New Low Investment Business Idea Pakistan [2020-2021-22] 1 Lakh Profit/Month

جی ناظرین ایک اور بزنس آئیڈیا لے کے آپ لوگوں کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں، آج کا بزنس آئیڈیا لو انویسٹمنٹ بزنس[low investment business ideas] سے متعلق ہے، اس کاروبار کو آپ  2 لاکھ 50 ہزار  روپے (29 گرام سونے)کے سرمائے سے اپنے گھر سے کامیابی کے ساتھ شروع کرسکتے ہیں اور روز کا کم سے کم  منافع 2500 سے لیکر 4 ہزار روپیہ تک کامنافع کما سکتے ہیں۔

نوٹ: یکم مئی 2020 کو ایک گرام سونے کی قیمت 8890 روپے ہے، چونکہ سونے کی ویلو یا قدر کبھی نہیں بدلتی جبکہ کرنسی کی قدر اُٹھتی یا گرتی ہے جس کی وجہ سے سونے کی قیمت /قدر میں اضافہ یا کمی ہوتی ہے لہازا میں اس پوسٹ میں اس کاروبار کو کامیابی سے شروع کرنے کے لیے جو انویسٹمنٹ درکار ہوتی ہے اُس کو سونے کے حساب سے بھی مینشن کرونگا جس کی وجہ سے اس آرٹیکل کے اعداد و شمار ہمیشہ کے لیے درست رہینگے، مطلب اگر آپ نے 2050 میں اس آرٹیکل کو پڑھا تو اُس ٹائیم سونے کی قیمت جو بھی ہوگی اُس حساب سے آپکو اس کاروبار کو کامیابی سے شروع کرنے کے لیے سرمایہ درکارہوگا۔

یہ کام آپ کامیابی کے ساتھ اکیلے کرسکتے ہیں، کام کچھ یوں ہے کہ آپ نے ہر کریانے والے کو ٹچ کرنا ہے اور نقد پہ انہیں سویٹس، مصالہ جات اور دیگر روز مرہ کی اشیاء بیچنی ہیں، اگر ایک  دوکان پہ آپ 1 ہزار کا مال بیچیں گے تو کم سے کم آپ 10 فیصد کے حساب سے منافع کمائینگے، جبکہ مناسب منافع کم سے کم 15 سے 20 فیصد ہوتا ہے۔
low investment business idea pakistan 2020 پاکستان میں کم سرمائے کا کامیاب کاروبار منافع بخش کاروبار

مطلب ایک ہزار روپے کے سیلز پہ  آپ کم سے کم 100 روپے کا منافع کمائینگے اب اگر آپ روز 50 دوکانیں ٹچ کریں اور آپ 30 ہزار کی سیلز بھی کریں تو آپ کم سے کم 3 ہزار روپیہ کا منافع روز کا کمائینگے جو کہ نہایت ہی آسان ہے اور اگر آپ مہینے کے 24 دن یہ کام کرینگے تو آپ کم سے کم 72 ہزار کا منافع کمائینگے، انشاء اللہ۔

آپ نے کرنا یہ کہ ایک سیکنڈ ہینڈ لوڈر رکشہ لینا ہے جو یہی کوئی 1 لاکھ 20 سے 1 لاکھ 50 ہزار میں مل جائے گا اور پھر کریانے کے آئیٹمز کے لیے ہول سیل والوں سے انفارمیشن لینی ہے کہ  لوکل مال کہاں سے اُن کو آتا ہے، کون سپلائی کرتا ہے، لوکل مال سے میری مراد وہ مال ہے جو برینڈڈ نہیں ہوتا مطلب جو عام طور پہ لوگ گھروں میں چھوٹے چھوٹے سیٹ اف یا کارخانے لگا کر تیار کرتے ہیں اور پھر انہیں مارکیٹ میں ہول سیل والوں پہ بیچتے ہیں، ان میں سے کچھ آئیٹمز سیزنل ہوتی ہیں  اور کچھ سالہ سال چلتی ہیں۔

لوکل مال میں فائدہ یہ ہے کہ اُس میں منافع کافی زیادہ ہوتا ہے کم سے کم 20 فیصد، آپ نے یہ مال سیدھا ان کے بنانے والوں سے خرید کے کریانے/پرچون والے پہ بیچنا ہے، اس طرح نہ صرف آپ کو ہول سیل کا فائدہ نکلے گا بلکے ساتھ ہی ساتھ میں سیلز میں کا فائدہ بھی نکلے گا اور بہت ممکن ہے کہ آپ کو ہول سیل  کے مقابلے میں یہ مال نسبتا اچھی قیمت پہ ملے۔

