Business Ideas in Pakistan 2021-2022 [Fish, Chicken, Dogs, Cats Feed Manufacturing] گھریلو کاروبار-کامیاب کاروبار

Dear English readers and subscribers this post is about business ideas in Pakistan in 2021-2022-2023 with a focus on Urdu readers in Pakistan so please ignore it.

Business ideas pakistan 2021 2022 2023 2024 کامیاب کاروبار بزنس آئیڈیاز منافع بخش کاروبار کاروباری مشورے

جی ناظرین ایک اور نہایت ہی کامیاب اور منافع بخش کاروبار، بزنس آئیڈیا لے کہ آپ لوگوں کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں، اگر آپ مزید بہترین  لواینڈ سمال انویسٹمنٹ والے بزنس آئیڈیا  کے بارے میں پڑھنا چاہتے ہیں تو آپ اس ویب سائیٹ کے دوسرے مختلف آرٹیکلز ضرور چیک کریں وہاں سے آپکو بہترین قسم نت نئے بزنس آئیڈیاز مل جائینگے۔

آج کا بزنس آئیڈیا فش فیڈ یعنی مچھلی کے خوراک کے بنانے سے متعلق ہے، پاکستان میں فش انڈسٹری اچھی خاصی گرو کررہی ہے اور چونکہ فیڈ یعنی مچھلیوں کے خوراک  کی لوکل پروڈکشن ابھی کم ہے لہازا جو بھی لوگ اس کام میں داخل ہوئے ہیں وہ من چاہا منافع کما رہے ہیں،من چاہے ریٹس دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: 15 ہزار سے کماؤ 1500 روزانہ-بزنس آئیڈیا

مطلب اگر آپ بھی اس فیلڈ میں داخل ہونگے تو بہترین قسم کا منافع کمائینگے، کم سے کم 50 فیصد فی  ایک روپیہ سیلز کے مطلب اگر آپ اس  بزنس میں ایک روپے کی سیلز کرینگے تو آپ کم سے کم 50 پیسے کا منافع بمعہ اُس ایک روپیہ کے کمائینگے ، یہ کم سے کم منافع ہے ، زیادہ سے زیادہ آپ  اس میں 100 فیصد سے 150 فیصد تک کامنافع بھی با آسانی کما سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ فش فارمنگ  کے بزنس میں 70 سے 80 فیصد سرمایہ فش فیڈ پہ لگتا ہے، مطلب اگر کوئی بھی بندہ فش فارمنگ کررہا ہے اور وہ منافع کمانہ چاہتا ہے تو وہ لازمی اچھے سے اچھے فش فیڈ میں اپنا سرمایہ لگائے گا تاکہ بہتر سے بہترین پیدوار حاصل کرسکے۔

فش فیڈ بنانے کا بزنس بہت ہی آسان ہے بہ شرط کہ آپ اُس کو اس مشین کی مدد سے شروع کریں۔

Fish feed chicken dogs cats shrimp feed production machine


اس مشین سے آپ کم سے کم  8 ایسے آئٹمز یا پراڈکٹس بناسکتے ہیں جو سب کے سب بکے گے کیونکہ ان سب پراڈکٹس کی  بہترین ڈیمانڈ ہے ۔

اس مشین کو چلانا نہایت ہی آسان ہے، فیڈ فارمولیش ساری آن لائن اور پاکستان فشری ڈیپارمنٹ  کے سائیٹ پہ موجود ہے بس آپ نے وہ چیزیں خاص مقدار لے کہ مکس کرکے اس مشین میں ڈالنی ہیں اور باقی کام یہ مشین کرے گا۔

چلئے اب ذرا اُن سارے پراڈکٹس کی بات کرتے ہیں جو آپ اس مشین سے بنا سکتے ہیں۔

نمبر 1۔  کاربو ہائڈریٹ  کے 2 ایم ایم سائیز کے  دانے (جو تیرتے ہوں)۔

نمبر 2۔ کاربو ہائڈریٹ  کے 4 ایم ایم سائیز کے  دانے (جو تیرتے ہوں)۔

نمبر 3۔ کاربو ہائڈریٹ کے2 ایم ایم سائیز کے دانے (جو ڈوبتے ہوں)۔

نمبر 4۔ کاربو ہائڈریٹ کے4 ایم ایم سائیز کے دانے (جو ڈوبتے ہوں)۔

نمبر 5۔  پروٹین  کے 2 ایم ایم سائیز کے  دانے (جو تیرتے ہوں)۔

نمبر 6۔ پروٹین  کے 4 ایم ایم سائیز کے  دانے (جو تیرتے ہوں)۔

نمبر 7۔ پروٹین کے2 ایم ایم سائیز کے دانے (جو ڈوبتے ہوں)۔

نمبر 8۔ پروٹین کے4 ایم ایم سائیز کے دانے (جو ڈوبتے ہوں)۔

چلئے  اب آپ کو تھوڑی وضاحت دیتا ہوں کہ ان پراڈکٹس کا  کیا مطلب ہے، پاکستان میں ہندوستانی کارپ نسل کی مچھلی جیسا کہ رہو، موری، گراس، سیلا وغیرہ  اور ساتھ میں تلافیا مچھلی کی فارمنگ ہوتی ہے، ان مچھلیوں کو ہم خوراک کھانے کے حساب سے تین اقسام میں تقسیم کرسکتے ہیں۔

