گھریلو کاروبار/ بزنس: کمائیں 2 لاکھ 40 ہزار کا منافع فی مہینہ وہ بھی صرف 5 لاکھ انویسٹمنٹ سے!

بزنس آئیڈیاز کی سیریز میں ایک اور آئیڈیاء پیش خدمت ہے، آج کا بزنس آئیڈیا گھریلو کاروبار سے متعلق ہے، مطلب اس کاروبار کو آپ چھوٹے لیول پہ اپنے گھر یا گیراج سے شروع کرسکتے ہیں اور پھر آہستہ آہستہ اس کو درمیانے درجے کے کاروبار میں بھی بدل سکتے ہیں۔

نوٹ: اگر آپ نے پچھلے والا ہوم یا گھریلو کاروبار کا آئیڈیا نہیں پڑھا تو یہ لنک چیک کریں: گھریلو کاروبار: کمائیں 40 ہزار کا منافع ہر مہینہ وہ بھی صرف 15 ہزار کے انویسٹمنٹ سے!
home business ideas in pakistan 2020

آج کا جو بزنس آئیڈیا ہے، وہ بائیو فیول کے بنانے سے متعلق ہے، مطلب آپ سوکھے پتوں، ردی کاغذ،  مونگ پھلی کے چھلکے، لکڑی کے چورے، خشک گھاس، آری سے کٹی ہوئی لکڑی کے چورے، مکئی کے خشک پتوں وغیرہ کو آپ آسانی سے جلائے جانے والے چھوٹی چھوٹی گولیوں میں تبدیل کرکے بیچ سکتے ہیں۔




جہاں تک اس بزنس کے پراڈکٹ کے ڈیمانڈ کا تعلق ہے، تو اُس کے لیے صرف اتنا کہنا کافی ہے کہ اوگرا کے آئیندہ کے دس برسوں کے رپورٹ کے مطابق جو 2018 میں مرتب کیا گیا، اس سال، 2020 میں پاکستانی عوام/گیس کے صارفین کو 157 فیصد گیس کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا  اور کمی کا یہ سلسلہ 2028 تک جاری رہے گا۔

اور جیسے اس ملک کے حالات ہیں پتہ نہیں کب تک۔۔۔۔

اور جہاں تک اس بزنس میں منافع کا تعلق ہے تو جن چیزوں سے آپ نے بائیوفیول بنوانا ہے وہ تو پاکستان میں بلکل مفت ملتی ہیں اور بعض چیزیں جیسے لکڑی کا چورا  وغیرہ بہت سستا ہے(صرف 5 روپے فی کلو) جبکہ اوگرا نے تبدیلی سرکار کو 214 فیصد گیس کی قیمت بڑھانے کو کہا ہے جو کہ تبدیلی سرکار سردیاں کم ہوتے ہی کر لیگی  کیونکہ اوپر سے آئ ایم ایف کا پریشر بھی بہت ہے۔۔۔ 6 بلین ڈالر کیا دیے پاکستان کی عوام کو غریب بنوانے کا ٹھیکہ مل گیا۔۔۔۔

کیونکہ اس طرح گیس کی قیمت بڑھنے سے پاکستان میں مہنگائی کا وہ بدترین طوفان آئے گا جو سب کو رُلا کے چھوڑے گا، سب کو تکلیب پہنچے گی۔۔۔۔

یاد رہے ستمبر 2018 میں تبدیلی سرکار گیس کی قیمت میں 143 فیصد کا اضافہ کرچکی ہے۔۔۔۔

گزرے ہوئے حقائق کو مدد نظر رکھ، ہم یہ فیصلہ بہ آسانی کرسکتے ہیں کہ پاکستان میں یہ کاروبار بہت آسانی کے ساتھ چلایا جاسکتا ہے۔۔۔

اور چونکہ یہ کاروبار بلکل نیا ہے پاکستان میں لہازا آپ فی کلو کے حساب سے اپنے پراڈکٹ کی جو بھی قیمت رکھیں گے وہ آپ کے گاہک کو قابکل قبول ہوگی کیونکہ مقابلے میں اور کوئی ہوگا نہیں مارکیٹ میں، بس کوشش کریں گیس کے فی کلو کا آدھا ہو(جو کہ فروری 2020 میں 150 روپے فی کلو (ایل پی جی) ہے) تاکہ عوام کو کچھ فائدہ ہو۔


منافع کی تفصیلات

آپ اس کاروبار میں کم سے کم فی ایک روپیہ سیلز کرکے 400 فیصد تک کا منافع کما سکتے ہیں، مطلب ایک روپے کی سیلز کرکے آپ 4 روپے کا منافع کمائینگے وہ بھی اگر آپ گیس کے آدھے قیمت پہ اپنے پراڈکٹ کو بیچیں۔

اگر چہ آپ اس سے زیادہ بھی کما سکتے ہیں لیکن میرے خیال میں اس سے زیادہ کمانہ گاہک کے ساتھ زیادتی ہوگی۔