ساتھ ہی ساتھ میں وہ نان لوکل یعنی برینڈڈ آئٹمز بھی رکھنی ہیں جن کی رننگ زیادہ ہوتی ہے، اس طرح آپ  اُن  سے بھی کچھ نہ کچھ کمائیں گے ، مطلب اگر روز آپ لوکل مال سے 2500 روپےکماتے ہیں تو رننگ آئٹمز سے میرے اندازے کے مطابق آپ 500 سو کمائیں گے۔

رننگ آئیٹمز فائدے کے ساتھ ساتھ آپکو دوکاندار کو اپنی طرف کھنچنے کا، توجہ دینے کا موقع بھی فراہم کرے گا جس سے آپ فائدہ اُٹھا کے لوکل آئٹمز بھی سیل کرسکتے ہیں۔

روز کا آپ 7 سو کا پٹرول ڈالیں تو اگر آپ روز کا کم سے کم 3 ہزار کماتے ہیں تو  اُس میں خالص منافع کم سے کم  2 ہزار 3 سو روپیہ ہوا مطلب 24 دن کا خالص منافع 55 ہزار ہوا۔

آئل وغیرہ کا خرچہ نکال کے خالص 50 ہزار روپے مہینہ کا، یاد رہے یہ حساب میں کم سے کم منافع کے حساب سے نکالا ہے، مطلب اس سے زیادہ خالص منافع بہت آسانی کے ساتھ ممکن ہے اور لوگ کما بھی رہے ہیں، بعض لوگ تو اس کام میں اتنے ماہر ہوگئے ہیں، اُن کو ہر آئٹم کے بارے میں اتنا تجربہ ہوگیا ہے کہ وہ دن کے صرف 3 یا 4 گھنٹے یہ کام کرکے 3، 4 ہزار روپیہ کما لیتے ہیں۔

اس کام میں کامیابی کا دارومدار  آپ کے صبر، محنت اور تجربے پہ ہے، تجربہ وقت لگا نے اور بھرپور محنت کرنے سے حاصل ہوتا ہے، کم سے کم وقت 3 مہینے جبکہ مناسب وقت ایک سال، مطلب یہ آپکے حاضر دماغی، سیکھنے پہ ڈیفنڈ کرتا ہے کہ آپ کتنا جلد مارکیٹ کے بارے میں سیکھتے ہیں  مطلب کونسی آئٹمز کہاں پہ سب سے سستی ملتی ہیں، کونسی آئٹمز زیادہ بکتی ہیں، کہاں پہ سیلز کے مواقع زیادہ ہیں وغیرہ وغیرہ۔

اس آرٹیکل کو ویڈیو کی شکل میں یہاں پہ، اس چینل پہ شئر کیا گیا ہے، چینل کو ضرور سبسکرائیب کریں۔



مزید ایسے بہترین بزنس آئیڈیاز کے لیے اوپر والے چینل کو یا اس ویب سائیٹ کو چیک کریں۔

اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ جب بھی کوئی بزنس آئیڈیا کے متعلق آرٹیکل اس ویب سائیٹ پہ چھپے اور وہ بذریعہ ای میل آپکو موصول ہو تو اس اپنے ای میل سے اس ویب سائیٹ کو سبسکرائیب کریں۔

شکریہ۔

نوٹ: اس ویب سائیٹ کے آرٹیکل، پوسٹ  کاپی کرکے فیس بک  پہ، کسی ویب سائیٹ پہ، ای بک میں یا کسی اور پلیٹ فارم پہ کاپی کرکے پیسٹ کرنا کاپی رائیٹس وایلشن کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنے والے کے خلاف کاپی رائیٹس کے تحت کاروائی کی جائے گی، لہازا ایسا کرنے سے  اجتناب کریں اور صرف آرٹیکل کا لنک فیس بک پہ، کسی سائیٹ پہ،  ای بک وغیرہ  میں شئر کریں۔


About Publisher Arshad Amin

Certified SEO Professional, Small Business, Start-up, Marketing Expert with ton's of practical, actionable ideas, insights to share, Proud Founder and Owner of www.easymarketinga2z.com and www.topexpertsa2z.com

No comments:

Post a Comment

Start typing and press Enter to search