رشوت وغیرہ کام کرنے کے لیے مانگے یا آپ کے کام کو پھنسائے رکھے تو پھر آپ یا تو اُن کے ڈیمانڈ کو پورا کریں یا پھر پرائیم منسٹرسٹیزن پورٹل پہ اپنی شکایت ساری تفصیلات کے درج کروائیں۔

نمبر 10 شروع میں آپ تین سیلزمین رکھیں جن کو آپ مہینے کا کُل 70 ہزار روپے(9 گرام سونا)  بیسک تنخواہ، فیول، کھانے کا دیں مطلب لگ  بھگ 23 ہزار فی بندہ جبکہ سیلز پہ کمیشن اس کے علاہ دیں۔ دو سیلزمینوں کو دوسرے شہروں میں گاہک پکڑنے بھجیں جبکہ ایک سیلز میں سے لوکل مارکیٹ کو کوور کریں، مال سپلائی کرنے کے لیے یا تو ایک لوڈر رکشہ لیں یا پھر سوزوکی ڈبہ جبکہ دو دراز کے علاقوں میں مال پہنچانے کے لیے بلٹی  کروائیں۔

سیلز مینون کو ڈیلی سیلز کا ٹارگٹ دیں جو وہ  ہر صورت میں پورا کرینگے جبکہ اپنے سیلز کو بڑھانے کے لیے سیلزمینوں کو کمیشن، انسنٹیو وغیرہ بھی دیں۔

اور ہر دوسرے مہینے اپنے سیلزمینوں کے ڈیلی سیلز ٹارگٹ کو بڑھاتے  جائیں۔

نمبر 11 کوئی بھی کاروبار قرض کے بغیر نہیں چلتا لہازا قرض کرنا، مارکیٹ میں پیسے بند کرنا اور وہ بھی پاکستان جیسے ملک میں آپ کے کاروبار کے کامیابی کے لیے نہایت ضروری ہے بس خیال رہے کہ قرض کی ایک لیمٹ ہو اور بھرپور کوشش کریں کہ کسی بھی صورت میں اُس لیمٹ سے اوپر نہ جانا پڑے۔

نمبر 12 تیل نکالنے کے لیے اور بوتلوں میں پیکنگ کے لیے آپ کو شروع میں کم سے کم 4 مزدور درکار ہونگے، جن کی مہینے کی کُل تنخواہ  48 ہزا ر روپے(6 گرام سونا) ہو مطلب  12 ہزار روپے فی بندہ، جبکہ ایک وقت کا کھانہ اور ایک ٹائم کی چائے الگ سے دیں جس پہ کُل خرچہ مہینے کا 8 سے  10(1.2 گرام سونا) ہزار روپے آئے گا۔

نمبر 13 ساری آوٹ پٹ یعنی جتنی بوتلیں ہر روز مزدور تیار کرتے ہیں، خام مال وغیرہ کا سارا ریکارڈ ، ڈیلی کے سیلز کا ریکارڈ،  ریٹرن کا ریکارڈ، بقایاجات، کھاتے وغیرہ ان سب کا حساب کوشش کریں کہ نہ صرف اپنے پاس انونٹری بک، کیش بک، سیلز بک  وغیرہ میں رکھیں بلکہ ایک اچھے سے کمپیوٹر، جس میں بہترین ریکارڈ کیپنگ سافٹ ویئر ہو اُس میں بھی رکھیں ۔

ساتھ ہی ساتھ میں کوشش کریں کہ کمپیوٹر میں مناسب اینٹی وائیرس جو کہ آپ نے سال بھر کے لیے پیسوں سے خریدا ہو وہ انسٹال ہو اور آپ کی دنڈو یا اپریٹنگ سسٹم بھی رجسٹرڈ ہو، اس طرح کرنے سے آپ کا سارا ڈیٹا بلکل محفوظ ہوگا انشاء اللہ۔

میں خود جو ونڈو استعمال کر رہا ہوں وہ میں نے اپنے کمپیوٹر میں 2012 میں انسٹال کی تھی اور آج تک کرپٹ یا خراب نہیں ہوئی کیونکہ وہ اصل اور صحیح طور پہ رجسٹرڈ ہے اور ساتھ ہی ساتھ میں بہترین اینٹی وائیرس کی وجہ سے آج تک کوئی وائیرس  میرے کمپویٹر کو کمپرومائیز یا نقصان نہیں پہنچا سکا اور ابھی 2020 ہونے کو ہے مطلب 8 سال بغیر کسی ٹینسشن کے ۔

