کامیاب کاروبار: صرف 1 لاکھ 50 ہزار سے بے بی گارمنٹس کے بنانے کا کام شروع کریں(لاکھوں کمائیں)۔
جی دوستوں ایک اور بزنس آئیڈیا یا کاروبار لے کے آپ لوگوں کی خدمت میں حاٖضر ہوا ہوں، آج کا یہ بزنس آئیڈیا بچوں کے برینڈیڈ گارمنٹس کے مینوفیکچرنگ سے متعلق ہے، جس کو آ پ کم سے کم سرمائے مطلب صرف ایک لاکھ پچاس ہزار سے شروع کرسکتے ہیں اور مہینے کے لاکھوں کما سکتے ہیں۔
آج کے اس کاروبار کے متعلق
میں آپکو سارے تفصیل مہیا کرونگا کہ کیسے آپ
اپنے گھر سے برینڈڈ کپڑوں کا بزنس
شروع کرسکتے ہیں اور یہ کہ خام مال کہاں اور کس ریٹ میں ملے گا، مینوفیکچرنگ کا کیا
طریقہ کار ہوگا اور برینڈنگ کیسے کرینگے ، ڈیلی سیلز کتنی درکار ہوگی جو کہ آپ آسانی
کے ساتھ کرسکیں، ٹوٹل ایکسپنس، منافع اور خالص منافع کیا ہوگا وغیرہ وغیرہ۔
مطلب اس آرٹیکل کو مکمل پڑھنے
کے بعد آپ کامیابی کے ساتھ اس بزنس/کاروبار کو شروع کرسکیں گے کیونکہ آرٹیکل میں
ساری فیزبیلٹی دی گئی ہے۔
لہازا اس آرٹیکل کو پورے غور
اور توجہ کے ساتھ آخر تک پڑھیں اور جہاں کہی پہ بھی کوئی سوال ہو تو کمنٹس میں
پوچھ لیا کریں۔
نوٹ: یکم جنوری 2021 کو ایک گرام سونے کی قیمت 10880 روپے ہے، چونکہ سونے کی ویلو یا قدر کبھی نہیں بدلتی جبکہ کرنسی کی قدر اُٹھتی یا گرتی ہے جس کی وجہ سے سونے کی قیمت /قدر میں اضافہ یا کمی ہوتی ہے لہازا میں اس پوسٹ میں اس کاروبار کو کامیابی سے شروع کرنے کے لیے جو انویسٹمنٹ درکار ہوتی ہے اُس کو سونے کے حساب سے بھی مینشن کرونگا جس کی وجہ سے اس آرٹیکل کے اعداد و شمار ہمیشہ کے لیے درست رہینگے، مطلب اگر آپ نے 2050 میں اس آرٹیکل کو پڑھا تو اُس ٹائیم سونے کی قیمت جو بھی ہوگی اُس حساب سے آپکو اس کاروبار کو کامیابی سے شروع کرنے کے لیے سرمایہ درکارہوگا۔
چلئے چلتے ہیں اس آرٹیکل کے
بنیادی مقصد کی طرف۔
اس کاروبار کو کامیابی سے شروع کرنے کے لیے آپکو مندرجہ ذیل چیزیں درکار ہونگی۔
نمبر1۔ خام مال (شرٹس، پنٹس، جینز پنٹس کا کپڑا، ہیٹ سٹکرز (برینڈیڈ)، دوسرے سٹکرز، اوپی پی پلاسٹک بیگس وغیرہ)۔
نمبر 2۔ سبلیمشن ہیٹ مشین۔
نمبر 3۔ بچوں کے گارمنٹس بنانے کے لیے سکلڈ بندے۔
نمبر 4۔ موٹر سائیکل لوکل
مارکیٹ میں مال سپلائی کرنے کے لیے ۔
نمبر 5۔ فیس بک پہ سیلز کے
لیے بجٹ۔
چلئے اب تفصیل سے ان چیزوں پہ بات کرتے ہیں۔
نمبر1۔ خام مال (شرٹس، پنٹس، جینز پنٹس کا کپڑا، ہیٹ سٹکرز (برینڈیڈ)، دوسرے سٹکرز، اوپی پی پلاسٹک بیگس وغیرہ)۔
آجکل چونکہ زیادہ تر ٹرینڈ
اور ڈیمانڈ پولیسٹر بلینڈ کپڑے کی ہے، پولیسٹر بلینڈ وہ کپڑا ہوتا ہےجس میں کاٹن مکس
کیا گیا ہو، یا پھر خالص پولیسٹر کی ہے، (کاٹن کی بھی ہےلیکن چونکہ وہ مہنگا پڑتا
ہے لہازا اُس کی سیلز کم ہوتی ہے بہ نسبت پولیسٹر بلینڈ اور خالص پولیسٹر کے)
لہازا آپ نے ایسا کپڑا شرٹس کے لیے لینا ہے، بچوں کے گارمنٹس میں جو کپڑا
زیادہ تر مارکیٹ میں چلتا ہے وہ یا تو 60