ایک قسم ایسی ہوتی ہے جو صرف پانی کے  سطح سے  اپنا خوارک کھاتی ہیں (جیسا کہ تلافیا مچھلی)  لہازا اُن کو ایسے خوراک کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ پانی کے سطح پہ تیرتا رہے اور  یہ مشین ایسا خوراک بنا سکتی ہے جو کہ پانی کے سطح پہ کم سے کم 12 گھنٹے کے لیے تیرتا رہے گا جو کہ کافی زیادہ وقت ہے اور اس وقت میں تالاب کی تمام مچھلیاں جو سطح سے خوارک لیتی ہیں وہ اپنا  مطلوبہ خوراک کھا لیتی ہیں۔

اسی طرح جب آپ تالاب میں مچھلی پالنے کے لیے لاتے ہیں تو شروع میں وہ ایک انچ کے سائیز کی ہوتی ہیں اور اُس وقت وہ  دانے دار خوراک نہیں کھا سکتی  لہازا اُس وقت فارم والے اُن کو پاوڈر  کی شکل میں خوراک دیتے ہیں، آپ اس مشین کے ساتھ ساتھ پاؤڈر کے شکل  میں خوراک بنوا کے، پیک کرکے بیچ سکتے ہیں مطلب اگر آپ اس بزنس کو شروع کرتے ہیں تو آپ کم سے کم 9 ایسے پراڈکٹس کامیابی کے ساتھ شروع کرسکتے ہیں جن کی مارکیٹ میں ڈیمانڈ ہے۔

جب مچھلی 50 گرام یا اس سے بڑی ہوجائے تو پھر وہ 2 ایم ایم کا دانے دار خوراک کھا سکتی ہیں اور جب 400 یا 500 گرام کی ہوجائیں تو پھر وہ  4 ایم ایم کے سائیز کا دانے دار خوراک کھاسکتی ہیں۔

اسی طرح مچھلی جب چھوٹی ہوتی ہے تو اُس کو پروٹین  کے بنے خوراک کی ضرورت ہوتی ہے اور جتنی وہ بڑھتی جاتی ہے تو اُس حساب سے پروٹین کی ضرورت کم اور کاربو ہائیڈریڈ سے بنے خوراک کی ضرورت زیادہ ہوتی ہے لہازا آپ نے پروٹین کے فارمولے والا خوراک بھی تیار کرنا ہے اور کاربوہائیڈریڈ کے فارمولے کا خوراک بھی۔

یہ بھی پڑھیئے:  1 لاکھ کا منافع ہر مہینے صرف 4 لاکھ 50 ہزار کے سرمائے سے!

اسی طرح بعض مچھلیوں کے اقسام صرف پانی کے  سطح اور تہ کے درمیان سے خوراک کھاتی ہیں اور یہ مشین ایسی خوراک بھی بنا سکتا ہے جو کہ پانی کے درمیان کئی گھنٹوں تک معلق رہتا ہے اور پھر آہستہ آہستہ ڈوب جاتا ہے جبکہ ایسا خوراک بھی اس مشین سے تیا ر ہوسکتا ہے جو کے ڈالتے ہی تالاب کے تہ یا نیچے پہنچ جاتا ہے اور وہاں سے مچھلیوں کی وہ قسم جو صرف تہ سے خوراک کھاتی ہیں اُن کو بھی خوراک میسر آجاتا ہے۔

چلئے اب ذرا مشین کے بارے میں بات کرتے ہیں،  اس مشین میں کُل ساتھ ماڈل دستیاب ہیں، جو ماڈل یہاں پہ دیا گیا ہے وہ سب سے سستا اور سب سے کم آوٹ پٹ  دینے والا ماڈل ہے جو کہ فی گھنٹا  40 سے 50 کلو کا مال تیار کرسکتا ہے۔

اس ماڈل کو جو بجلی درکار ہوتی  ہے وہ 5 اعشاریہ 5 کلو واٹ (5.5 kw) ہے۔

باقی ماڈلز کے لیے نیچے دیا گیا ٹیبل ملاحضہ کیجئے۔

Fish feed manufacturing machine different models

یہ مشین ہم آپ کے لیے چائنا سے درآمد کرینگے،  اس کا کُل وزن 310 کلو ہے،  کمپنی کی طرف سے 1 سال کی وارنٹی دی جاتی ہے،  یہ مشین ہم  آپ کو پیمنٹ کے بعد 30 تا 45 دن میں مہیا کرینگے۔

کمپنی آپکو بذریعہ ویڈیو اور آن لائن مشین کے بارے میں مکمل رہنمائی، سپورٹ فراہم کرے گی جب بھی آپ چاہے گے، اس مشین کی سرٹیفیکشن

