Business Ideas in Pakistan 2021 [Mobile Data Cable Manufacturing Business]-[in Urdu]


mobile data cable manufacturing business in Pakistan 2021-2022-2023موبائیل ڈیٹا کیبل بنانے کابزنس کاروبار

جی دوستوں آج کی اس آرٹیکل میں، میں آپ لوگوں کے ساتھ ڈیٹا کیبل مینوفیکچرنگ بزنس کے حوالے ساری تفصیلات الف تا ی شئر کرونگا، جس میں میں آپکو ڈیٹا کیبل کے پروڈکشن کا پورا طریقہ آسان، سٹپ بائی سٹپ انداز میں سمجھاؤنگا اور ساتھ میں جو اس میں دو، تین مشین استعمال ہوتی ہیں اُن کی ڈیٹیلز، اُن سے کام لینے کا طریقہ کار اور اُن کی قیمت بتاؤنگا ۔

اسے بھی پڑھئیے:کامیاب کاروبار: Business Ideas in Pakistan 2021 [Sweets Wholesale/Retail Business]

قیمت کے ساتھ ساتھ اُن پہ جو امپورٹ کی ڈیوٹی، شپمنٹ چارجز، کرایہ وغیرہ آئے گے وہ بھی بتاؤنگا اور اگر بعد میں آپ اس سیٹ  اف میں سنجیدہ ہوئے اور ہم سے منگوانے چاہتے ہیں تو اُس کے متعلق بھی آپکو پوری مدد، انفارمیشن دونگا۔

اس کے علاوہ مشین کے متعلق ویڈیوز کہ کس  طرح ڈیٹا کیبل تیار ہوتی ہیں، مشین بنانے والی کمپنی کا وزٹ اور وہاں پہ مشینے بنوانے کا کام وغیرہ سب دکھاونگا انشاء اللہ، لہازا اس آرٹیکل کو پورے توجہ کے ساتھ پڑھیں ۔

نوٹ: یکم دسمبر 2020 کو ایک گرام سونے کی قیمت 9750 روپے ہے، چونکہ سونے کی ویلو یا قدر کبھی نہیں بدلتی جبکہ کرنسی کی قدر اُٹھتی یا گرتی ہے جس کی وجہ سے سونے کی قیمت /قدر میں اضافہ یا کمی ہوتی ہے لہازا میں اس پوسٹ میں اس کاروبار کو کامیابی سے شروع کرنے کے لیے جو انویسٹمنٹ درکار ہوتی ہے اُس کو سونے کے حساب سے بھی مینشن کرونگا جس کی وجہ سے اس آرٹیکل کے اعداد و شمار ہمیشہ کے لیے درست رہینگے، مطلب اگر آپ نے 2050 میں اس آرٹیکل کو پڑھا تو اُس ٹائیم سونے کی قیمت جو بھی ہوگی اُس حساب سے آپکو اس کاروبار کو کامیابی سے شروع کرنے کے لیے سرمایہ درکارہوگا۔

اس کاروبار میں منافع بہت زیادہ ہے،  آپ فی ایک روپیہ سیلز کے کم سے کم 120 فیصد سے لیکر 220 فیصد تک کا منافع کما سکتے ہیں، مطلب اگر آپ اس کاروبار میں ایک روپے کی سیلز کرتے ہیں تو اُس پہ کم سے کم منافع  ایک روپیہ  بیس پیسے ہوگا جبکہ زیادہ سے زیادہ منافع دو روپیہ بیس پیسے ہوگا۔

نارملی ایک ڈیٹا کیبل کے بنانے پہ  خام مال کا کُل خرچہ 20 روپے تک آتا ہے۔

منافع میں کمی یا زیادتی آپ کے انویسٹمنٹ، آپ کے خام مال کے قیمت، کوالٹی اور مارکیٹ میں مقابلے  کی وجہ سے ہے۔

