Business Idea Pakistan 2021- [Construction, Material App]
ایک اور بزنس آئیڈیا لے آپ
لوگوں کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں آج کا بزنس آئیڈیا بہت ہی منفرد ہے اور شائد آج تک
اس پہ پاکستان میں کسی نے کوئی کام نہیں
کیا، مطلب اگر آپ اس بزنس آئیڈیا پہ کام کرتے ہیں تو آپ کے پاس فرسٹ موور
ایڈوانٹیج بھی ہوگا، مطلب آپ کے لیے مارکیٹ میں جگہ بنانا، اُس کو قابو کرنا،
زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانا نہایت ہی آسان ہوگا۔
نوٹ: مزید نئے اور کامیاب بزنس آئیڈیاز کے لیے یہ لنک چیک کریں: Business Ideas in Pakistan 2021
آج کا بزنس آئیڈیا فیس بک،
زمین ڈاٹ کام ، روزی وغیرہ کے طرز پہ ایک ایسی ایپ بنانے کا ہے جس سے کہ آپ آنے
والے 8 سے 14 مہینے میں کافی اچھی کمائی کرسکتے ہیں اور ایسے بزنس ایپ پہ آپکی
انویسٹمنٹ شروع میں 5 لاکھ روپے تک آئے گی(جو کہ سونے میں 52 گرام ہے) لیکن اس پہ کمائی آپ مہینے کے ایک سال بعد اس کے ٹرپل (کم سے کم) کرپائینگے
مطلب کم سے کم 15 لاکھ روپے کا خالص منافع فی مہینہ۔
نوٹ: یکم ستمبر2020 کو ایک گرام سونے کی قیمت 9650 روپے ہے، چونکہ سونے کی ویلو یا قدر کبھی نہیں بدلتی جبکہ کرنسی کی قدر اُٹھتی یا گرتی ہے جس کی وجہ سے سونے کی قیمت /قدر میں اضافہ یا کمی ہوتی ہے لہازا میں اس پوسٹ میں اس کاروبار کو کامیابی سے شروع کرنے کے لیے جو انویسٹمنٹ درکار ہوتی ہے اُس کو سونے کے حساب سے بھی مینشن کرونگا جس کی وجہ سے اس آرٹیکل کے اعداد و شمار ہمیشہ کے لیے درست رہینگے، مطلب اگر آپ نے 2050 میں اس آرٹیکل کو پڑھا تو اُس ٹائیم سونے کی قیمت جو بھی ہوگی اُس حساب سے آپکو اس کاروبار کو کامیابی سے شروع کرنے کے لیے سرمایہ درکارہوگا۔
کنسٹرکشن میٹریل سپلائیر / بائیر ایپ (اور اس ایپ کے کامیاب ہونے کے چند اہم دلائیل، حقائق)
جیسا کے نام سے ظاہر ہے، یہ
ایپ کسی بھی کنسٹرکشن والے، بلڈنگ میٹریل والے کو اُس کے ممکنہ خریدار سے جوڑے گی،
مطلب اس میں نہ صرف سپلائر کو گاہک
ڈھونڈنے، ڈیل کرنے میں نہایت آسانی ہوگی بلکہ خریدار کو بھی فوری طور پہ بلڈنگ
مٹیریل، لیبر وغیرہ کی فراہمی مناسب مارکیٹ ریٹ کے مطابق جہاں وہ چاہے گا ہوگی۔
اس آسانی کی وجہ آجکل ہر کسی
کے پاس تیز انٹرنیٹ اور جدید سمارٹ فون کا ہونا ہے مطلب کہ اس ایپ کی ایولیبلٹی،
استعمال ہر کسی کے لیے نہایت آسانی کے ساتھ ممکن ہے۔
تیسری بات، کنسٹرکشن، بلڈنگ
کا کام نہایت ہی عمدہ جارہا ہے پاکستان میں، کنسٹرکشن سیکٹر پاکستان کی معیشت کا
دوسرا بڑھا حصہ ہے، ذرعات/ایگریکلچر کے بعد، ملک
کا تیس سے پینتیس فیصد روزگار اس شعبے سے وابستہ ہے اور کرونا وباء کی وجہ