گھریلو کاروبار: صرف 5 لاکھ کے انویسٹمنٹ سے کمائیں 2 لاکھ 40 ہزار روپے کا منافع ہر مہینہ

اس کاروبار کو کامیابی سے شروع کرنے کے لیے مندرجہ ذیل باتیں ذہن میں رکھیں۔

نوٹ: یکم فروری 2020 کو ایک گرام سونے کی قیمت 8540 روپے ہے، چونکہ سونے کی ویلو یا قدر کبھی نہیں بدلتی جبکہ کرنسی کی قدر اُٹھتی یا گرتی ہے جس کی وجہ سے سونے کی قیمت /قدر میں اضافہ یا کمی ہوتی ہے لہازا میں اس پوسٹ میں اس کاروبار کو کامیابی سے شروع کرنے کے لیے جو انویسٹمنٹ درکار ہوتی ہے اُس کو سونے کے حساب سے بھی مینشن کرونگا جس کی وجہ سے اس آرٹیکل کے اعداد و شمار ہمیشہ کے لیے درست رہینگے، مطلب اگر آپ نے 2050 میں اس آرٹیکل کو پڑھا تو اُس ٹائیم سونے کی قیمت جو بھی ہوگی اُس حساب سے آپکو اس کاروبار کو کامیابی سے شروع کرنے کے لیے سرمایہ درکارہوگا۔

1۔ اس کاروبار کو گھر سے شروع کرنے کے لیے آپکو کم سے کم 5 لاکھ روپے کی انویسٹمنٹ درکار ہوگی(58 گرام سونا)، جس میں آپکو 2 گولی بنانے والی مشینے خریدنی ہونگی اور باقی پیسوں میں کباڑ سے پلاسٹک کی بوریاں جن میں آپ اپنے آئٹم کو پیک کرکے بیچیں گے، ساتھ میں وہ خام مال مثلا لکڑی کا چورا وغیرہ لیں گے اور باقی پیسوں میں ایک سیکنڈ ہینڈ اچھے کنڈیشن کا لوڈر رکشہ جس میں آپ مال مارکیٹ سپلائی کرینگے۔

2۔ دونوں مشینوں کو چلانے کے لیے آپکو صرف 2 مزدور درکار ہونگے، جن کو آپ پندرہ ہزار کے تنخواہ پہ رکھ سکتے ہیں، ساتھ میں اُن کا کھانہ پینا، چائے وغیرہ الگ سے دینا ہوگا۔

3۔ سیلز آپ خود بھی کرسکتے ہیں یا پھر 25 ہزار روپے کے تنخواہ پہ ایک سیلز مین رکھ لیں، یہ بیسک تنخواہ ہوگی جبکے سیلز کمیشن سیلز ٹارگٹ حاصل کرنے پہ الگ سے دینا ہوگا اور وہی سیلز مین موٹر سائیکل کے ذریعے آرڈر لے گا اور پھر لوڈر رکشہ سے مال سپلائی کرے گا جبکہ اس طرح آپکو خام مال لانے کےلیے لوڈر رکشہ بھی فری ہوگا مطلب جب وہ آرڈر بک کرنے نکلے گا تو اُس  ٹائم آپ خام مال اُٹھا کے لاسکتے ہیں۔

4۔ خام مال آپ خود اکھٹا کرسکتے ہیں یا پھر اُس کے لیے بھی ایک بندہ رکھ لیں 15 ہزار تنخواہ پہ اور وہ بائیک کے ذریعے جگہ جگہ جا کے خام مال کا بندوبست کرے گا اور پھر لانے کے آپ کے لوڈر رکشے کو استعمال میں لائے گا۔

5۔ اس کاروبار میں اگر آپ مہینے کا صرف تین لاکھ سیلز کرینگے شروع میں تو آپکو منافع کم سے کم دو لاکھ چالیس ہزار روپے ہوگا (400 فیصد منافع کے حساب سے) پھر اگر آپ اس میں 70 ہزار(8 گرام سونا) مزدوروں، سیلز مین کی تنخواہ، ڈرائیور کی تنخواہ،  نکال لیں اور بجلی کا بل 20 ہزار(2 گرام سونا) نکال لیں، کھانے پینے کا ٍ10 ہزار(1 گرام سونا) نکال لیں اور ساتھ میں فیول وغیرہ کا 10 ہزار(1 گرام سونا) نکال لیں اور دیگر چھوٹا موٹا خرچہ نکال لیں، تو آپ کا کُل خالص منافع 1 لاکھ 20 ہزار روپیہ(14 گرام سونا) فی مہینہ ہوگا۔

جبکہ میرے اندازے میں چونکہ بزنس آئیڈیا نیا ہے لہازا پراڈکٹ اپنی مارکیٹ بنانے میں تھوڑا وقت لے گا کم سے کم چھ مہینے اور زیادہ سے زیادہ ایک سال اور پھر اُس کے بعد آپ نہایت ہی آسانی کے ساتھ مہینے کا اس سے کہی گناہ زیادہ سیلز کرسکیں گے ۔