چلئیے سب سے پہلے بات کرتے ہیں فلو چارٹ کی، کہ ڈیٹا کیبل کیسے تیا ہوتی ہے۔

Data Cable Manufacturing Business

data cable manufacturing flow chart

ڈیٹا کیبل الف تا ی ٹوٹل پانچ سٹپس میں بنتی ہے۔

سٹپ نمبر 1۔کٹائی اور صفائی

سٹپ نمبر 2۔ ٹانکے لگانا

سٹپ نمبر 3۔  انجکشن

سٹپ نمبر 4۔ ٹیسٹنگ

سٹپ نمبر 5۔ پیکنگ

چلئے اب ان پانچ سٹپس کو تفصیل کے ساتھ ڈسکس کرتے ہیں۔

سٹپ نمبر 1۔ کٹائی اور صفائی۔

یہاں پہ تار کی کٹائی اور اُس کا اوپر کا چمڑا ور اندر کی تاروں کا چمڑا الگ کیا جاتا ہے تاکہ وہ اگلے مرحلے یا سٹپ کے لیے ریڈی ہوجائے، یہ کام آپ مزدوروں سے بھی کرواسکتے ہیں یا پھر مینول مشین لے کے بھی یہ کام کروا سکتے ہیں۔

اسے بھی پڑھیئے: گھریلو کاروبار: Home Business Ideas Urdu Pakistan 2021 [200-500% Profit]

اگر آپ کے پاس سرمایہ کم ہے تو آپ شروع میں مزدوروں سے یہ کام لیں، اگر آپ کے پاس مناسب سرمایہ ہے تو مینول مشینے  لیں جہاں پہ اوپر کا چمڑا ایک مشین سے اور اندر کی تاروں کا چمڑا دوسری مشین سے نکالا جاتا ہے اور اگر آپ اس سیٹ آف کو بہترین طریقے سے شروع کرنا چاہتے ہیں تو پھر مینول کی جگہ آٹومیٹک مشین لے لیں جو کہ  یہ تینوں کام مطلب کٹائی،  اندر اور باہر کا چمڑا صاف کرنا کرسکتی ہے اور اس کی قیمت تقریبا  735ڈالر ہے(جو کہ سونے میں 12 گرام سونا بنتا ہے)۔

یہ ہیں مینول مشین

Manual Machines for wire/cable/electric wire skinning

یہ اندر کے تار وں کا چمڑا صاف کرنے والی مشین آپکو 160 ڈالر (3 گرام سونا)میں چائینا میں پڑے گی اور یہ باہر پورے تار کا چمڑا اُتارنے والی مشین آپکو  200 ڈالر میں۔

آٹومیٹک مشین

تار، کیبل، بجلی کے تار کی چمڑی نکالنے کی مشین

اور یہ جو خودکار یعنی آٹومیٹک مشین اس  میں آپ مندرجہ ذیل ڈائی میٹر تک کا تار استعمال کرسکتے ہیں۔

AWG#14~AWG#32-Max.4mm

اور اس کی کٹائی کرنے کی جو لمبائی ہے ، جو یہ مشین کرسکتی ہے وہ مندرجہ ذیل ہے۔

1mm-99999mm1mm-99999mm

اور جو سٹرپنگ ڈائی میٹر کے حساب سے مطلب چمڑے صاف کرنے کا کام  جو یہ مشین کرسکتی ہے جس میں سب سے چھوٹا اور سب سے بڑا ڈائی میٹر کا تار آتا ہے وہ  مندرجہ ذیل ہے۔

4-30squaremm(Max.8core)

اور بجلی سپلائی جو اس مشین کے لیے درکار ہے وہ 220 ولٹ ہے، آپ ان ٹیکنیکل ڈیٹیلز سے گھبرائے مت اور نہ ہی بور ہوں یہ تٖفصیل بعد میں جب آپ اس سیٹ کو لگائینگے تو آپ بہت کام آئے گی اور اسی وجہ سے اسے یہاں شئر کررہا ہوں اور اگر بلفرض آپکو کوئی چیز ابھی سمجھ نہ آئے تو بھی کوئی مسئلہ نہیں، بنیادی طور پہ آپ کو آئیڈیا ہونا چاہیے کہ اس کام کو شروع کرنے میں کیا کیا درکار ہوتا ہے اور کونسی چیز کہاں پہ اور کیسے کام کرتی ہے۔

مثال کے طور پہ، میں نے اوپر آپکو آٹومیٹک مشین میں تفصیل میں بتایا کہ چمڑے اُتارنے کے لیے اس مشین کو کم سے کم اتنے ڈائی میٹر کا تار چاہیے، اس سے کم ہوگا تو یہ مشین اس کو نہیں کرپائے گی، اسی طرح اگر اس سے زیادہ ہوگا تو بھی نہیں کرپائے گی۔