فیصد پولیسٹر اور 40 فیصد کاٹن کا کپڑا
ہوتا ہے یاپھر سوفیصد پولیسٹر ہوتا ہےمطلب پورا کپڑا پولیسٹر کا ہوتا ہے ۔
پاکستان کے مختلف مارکیٹس میں
پولیسٹر بلینڈ کپڑے کا، خالص پولیسٹر کا، کاٹن کا ریٹ مختلف ہے مطلب اگر آپ مثال
کے طور پہ کے پی کے کسی قصبے میں رہتے ہیں تو وہاں اگر آپ اس کپڑے کو لینگے تو وہ
مہنگا ہوگا بہ نسبت اگر آپ اُس کو پشاور سے لینگے اور پشاور والا مہنگا ہوگا بہ
نسبت لاہور والے کے اور لاہور والا مہنگا ہوگا بہ نسبت کراچی کے۔
اسے بھی پڑھیئے: کامیاب کاروبار: صرف 4 ہزار سے کماؤ 60 ہزار فی مہینہ۔۔!۔۔
اس طرح کی صورت حال جینر اور پنٹس
کے کپڑے کے بارے میں بھی ہے۔ میں نے یہاں اس آرٹیکل میں پشاور کے ریٹس دیے ہیں اور اُسی کے حساب سے خرچے، منافع کا تعین کیا
ہے، مطلب اگر آپ کو اور بھی زیادہ منافع
درکار ہو یا اپنی پروڈکشن کاسٹ کم کرنا چاہتے ہوں تو آپ لاہور یا کراچی، فیصل آباد
میں بہتر ریٹس پہ مال لے لیں۔
یاد رہے اگر آپ پولیسٹر بلینڈ
لینا چاہتے ہیں جو اس کاروبار کے لیے، ڈئیزاین پرنٹنگ کے لیے نہایت موضوع ہے تو
پھر آپ 60 فیصد پولیسٹر اور 40 فیصد کاٹن
کے بلینڈ والا کپڑا لیں اور اگر آپ کے پاس بجٹ زیادہ ہے، مطلب آپ اس کاروبار میں 3 یا 4 لاکھ روپے انویسٹ کرسکتے
ہیں تو پھر خالص کاٹن کا کپڑا بھی لے لیں
(اس بات کی وضاحت آگے آئے گی کہ کاٹن پہ کامیاب سبلیمشن پرنٹنگ کیسے ہوتی ہے)۔
میں نے یہ آرٹیکل ایک لاکھ
پچاس ہزار روپے کے انویسٹمنٹ کو مدنظر رکھ کے لکھا ہے(جو کہ سونے میں 13.80 گرام بنتا ہے) لیکن اگر آپ اس کام کو اور بھی بہتر اور کامیابی سے
کرنا چاہتے ہیں تو اُس کے متعلق بھی میں نے تھوڑی بہت تفصیل دی ہے۔
چلئے سب سے پلے ٹی شرٹس اور فل سلیوزشرٹس فی دانہ کے حساب سے ٹوٹل کاسٹ نکالتے ہیں (1 سے
7 سال کے عمر کے بچوں کےلیے)۔
1ٹی، 2 ٹی، 3ٹی ، 4 ٹی ، 5
ٹی وغیرہ سے مُراد ایک، دو، تین، چار سال کے بچے ہیں۔
چلئے اب ذرا بات کرتے ہیں پنٹس/پتلون/جینز کی، آپ بچوں کے لیے ٹاف اور باٹمز مطلب شرٹ اور پتلون کئی طرح کے
کپڑوں سے تیار کرسکتے ہیں میں نے یہاں پہ صرف پولیسٹر اور کاٹن/پولیسٹر مکس کی بات
کی ہے لیکن آپ خالص کاٹن سے بھی بناسکتے
ہیں (مطلب کہ شرٹس)، ساتھ میں فلیس (اونی) سے بھی بنا سکتے ہیں، چونکہ کاٹن مہنگا
ہوتا ہے تو اس وجہ سے اُس کی سیلز اتنی
نہیں ہوتی جبکہ فلیس/fleece وغیرہ کا ریٹ اگرچہ اچھا ہے لیکن پولیسٹر بلینڈ، خالص
پولیسٹر کے مقابلے میں اُس کی سیلز قدرے کم ہے۔
فلیس کپڑا بھی پولیسٹر یا
پولیسٹر/کاٹن کے مکس سے بنا ہوتا ہے لہازا پولیسٹر اور فلیس کے ریٹ میں فرق بہت کم
ہوتا ہے۔
دوسری اہم بات یہ ہے کہ خام مال یعنی کی کپڑے کی چوڑائی، لمبائی بھی
آپکے منافع میں کمی یا زیادتی کا باعث
بنتی ہے، کیونکہ کٹائی میں اگر کپڑے کی
سائیز کی وجہ سے کپڑا زیادہ ضائع ہوگا تو نقصان ہوگا اور اگر کم ضائع ہوگا تو
فائدہ زیادہ ہوگا۔
یہ چیز آپکو آپکا لیبر یعنی