CE/ISO9001

ہے۔

اس مشین سے آ پ سویا بین، مکئی کے آٹے، گندم کے آٹے، چاول کے آٹے ، بون یعنی ہڈی کے پاوڈر، میٹ یا پروٹین کے پاوڈر یا کاٹن سیڈ کے پاوڈر  وغیرہ سے مچھلیوں، کتوں، بلیوں، جھینگوں، کھیکڑوں وغیرہ کے لیے خوراک 1 سے 4 ایم ایم کے سائیز میں بنا سکتے ہیں۔

Fish feed and its raw material to make fish feed

اس مشین میں جو خوراک تیا ر ہوتی ہے وہ ہرقسم کے خطرناک جراثیم  جیسا کہ ای کولی، سلمونیلا وغیرہ کو زیادہ حرارت اور زیادہ پریشر کی وجہ سے ختم کردیتی ہے لہازا آپ کا فیڈ بلکل محفوظ ہوتا ہے۔

اس مشین کے دیگر فوائد مندرجہ ذیل ہیں۔

Fish Feed Manufacturing Machine features

نمبر 1۔  اس مشین میں جہاں سے مواد ڈالا جاتا ہے وہ ان لٹ کاٖٖفی بڑا اور کُھلا ہے جس سے کے آپ آسانی کے ساتھ خام مواد اس میں ڈال سکتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بہت مضبوط، وئیر ریزیسٹنٹ بھی ہے۔

نمبر 2۔ اس مشین میں جو موٹر لگا ہوا ہے اُس میں خالص تانبا استعمال ہوا ہے، جس کی وجہ سے اس کی طاقت زیادہ ، خرچہ اور شور  کافی کم ہے۔

نمبر 3۔ جو ربڑ  یا بیلٹ اس میں استعمال ہوا ہے وہ  کاٖفی موٹا اور لچکدار ہے جو کہ مضبوط ایڈہیشن کی وجہ سے  مضبوطی کے ساتھ گراری وغیرہ کے ساتھ چپک جاتا ہے۔

نمبر 4۔  آپ کو اس مشین کے ساتھ مختلف قسم اور شکل کے ڈائی ملینگے جن سے آپ جس طرح، سائیز، شکل کا فیڈ بنانا چاہے بنا سکتے ہیں۔

نمبر 5۔   اس مشین کے ساتھ اس کا کنڑول بکس الگ سے میسر ہے جس کو آپ بہ آسانی استعمال کرسکتے ہیں اور الگ ہونے کی وجہ سے محفوظ بھی ہے۔

نمبر 6۔ اس مشین کی کٹائی کے پرزے اچھے کوالٹی کے دھات سے بنے ہیں جس کی وجہ سے دیر پا ہیں مطلب لمبے عرصے تک بغیر کسی ریپئر کے، ریپلیسمنٹ کے کام کرتے ہیں۔

نمبر 7۔ سپائیرل  ڈسچارج کی وجہ سے مواد کٹائی کے لیے ایک ہی حساب سے آتا ہے جس کی وجہ سے اورلوڈنگ نہیں ہوتی۔

اس مشین کی قیمت چائنا میں 1600 امریکی ڈالر ہیں اس قیمت میں امپورٹ ڈیوٹی،  فریٹ، وئیرھاوس چارجز، ایجنٹ کمیشن، کسٹم ڈیوٹی، سروس چارجز وغیرہ شامل نہیں ہیں۔

اس مشین کی دیگر تفصیلات ، مکمل کوٹیشن کے لیے کے لیے ویب سائٹ پہ  یہ لکھ کر سرچ کریں "فش فیڈ مشین کوٹیشنFish Feed Machine Quotation/" ۔

چلئے اب ذرا اس مشین کی ویڈیو دیکھتے ہیں کہ یہ کام کیسے کرتا ہے، نیچے دیے گئے ویڈیو میں مشین کی ویڈیو   دسویں منٹ یعنی 10:00 سے شروع ہوتی ہے، لہازا وہاں سے ویڈیو کو شروع کریں۔

اگر آپ نے مزید بزنس آئیڈیاز کے بارے میں پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لنک چیک کریں:   بزنس آئیڈیاز/کامیاب کاروبار۔

نوٹ: اس ویب سائیٹ کے آرٹیکل، پوسٹ  کاپی کرکے فیس بک  پہ، کسی ویب سائیٹ پہ، ای بک میں یا کسی اور پلیٹ فارم پہ کاپی کرکے پیسٹ کرنا کاپی رائیٹس وایلشن کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنے والے کے خلاف کاپی رائیٹس کے تحت کاروائی کی جائے گی، لہازا ایسا کرنے سے  اجتناب کریں اور صرف آرٹیکل کا لنک فیس بک پہ، کسی سائیٹ پہ،  ای بک وغیرہ  میں شئر کریں۔



About Publisher Arshad Amin

Certified SEO Professional, Small Business, Start-up, Marketing Expert with ton's of practical, actionable ideas, insights to share, Proud Founder and Owner of www.easymarketinga2z.com and www.topexpertsa2z.com

No comments:

Post a Comment

Start typing and press Enter to search