سے حکومت اس کام کو مزید توجہ دے رہی تاکہ ملک کی معیشت کا پیہ چلے لہازا اس ایپ
کی ڈیمانڈ مارکیٹ میں موجود ہے، بس ایپ بنانے کی اور اُس کی تشہیر/ایڈورٹائیزنگ کی
دیر ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق پاکستان
میں ہرسال کنسٹرکشن پہ 5 اعشاریہ 2 ارب
ڈالر خرچ کیا جاتا ہے جبکہ اس سے کہی
زیادہ سرمایہ ریزیڈینشل اور کمرشل
کنسٹرکشن میں لگایا جاتا ہے ، مطلب کے گھر، مارکیٹ، سکول، کالج وغیرہ کے تعمیر کا
کام جو کہ عموما لوگ زندگی میں ایک بار کرتے ہیں لہازا انہیں اس کام کو صحیح اور
منافع بخش طریقے سے کرنے اندازہ نہیں ہوتا اور یہ ایپ اس کام کو بخوبی سرانجام
دینے میں ایسے لوگوں کی بھرپور مدد کرے گی۔
یہ ایپ انہیں نہ صرف سپلائیر
سے جوڑے گی بلکہ ایپ کے اندر ریٹنگ جو کہ
ہر گاہک سپلائر کو دے گا جیسا کہ اوبر
ٹیکسی سروس میں ہوتا ہے، اس سے ہر
گاہک کو بہترین، ریلائبل سپلائیر بھی ملے گا۔
اس طرح کرنے سے گاہک اپنے
گھر، مارکیٹ، سکول، کالج وغیرہ کی بلڈنگ کی تعمیر بہترین اور منافع بخش طریقے سے
کرے گا۔
اس ایپ کو بنانے کا خرچہ
ویسے تو آپ ایسے ایپ کو آسانی
سے آن لائن کسی بھی فری لانسنگ کے سائٹ والوں سے 20 سے 30 ہزار روپے میں بنواسکتے
ہیں لیکن بہتر ہوگا کہ آپ اس ایپ کو کسی
سافٹ وئیر ہاوس والے سے بنوا لیں اگرچہ وہ پیسے زیادہ لینگے مطلب کم سے کم 50 سے
70 ہزار روپے لیکن اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ بعد میں اگر ایپ میں بگس، ایشو وغیرہ
آئینگے تو وہ سافٹ وئیر ہاوس والے اُس بروقت کوور اور حل کرینگے جبکہ آن لائن ایسا
ہونا کافی مشکل ہوتا ہے۔
اس ایپ میں آپ نے شروع میں
بلڈنگ میٹریل کی قیمت، تصاویر، ویڈیوز وغیرہ اپلوڈ کرنے کی کی فیچر ڈالیں جس کو
سپلائیر استعمال کرے گا اور ساتھ میں سپلائر اپنا رابطے کا نمبر، لوکیشن وغیرہ
ڈالے گا جس سے کہ گاہک اپنے لیے آس پاس قریب کا سپلائر منتخب کرنے میں آسانی ہوگی۔
اس کے علاوہ لیبر بھی اپنے
لیے آکاونٹ بنوا کے اپنے کام کی نوعیت کے بارے میں تفصیل ، رابطہ نمبر، کرنٹ
سٹیٹس، لوکیشن وغیرہ ڈالے گا تاکہ گاہک کو مطلوبہ لیبر بہ آسانی مل سکے۔
اس ایپ سے آپ نے سپلائیرز، لیبر اور گاہک کو کیسے لانا ہے۔۔۔۔
اس ایپ پہ آپ مختلف طریقوں سے
سپلائیرز، لیبر اور گاہک کو لاسکتے ہیں۔
1۔ آپ نے شروع میں اپنے علاقے
کے ہرسپلائیر کی ڈیٹیلز خود اُٹھا اس ایپ میں ڈالنی ہیں، جتنے زیادہ سپلائیرز کو آپ کوور کرینگے بعد میں
اُس سے اُتنا ہی زیادہ آپکو فائدہ ہوگا، آپ نے ایک بندہ رکھنا ہے جو کہ ہر ایک
سپلائیر کے پاس جائے گا اور اُس کے موبائیل پہ یہ ایپ ڈالے گا اور اُس کا اکاونٹ
بنوا ئے گا اور اُس پہ ساری تفصیلات اپلوڈ کرے گا۔