سو جب آپ تار لینگے تو آپ نے ان ڈیٹیلز کو ذہن میں رکھ خام مال لینا ہے  اور اسی وجہ سے ان چیزوں کی ٹیکنیکل تفصیل اہم ہے۔

چلیۓ اب بات کرتے ہیں سٹپ نمبر 2 کی۔

سٹپ نمبر 2۔ ٹانکے لگانا

اب یہاں پہ سٹپ نمبر 1سے گزرے تاروں پہ ڈیٹا کیبل کے ٹانکے لگوانے ہیں،  مطلب مثال کے طور پہ آپ نے ان تاروں پہ اینڈرایڈ فون، آئی فون اور دیگر فونز کے کیبلز کے جو دونوں سروں پہ ہیڈ ہوتے ہیں وہ لگوانے ہیں تو اُن کو لگوانے کے لیے آپ یہ مشین استعمال کرتے ہیں۔

مشینوں کی پیکچر

موبائیل ڈیٹا کیبل بنانے کا بزنس، کام، یونٹ

اب یہاں بھی سستے اور مہنگے مشین ہیں اگر آپ مناسب لیول سے اس کام کو شروع کرنا چاہتے ہیں تو  یہ نسبتا سستی  والی مشین لیں جو کہ تقریبا  ساڑھے تین سے ساڑھے چار لاکھ  (جو کہ سونے مین 36 گرام تا  42 گرام ہے)میں مل جاتی ہے  موجودہ 165 روپے کے ڈالر ریٹ کے حساب سے۔

اور اگر آپ اچھے لیول سے اس کام کو شروع کرنا چاہتے ہیں تو پھر یہ مہنگی مشین لیں جو کہ آپکو تقریبا چار لاکھ پچاس ہزار روپے میں پڑے  گی۔

اس مشین کے لیے ولٹیج 220 چاہیے ہوگی اور پاور W200 چاہیے ہوگی اور ہوا کا فریشر اس کے لیے  0 اعشاریہ 4 تا 0 اعشاریہ 8 ایم پی اے (یونٹ) چاہیے ہوگی۔

اور یہ مشین ایک گھنٹے میں 1200 تا 1500 دانے تیار کرسکتا ہے اور جو ٹانکے لگانے کے لیے خام مال  اس مشین میں لگے گا وہ عام سولڈرنگ وائیر ہے اور یہ ٹانکہ 90 ڈگری کے اینگل سے تارپہ خام مال کو جوڑنے کے لیے لگاتا ہے جس کی وجہ سے ٹانکہ بہت مضبوط ہوتا ہے۔

اور اس مشین کا وزن تقریبا  160 کلو ہے مطلب اگر آپ اس کو بائی ائیر بھی منگوانا چاہیں تو   آسانی کے ساتھ منگوا سکتے ہیں۔

سٹپ نمبر 3۔  انجکشن

یہاں پہ ان ٹانکے لگے شدہ تاروں پہ پلاسٹک کی تہہ چڑھائی جاتی ہے جس سے ٹانکے اور بھی مضبوط اور محفوظ ہوجاتے ہیں اور اس کے علاوہ اس پہ باہر کی تہ یا چمڑا بھی چڑھایا جاتاہے۔

تہہ  کی تصویریں۔

انجکشن مولڈنگ ڈیٹا کیبل مینوفیکچرنگ، بنانے کا بزنس

اس میں بھی آپکو دو قسم کے مشین مل سکتے ہیں ایک سستی والی اور دوسری مہنگی، سستی  والی کی قیمت  165 ڈالر ریٹ کے حساب سے 5 لاکھ 60 ہزار (58 گرام سونا) ہے جبکہ مہنگی والی کی قیمت  8 لاکھ 60 ہزار (89 گرام سونا)ہے۔



اور ساتھ میں آپکو اندرونی، مطلب ٹانکوں پر پلاسٹک کی تہہ چڑھانے کے لیے اور باہر کی تہہ چڑھانے کے لیے  سانچے بھی ملینگے جو کہ تقریبا1 لاکھ 25 ہزار(13 گرام سونا) روپے کہ پڑینگے۔

اس میں یہ مہنگی والی مشین ایک وقت میں 18 سیکنڈ میں 4 دانے تیار کرسکتی ہے جن پہ دونوں، اندرونی اور بیرونی پلاسٹک کی تہہ چڑھی ہوئی ہوتی ہے۔