تو اگر میں یہ سب کچھ کرسکتا ہوں تو آپ کیوں نہیں؟۔ اگر آپ اپنے کاروبار پہ لاکھوں لگاتے ہیں تو میرے خیال میں سال  کے 5 ہزار اپنے کمپیوٹر پہ لگانا آپ کے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا اور ویسے بھی اس چیز پہ تو آپ کے کاروبار (کے کامیابی)  کادارومدار ہے۔۔۔

مہینے کے خالص منافع، کُل خرچے  کی تفصیلات۔

مہینے کے خالص منافع اور کُل خرچے کو معلوم کرنے کے لیے ہمیں کچھ حساب کتاب کرنا ہوگا۔

اگر آپ شروع میں صرف پانچ چیزوں کا تیل نکال کے بیچیں، وہ چیزیں جن کی مناسب طلب ہو مارکیٹ میں اور ہم  60 فیصد  منافع پرچون میں اور 25 فیصد منافع ہول سیل میں  کے حساب سے  حساب لگائیں اوراگر ہم 30، 60، 100 ایم ایل کے بوتل کے شرنک پیکنگ میں پیک کرکے بیچیں تو ہمارا منافع کچھ اس طرح سے ہوگا۔
table 1

اگر آپ تین کی جگہ پانچ سیلزمین لے لیں اور اُنھیں بہترین پیکج دیں بہ مع کمیشن کے اور سب کو ڈیلی کا دس ہزار روپے سیلز کا  کم سے کم ٹارگٹ دیں اور اُن کو ایک شہر سے دوسرے شہر، ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں مارکیٹ کو قابو کرنے کے لیے بھجیں تو اوپر کی پروجیکشن کے مطابق منافع کمانہ آپ کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہوگا۔

اور اگر آپ مہینے کے 26 دن کام  کریں تو  پرچون میں آپ کا مہینے کا منافع کم سے کم  7 لاکھ 80 ہزار روپے ہوگا جبکہ ہول سیل میں  6 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگا۔

اب اگر اس میں سے مہینے کا  موٹہ موٹہ خرچہ، جو کے نیچے  والے ٹیبل میں دیا گیا ہے نکال لیا جائے تو آپکا کُل خالص منافع پرچون اور ہول سیل میں مہینے کا کچھ اس طرح سے ہوگا۔

table 2

مطلب اگر آپ سارا مہینہ صرف پرچون  میں اپنا مال بیچیں گے تو آپکا  کُل خالص منافع کم و بیش مہینے کا  5 لاکھ 19 ہزار روپے ہوگا اور اگر آپ صرف ہول سیل میں سارا مہینہ اپنا مال بیچیں گے تو آپکا کُل خالص منافع  3 لاکھ 89 ہزار روپے ہوگا۔


مشینوں کے بارے میں تفصیلات:


اس کاروبار میں بنیادی طور پہ آپ کو دو مشین چاہئے ہونگے ، ایک تیل نکالنے کے لیے اور دوسری تیل کو بوتلوں میں پیک کرنے کے لیے۔
machine تیل نکالنے، بنانے والی مشین جس سے زیتون، سرسوں کلونجی بادام سویا بین

جو تیل نکالنے کی مشین میں یہاں پہ شئر کر رہا ہوں(اوپر والی تصویر) وہ  بہترین کوالٹی کے ایس ایس سٹیل کی بنی ہے، اس کی جو باہر کی کیس ہے وہ 304 گیج کے ایس ایس سٹیل کی بنی ہے، مطلب فی مربہ فٹ اس سٹیل کا وزن تقریبا  302 اونس یا  8 کلو 500 گرام ہے۔

مارکیٹ میں مختلف گیج، فیچرز، فنکشن ، کوالٹی کے مشین موجود ہیں اور اسی وجہ سے ان کے قیمتوں میں اُتار چڑھاؤ ہے، اگر آپ کے پاس مناسب سرمایہ ہے تو پھر اچھی، بہترین کوالٹی، فنکشن، فیچرز کی مشین خریدیں اور اگر بلفرض سرمایہ کم ہے یا آپ اس کام کو شروع میں چھوٹے لیول سے شروع کرنا چاہتے ہیں تو پھر یا تو سکینڈ ہینڈ اچھی کنڈیشن کی مشین لیں یا  نئی کم فیچرز، فنکشنز والی، گزارا کرنے والی مشین لیں۔