6۔ آپ نے اپنے کاروبار کے مشینوں کو خفیہ رکھنا ہے کیونکہ 5 لاکھ روپے آج کل ہرکسی کے پاس ہوتے ہیں لہازا کوئی بھی اس کاروبار کو نہایت ہی آسانی کے ساتھ شروع کرسکتا ہے اور چونکہ مشین پاکستان میں دستیاب نہیں بلکہ باہر سے منگوانا پڑتی ہے لہازا اُس  صورت میں زیادہ تر لوگ امپورٹ کرنے کے جھنجٹ میں نہیں پڑتے لہازا آپ کا کاروبار  محفوظ ہوگا، باقی   آپ نے لیبر کو اس بات کا پابند کرنا ہے کہ وہ کسی قسم کا موبائل فون کام کی جگہ پر نہیں رکھیں گے ، نہ ہی استعمال کرینگے اور سیلزمین، ڈرائیور کو بھی اس بات کا پابند کرنا ہوگا۔

کیونکہ یہ آپکے  کاروبار کے بزنس سیکریٹس ہیں، لہازا کسی بھی صورت میں ان چیزوں پہ کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہ کریں کیونکہ اگر ہر کوئی منہ اُٹھا کے آئے گا، مشینے دیکھے گا، ویڈیوز بنوائے گا تو پھر آپکا سارا فائدہ، سارا منافع خسارے میں بدل جائے گا۔

چلئے اب بات کرتے ہیں مشین کی۔

مشین کے بارے میں تفصیلات:


اس مشین کا وزن تقریبا 230 کلو ہے جبکہ ایک گھنٹے میں 120 کلو سے لیکر 200 کلو تک کا مال تیار کرسکتی ہے، بجلی کا خرچہ 7.5 کلو واٹ (KW) ہے، اس مشین میں مختلف ماڈلز ہیں جن میں فیچررز بھی مختلف ہیں، جیسے مال تیار کرنے کی کیپسٹی، ڈائی کا سائز ، بجلی کا خرچ یا ڈیزل سے چلنے والی مشین وغیرہ وغیرہ اور اسی وجہ سے ان کی قیمتوں میں بھی فرق ہے۔

مختلف مشینوں کی کچھ تصاویر



مشین کی ویڈیو

اوپر کی ویڈیو میں مشین کی ویڈیو بھی موجود  ہے، لہازا اگر آپ نے مشین کی ویڈیو دیکھنی ہے کہ کس طرح کام کرتی ہے تو اوپر کی ویڈیو کو چیک کری۔

 چونکہ پاکستان میں یہ مشین نہیں بنتی لیکن اگر آپ اس کو یہاں پہ بنواینگے تو یہ آپکو زیادہ سے زیادہ 50 یا 60 ہزار میں پڑے گی  جبکہ اگر آپ اس کو باہر سے منگواینگے، جو کہ میں کر سکتا ہوں تو یہ مشین آپکو ایک لاکھ ستر ہزار روپے سے لیکر دو لاکھ میں پڑے گی۔

اگر آپ اس مشین کے خریدنے میں سنجیدہ ہیں، تو اپنا موبائیل نمبر نیچے کمنٹس میں چھوڑ دے یا پھر ای میل کے ذریعے رابطہ کریں، چسکے لینے والے غیرہ سنجیدہ افراد برائے مہربانی اپنا اور میرا وقت ضائع نہ کریں، شکریہ۔

اگر آپ مزید کاروبار سے متعلق مواد، بزنس آئیڈیاز، مشورے پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لنک چیک کریں: کاروبار اُردو میں

اور اگر آپ کو یہ آرٹیکل پسند آیا ہے اور آپ مزید ایسے آرٹیکل مستقبل میں بذریعہ ای میل بلکل فری اپنے انباکس میں حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس ویب سائیٹ کو اپنے ای میل سے سبسکرائیب کریں۔

نوٹ: اس ویب سائیٹ کے آرٹیکل، پوسٹ  کاپی کرکے فیس بک  پہ، کسی ویب سائیٹ پہ، ای بک میں یا کسی اور پلیٹ فارم پہ کاپی کرکے پیسٹ کرنا کاپی رائیٹس وایلشن کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنے والے کے خلاف کاپی رائیٹس کے تحت کاروائی کی جائے گی، لہازا ایسا کرنے سے  اجتناب کریں اور صرف آرٹیکل کا لنک فیس بک پہ، کسی سائیٹ پہ،  ای بک وغیرہ  میں شئر کریں۔


About Publisher Arshad Amin

Certified SEO Professional, Small Business, Start-up, Marketing Expert with ton's of practical, actionable ideas, insights to share, Proud Founder and Owner of www.easymarketinga2z.com and www.topexpertsa2z.com

2 comments

  1. Hi. Can you please contact me on provided email or wtsapp on 0333 0359988
    I m seriously looking for business and i like your 3 ideas
    1 Salt 2 Tiasue 3 Wooden Pallets for stove
    Need to discuss some more opportunities and collaboration

    ReplyDelete
    Replies
    1. Hi there I have already sent you the message via whatsapp!

      Delete

Start typing and press Enter to search