سٹپ نمبر 4۔ ٹیسٹنگ

یہاں پہ آپ نے تیار شدہ کیبلز کی ٹیسٹنگ کرنی ہوتی ہے اور پھر اُنھیں اگلے مرحلے میں پیک کرنا ہوتا ہے اور لیجئے آپکا کیبل تیار ہے۔

ڈیٹا کیبل ٹیسٹنگ مشین Machine for mobile data cable testing


یہاں پہ بھی آپ کو دو قسم ٹیسٹر کمپنی سپلائی کرسکتی ہے ایک مہنگی ہوتی ہے اور دوسری سستی،  جو بھی آپ  چاہیں لے سکتے ہیں، میرے خیال میں آپ ٹیسٹر لوکل مارکیٹ سے لے لیں وہ آپکو بہت سستی پڑینگی۔

بحرحال جو اچھے کوالٹی کا ٹیسٹر ہے وہ تقریبا  آپکو 1 لاکھ 35 ہزار (14 گرام سونا)میں  ڈالر ریٹ 165 کے حساب سے پڑے گا اور سستے والا  1 لاکھ 10 ہزار (12 گرام سونا) میں۔

سستے اور مہنگے میں بس کوالٹی، فیچرز  اور آوٹ پٹ یا کام کرنے کی رفتار  کا فرق ہوتا ہے اس کے علاوہ  دونوں چیزوں کا کام ایک ہی طرح کا ہوتا ہے۔

جو مہنگے والی مشین ہے  یہ مائیکرو، ٹائیپ سی،  آئی فون یوایس بی کیبل وغیرہ کے لیے موضوع ہے اور اس کیبل کی چارجنگ کرنے کی ٹیسٹنگ اور ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کی ٹیسٹنگ ہوتی ہے۔

سٹپ نمبر 5۔ پیکنگ

ٹیسٹنگ کے بعد پیکنگ کا مرحلہ آتا ہے اور وہ آپ یا تو مزدورں سے کرواسکتے ہیں یا پھر مشین سے۔

اگر مشین سے کروائینگے تو  پھر   یہ والی مشین آپ کے لیے پیکنگ او شیپ میں یا آٹھ ہندسے کی شکل میں پیکنگ کروائے گی اس کی قیمت  تقریبا 1 لاکھ 10 ہزا ر روپے (12 گرام سونا)ہے  ڈالر ریٹ 165 کے حساب سے۔

Mobile data cable winding machine موبائیل ڈیٹا کیبل پیک کرنے کی مشین

لو جناب آپ کا ڈیٹا کیبل تیار ہے، ان مشینوں کو آپریٹ کرنا بھی کوئی اتنا مشکل کام نہیں ، ایک دو ہفتے کی  محنت سے آپکا لیبر پورے کام کو اچھی طرح جان لیگا باقی آپ کو کمپنی اس پورے کام کو، ہر مشین کو سٹپ بائی سٹپ چلانے کی، کرنے کی پوری ویڈیو دیگا ساتھ میں  مینول بھی۔

اور اگر بلفرض آپ چاہتے ہیں کہ کمپنی آپ کے بندوں کو ٹرین کرنے کے لیے بندے بھیجے تو وہ بھی  ہوسکتا ہے بس آپ نے کمپنی کے بندوں کی رہائیش، کھانے پینے کا، روز کی تنخواہ اور ویزے وغیرہ کا خرچہ اُٹھانہ ہوگا۔

ان مشینوں کے علاوہ اگر تیار شدہ مال میں کوئی کیبل خراب ہوگا تو اُس کے ریپئر، مرمت کے لیے بھی آپ  یا تو پہلے سٹپ والے مینول مشین خرید کے استعمال کرسکتے ہیں یا پھر آٹومیٹک۔

اس کے علاوہ  انجکشن والے سٹپ میں ہوا  والی مشین استعمال ہوتی ہے تو آپکو کمپنی ایک کمپریسر بھی مہیا کرے گی جس کی قیمت  730 ڈالر(12 گرام سونا) کے لگ بھگ ہے۔



اور انجکشن والے مشین کے خام مال کے لیے  ہافر ڈرائیر مشین بھی استعمال ہوگی جس کی قیمت تقریبار 370 ڈالر(6 گرام سونا) ہے اس سے پلاسٹک کی تہہ سانچوں میں سیکنڈز میں سخت ہوجاتی ہے۔