اس مشین کا بیس تقریبا  1 اعشاریہ 8 ایم ایم ہے جو کہ نہایت ہی مناسب ہے، جبکہ کوور کی موٹائی تقریبا  صفر اعشاریہ آٹھ ایم ایم ہے جس کی وجہ سے کافی مضبوطیہے سارے مشین کے فریم میں اور اسی وجہ سے مشین کے اندرونی اور بیرونی پُرزے محفوظ ہوتے ہیں۔

چونکہ باڈی ساری اچھی کوالٹی کے سٹیل کی بنی ہے لحاظہ نہ صرف حفظان صحت کے اُصولوں کے عین مطابق ہے  بلکہ ساتھ ہی ساتھ میں داغ، سکریچنگ سےمحفوظ  اور صفائی ستھرائی  کے حساب سے نہایت آسان ہے۔

اس مشین میں جو موٹر لگا ہوا ہے وہ کم سپیڈ میں زیادہ ٹارک یعنی زیادہ چکر پیدا کرتی ہے مطلب کم بجلی میں زیادہ پیدواری صلاحیت کی حامل ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ خام مال کو کم سے کم دو مرتبہ اچھی طرح نچوڑتی ہے جس کی وجہ سے آوٹ پٹ اور میعاری مشینوں کی نسبت  زیادہ ہوتی ہے مطلب آپ کو زیادہ  تیل بنوا کے دیتی ہے جو زیادہ منافع  یا کم خرچے کی وجہ بنتی ہے۔

اس مشین سے آپ بہت سے چیزوں سے تیل نکال سکتے ہیں جیسے سرسوں، کلونجی، مونگ پھلی، اوکرا، سویا بین،  سورج مُکھی، بادام، فلکس سیڈز وغیرہ وغیرہ۔

چلئے اب تھوڑی بات کرتے ہیں اس مشین کے مختلف چیزوں سے تیل نکالنے کے مقدار کے بارے میں۔

یہ مشین ایک گھنٹے میں  چار کلو مونگ پھلی سے  1 کلو 750 گرام تیل نکال سکتی ہے۔
6کلو کے سرسوں سے ایک گھنٹے میں 2 کلو 5 سو گرام تیل نکالتی ہے۔
9 کلو کے سورج مُکھی سے ایک گھنٹے میں 4 کلو 1 سو گرام تیل نکالتی ہے۔
5 کلو 500 گرام کے فلکس سیڈز سے ایک گھنٹے میں  1 کلو 9 سو گرام تیل نکالتی ہے۔
4 کلو 500 گرام کے اخروٹ سے ایک گھنٹے میں 2 کلو 1 سو گرام نکالتی ہے۔
4 کلو کے سویا بین سے  ایک گھنٹے میں 750 گرام تیل نکالتی ہے۔

کچھ مزید ڈیٹیلز، تفصیلات مشین کے مختلف حصوں کے بارے میں۔
machine parts
machine parts
machine parts
machine parts
machine motor

جہاں تک اس مشین کی قیمت کا تعلق ہے تو لوکل میں  یہ آپکو پچیس ہزار سے ساٹھ ہزار (3 تا 8 گرام سونا)  میں مل جائیگی جبکہ امپورٹڈ میں ساٹھ ہزار سے  نوے ہزار میں(8 تا 12 گرام سونا)، ریٹ میں اونچ نیچ کوالٹی، فنکشن، کسی ملک کی بنی ہے، ماڈل، گارنٹی کی مدت، وارنٹی وغیرہ کیوجہ سے ہے(ویسے لوکل میں  اس سے بھی سستی ہے لیکن۔۔۔)، مناسب پیمانے پر کام کے لیے آپکو کم سے کم  پانچ تہ آٹھ تیل نکالنے والی مشینے درکار ہونگی۔

بوتلوں کی فلنگ کی مشین

تیل کو یا تو آپ ہاتھوں سے مطلب کے نل والے کولر وغیرہ میں ڈال کے بوتلوں میں پیک کرسکتے ہیں یا پھر  فلنگ مشین سے، ہاتھوں والا کام نہایت محنت طلب ہے لیکن اُس میں آپ کو اس مشین کے پیسے بچ جاتے ہیں۔
بوتلوں کو بھرنے والی مشین شیشے پلاسٹک کے بوتلوں کو
بوتلوں کو بھرنے والی مشین