اسی طرح لیبر کو بھی آپ اوپر
والے طریقے سے اس ایپ پہ رجسٹر کروائینگے۔
2۔ آپ نے وال چاکنگ، پمپلٹ ایڈورٹائیزنگ، بل بورڈ
ایڈورٹائیزنگ وغیرہ خوب کرنی ہے، جتنی
زیادہ تشہیر، اشتہار بازی ہوگی اُتنے زیادہ سپلائیر، لیبر، گاہک اس ایپ پہ رجسٹرڈ
ہونگے، اکاؤنٹ بنوائینگے اور پھر بعد میں اُتنا ہی زیادہ آپکو فائدہ نکلے گا۔
اس ایپ سے آپ پیسے کیسے کمائینگے۔۔۔۔۔؟
اس ایپ سے پیسے کمانے سے پہلے
کم سے کم آپ کے پاس اس ایپ پہ 500 سپلائیر اور 1000 لیبر کے اکاؤنٹس
ہونے چاہیے اور کم سے کم روز 500 گاہک جو
اس ایپ کو استعمال کریں، کیونکہ جب تک سپلائر کو، لیبر کو گاہک نہیں ملے گا تب تک
وہ آپ کو مہینے بھر کے لیے ایک فکسڈ رقم پے نہیں کرے گا۔
اس ایپ سے آپ پیسے نیچے دیے
گئے مختلف طریقوں سے کما سکتے ہیں۔
1۔ جب آپ مطلوبہ تعداد
سپلائیر، لیبر اور گاہک کی حاصل کرلیں جو کہ آپ 8 سے 14 مہینے کی بھرپور محنت،
ایڈورٹائیزنگ کے بعد حاصل کرلیں گے گو پھر آپ ایپ پہ سپلائیرز، لیبر سے ایپ کو استعمال کرنے کی مہینے کی فیس حصول کرسکتے ہیں اگر آپ وہ فیس
لیبر کے لیے شروع میں ایک ہزار روپے رکھ لیں اور سپلائیر کے لیے 1500 سو تو آپ کے
مہینے کی منافع کی تفصیل کچھ یوں ہوگی۔
2۔ پہلے
طریقے کے ساتھ ساتھ آپ یہ دوسرا طریقہ بھی
اس ایپ سے کمائی کے لیے استعمال کرسکتے ہیں ، آپ نے مہینے کے لیے ، ہفتے کے لیے یا
پھر ایک دن کے لیے سپلائیرز کی ایڈز وغیرہ اپنے ایپ میں مختلف جگہوں پہ لگانی ہیں
اور آپ اُس کے بدلے سپلائیرز سے قیمت وصول
کرسکتے ہیں۔
3۔ آپ اس
ایپ پہ گوگل وغیر کی ایڈز بھی لگا سکتے ہیں جس بھی آپ کما سکتے ہیں۔
ان تین
طریقوں سے آپ اس ایپ سے اچھی خاصی کمائی کرسکتے ہیں، بس شروع میں آپ نے اس ایپ پہ
بھرپور محنت کرنی ہے بعد میں فل ریلکس ہوکے آپ
کمائینگے، شروع میں آپ سے غلطیاں بھی ہونگی، چھوٹا موٹا نقصان بھی ہوگا
لیکن آپ نے ان غلطیوں سے، نقصان سے دلبرداشتہ نہیں ہونا بلکہ ان سے سیکھ کے آگے
بڑھنا ہے کیونکہ کوئی بھی نیا کاروبار کبھی بھی راتوں رات، منٹوں، گھنٹوں میں
کامیاب نہیں ہوتا۔
نوٹ: اس ویب سائیٹ کے آرٹیکل، پوسٹ کاپی کرکے فیس بک پہ، کسی ویب سائیٹ پہ، ای بک میں یا کسی اور پلیٹ فارم پہ کاپی کرکے پیسٹ کرنا کاپی رائیٹس وایلشن کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنے والے کے خلاف کاپی رائیٹس کے تحت کاروائی کی جائے گی، لہازا ایسا کرنے سے اجتناب کریں اور صرف آرٹیکل کا لنک فیس بک پہ، کسی سائیٹ پہ، ای بک وغیرہ میں شئر کریں۔
TAGS BIZ IN URDU (کارُوبار اُردو زبان میں) Business Ideas Pakistan Business in Pakistan In Urdu Pakistan Startup Pakistan
No comments:
Post a Comment