اور  جو بچا کچا مال انجکشن مشین میں رھ جاتا ہے اُس کو دوبارہ استعمال کرنے کے لیے  کریش مشین استعمال ہوتی ہے جس کی قیمت تقریبا 560 ڈالر(9 گرام سونا) ہے۔

تو یہ ہوگئی ڈیٹا کیبل کے پورے سیٹ  آف کے بارے میں معلومات، چلئے اب بات کرتے ہیں مہینے کے سیلز، منافع، خرچے اور خالص منافع کی۔

اگر آپ ڈیلی 1000 کیبل بنوا کے بیچں (جو کہ نہایت ہی آسان ہے) اور وہ بھی ہول سیل میں  تو آپ نہایت آسانی کے ساتھ 30 روپے کے منافع (فی دانہ) پہ بیچ سکتے ہیں (جو کم سے کم ہے) مطلب 20 ہزار روپے کا منافع روز کا اور اگر آپ یہ سیل مہینے کے 26 دن کریں تو  یہ مہینے کا 5 لاکھ 20 ہزار روپے کا منافع ہوا اب اگر آپ  اس میں 2 لاکھ 20 ہزار روپے آسان حساب سے ایکسپنس جس میں بجلی، فیول، تنخواہ، بلڈنگ کا کرایہ،  کھانہ وغیرہ کے لیے نکال دیں تو پھر بھی آپکو  3 لاکھ کا خالص منافع بچتا ہے۔

چلیے اب ذرا اس سارے  کام کی، مطلب ڈیٹا کیبل کے مینوفیکچرنگ کی ویڈیو دیکھتے ہیں، نیچے دی گئی یہ ویڈیو اس آرٹیکل کی ویڈیو کی صورت ہے اور اسی ویڈیو میں ان سارے مشینوں کا کام دکھایا گیا ہے، لہازا ویڈیو کو چیک کریں، شکریہ۔



اگر آپ اس سارے سیٹ آف کو ہم سے منگوانا چاہتے ہیں تو اس سائیٹ کے رابطے فارم کے ذریعے رابطہ کریں یا پھر یہاں کمنٹس میں لکھیں یا بذریعہ ای میل رابطہ کریں، تفصیلات کے لیے اپنا واٹس ایپ نمبر ضروربھیجیں۔

اس بزنس کو آپ گھر سے بھی شروع کرسکتے ہیں اگر آپ کے محلے کے تین گھر اس میں آپ کے ساتھ انویسٹ کریں، مطلب ایک گھر ڈیٹا کیبل کا ایک پرزہ بنائے اور دوسرا دوسرا تو اس طرح بہت ہی قلیل سرمائے میں آپ اس کام کو اپنے گھر سے بھی شروع کرسکتے ہیں۔

اور بہترین منافع کما سکتے ہیں اور اگر آپ کے پاس انویسٹمنٹ اچھی خاصی ہے تو بھی آپ اس سیٹ آف کو اپنے گھر میں لگا سکتے ہیں اور پورے کا پورا منافع آپ کا ہوا۔

اگر آپ مزید ایسے منافع بخش بزنس آئیڈیاز کے بارے میں پڑھنا چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل لنک چیک کریں اس پہ آپکو 100 سے زیادہ بزنس آئیڈیاز مل جائینگے، شکریہ۔

Business Ideas in Pakistan

نوٹ: اس ویب سائیٹ کے آرٹیکل، پوسٹ  کاپی کرکے فیس بک  پہ، کسی ویب سائیٹ پہ، ای بک میں یا کسی اور پلیٹ فارم پہ کاپی کرکے پیسٹ کرنا کاپی رائیٹس وایلشن کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنے والے کے خلاف کاپی رائیٹس کے تحت کاروائی کی جائے گی، لہازا ایسا کرنے سے  اجتناب کریں اور صرف آرٹیکل کا لنک فیس بک پہ، کسی سائیٹ پہ،  ای بک وغیرہ  میں شئر کریں۔



About Publisher Arshad Amin

Certified SEO Professional, Small Business, Start-up, Marketing Expert with ton's of practical, actionable ideas, insights to share, Proud Founder and Owner of www.easymarketinga2z.com and www.topexpertsa2z.com

No comments:

Post a Comment

Start typing and press Enter to search