بوتلون کی فلنگ یا بھرنے والی مشین

بہرحال یہ مشین (اوپر کی تصویریں چیک کریں) آپکو 30 ایم ایل سے لیکر 250 ایم تک کی رینج میں فلنگ کرواکے دے سکتی ہے، اس میں آپ شیشے اور پلاسٹک دونوں قسم کے بوتلوں کی فلنگ کرسکتے ہیں، ساتھ ہی ساتھ میں یہ کیپنگ مطلب بوتل پہ ڈھکن کو سیل کرکے لگانے کا کام بھی کر سکتی ہے، مطلب آپکو فل شدہ ، سیل شدہ بوتل اس مشین سے ملے گا۔

باقی کام پھر آپکے مزدوروں نے کرنا ہے، مطلب بوتلوں کو شرنک پیکنگ کروانا ہیٹ گن سے وغیرہ وغیرہ۔

اس مشین سے آپ ایک منٹ میں کم سے کم 40 بوتل اور زیادہ سے زیادہ 60 بوتل کی فلنگ، کیپنگ کرواسکتے ہیں۔

اس مشین کی قیمت لوکل میں 6 سے 9 لاکھ روپے (81 گرام تا 121 گرام سونا) میں ہے اور امپورٹڈ میں 10 سے 12 لاکھ روپے (135 تا 162 گرام)، ویسے اگر آپ سیکنڈ ہینڈ اچھی کنڈیشن کی مشین لے لیں تو وہ آپکو کافی سستی پڑے گی۔

کاروبار جمنے میں وقت لگے گا لہازا آپ کو کم سے کم ڈیڑھ سے دو سال بھرپور محنت اور صبر سے کام لینا ہوگا ویسے میرا مشورہ یہ ہے کہ اگر آپ کے پاس 40 ، 50 لاکھ روپیہ ہے تو اس ویب سائیٹ پہ جو بزنس آئیڈیاز ہیں خاص کر مینوفکچرنگ  بزنس  آئیڈیاز ، اُن میں سے 3 یا 4 میں انویسٹ کر لیں آپ انشاء اللہ بہترین فائیدہ اُٹھائیں گے۔

مزید بزنس یا کاروباری آئیڈیا کے لیے یہ آرٹیکل پڑھیں: 50 بزنس آئیڈیااُردو زبان میں۔

کچھ ہی دنوں میں یہ آرٹیکل بشمول ان دو مشین کے دیڈیوز کے اس یوٹیوب چینل (کلک کریں) پہ ویڈیو کی شکل میں اپلوڈ ہو جائے گا، اگر آپ  لوگوں نے ان دو مشینوں کی ویڈیوز دیکھنی ہے تو اسی چینل کو سبسکرائیب کریں۔

اگر آپکو اس میں کوئی  بھی مشین درکار ہو تو مجھے یا تو یہاں کمنٹس میں لکھیں  یا پھر ای میل کے ذریعے رابطہ کریں۔

یہ لیں جناب اس ویڈیو میں دونوں مشینوں کی ویڈیو موجود ہے۔


تو  جناب یہ ہوگیا ہمارا آج کا آرٹیکل، مزید ایسے انفارمیشنل آرٹیکلز کے لیے اس ویب سائیٹ کو سبکسکرائیب  کریں اور اس آرٹیکل کے لنک کو اپنے دوستوں کے ساتھ فیس بک پہ ضرور شئر کریں۔

بہت بہت شکریہ!

نوٹ: اس ویب سائیٹ کے آرٹیکل، پوسٹ  کاپی کرکے فیس بک  پہ، کسی ویب سائیٹ پہ، ای بک میں یا کسی اور پلیٹ فارم پہ کاپی کرکے پیسٹ کرنا کاپی رائیٹس وایلشن کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنے والے کے خلاف کاپی رائیٹس کے تحت کاروائی کی جائے، لہازا ایسا کرنے سے  اجتناب کریں اور صرف آرٹیکل کا لنک فیس بک پہ، کسی سائیٹ پہ،  ای بک وغیرہ  میں شئر کریں۔



About Publisher Arshad Amin

Certified SEO Professional, Small Business, Start-up, Marketing Expert with ton's of practical, actionable ideas, insights to share, Proud Founder and Owner of www.easymarketinga2z.com and www.topexpertsa2z.com

No comments:

Post a Comment

Start typing and press Enter to search