درزی بہتر طور سے بتائے گا کہ آپ کونسی سائیز والی پتلون/شرٹ کے لیے کونسی لمبائی،
چوڑائی کا کپڑا لیں تاکہ آپکو فائدہ زیادہ سے زیادہ نکلے۔
جو پچھلے ٹیبلز میں نے شرٹس
کے لیے کپڑے کا خرچہ نکالا ہے وہ سکوئر میٹر کے حساب سے نکالا، مطلب کپڑے کی
چوڑائی اور لمبائی مربعہ میٹر ہے اور ایسا کپڑا آسانی کے ساتھ مارکیٹ میں مل جاتا
ہے۔
اسے بھی پڑھیئے: موبائیل ڈیٹا کیبل بنانے کا کاروبار(5 لاکھ 20 ہزار کا منافع فی مہینہ)۔
پنٹ زیادہ تر کاٹن ٹویل (کپڑے
کی قسم) اور چینو (کپڑے کی قسم) سے بنائے جاتے ہیں جبکہ جینز (کپڑا) اس کے علاوہ
ہے، آپ یہ تینوں آپشن استعمال کرسکتے ہیں، مناسب کوالٹی ان تینو اقسام 120
روپے فی مربع میٹر کے حساب سے ملتی ہے ۔
نیچے دیے گئے ٹیبل میں سائیز
کے حساب سے فی دانہ پنٹ کا کُل خرچہ/کاسٹ نکالا گیا ہے۔
چلیئے اب پورے سوٹ میں ہر
سائیز کے لیے کُل کاسٹ/خرچہ نکالتے ہیں۔
ٹی شرٹس اور پنٹ کے ہر سائیز
کا کُل خرچہ کچھ اس طرح سے ہوگا۔
یہ جو "دوسرا خرچہ فی
سوٹ" کا کالم ہے اس سے میری مُراد او
پی پی پلاسٹک بیگ، ہینڈ ٹیگ، برینڈ سٹکر،
برینڈ ٹیب، کلرفل سٹکر وغیرہ کا خرچہ ہے جس سے ایک سمپل/سادہ سوٹ برینڈڈ
سوٹ میں تبدیل ہوجاتا ہےاور آپ کا منافع 2 سے 3 گناہ بڑھ جاتا ہے، اس کی
تفصیل آگے آئی گی۔
چلئے اب ایسا ہی فی سوٹ حساب فل سلیوز شرٹ والے سوٹ کے لیے
کرتے ہیں۔
تو یہ ہوگیا ٹی شرٹ والے سوٹ اور فل سلیوز والے شرٹ کے سوٹ کا کُل خرچہ یا کاسٹ اب چلے بات
کرتے ہیں ان سوٹس کو برینڈڈ لُک دینے کی تاکہ یہ اچھے منافع پہ سیل ہوں، ہم اس پہ
ہیٹ پریس مشین کے ذریعے ڈیزائین لگواتے
ہیں۔
نمبر 2۔ سبلیمشن ہیٹ مشین۔
اس
طرح کی ڈیزائن لگوانے کے لیے ہیٹ پریس مشین
استعمال ہوتی ہے جو کہ تقریبا 15 سے 20 ہزار میں مل جاتی ہے (اچھی کوالٹی کی) اور
مناسب کوالٹی کی یہی 10 ہزار میں مل جاتی
ہے۔
اس مشین کو آپریٹ کرنا نہایت آسان ہوتا ہے اور زیادہ سے زیادہ تین منٹ میں آپ کے شرٹ/پنٹ پہ ڈیزائین آجاتا ہے مطلب ایک گھنٹے
میں آپ کم سے کم 20 آئٹمز پہ ڈیزائن لگوا سکتے ہیں۔
مطلب اگر آپ ایک پورے سوٹ پہ
ڈئزائین لگوانا چاہیں تو آپ ایک گھنٹے میں
کم سے کم دس سوٹ کرسکتے ہیں۔
یہ ڈئیزائین آپ سبلیمشن پرنٹر
والے سے بنوا سکتے ہیں جس پہ خرچہ 10 روپے
تک آسکتا ہے اگر آپ زیادہ بنوائیں اور اگر آپ اپنا سبلیمشن پرنٹر لیں جو کہ یہی 30
سے 35 ہزار میں آئے گا تو آپکو یہ
ڈئیزائین 5 روپے تک میں پڑے گا۔
سبلیمشن پرنٹر میں دو سائیز
کے پرنٹر آتے ہیں ایک اے 3 سائیز کا اور دوسرا اے 4 سائیز کا، اے 3 سائیز سے آپ اے 4 سائیز کا پرنٹ نکال سکتے ہیں
لیکن اے 4 سائیز کے پرنٹر سے آپ اے 3 سائیز کا پرنٹ نہیں نکال سکتے ۔
اسی وجہ سے اے 3 سائیز کا پرنٹر اے 4 سائیز کے پرنٹر کے
مقابلے میں کافی مہنگا ہوتا ہے۔
سبلیمشن پرنٹر کے علاوہ انک
جیٹ پرنٹر بھی ملتا ہے لیکن اُس کا ڈئیزائین
صاف اور خوب صورت نہیں ہوتا جبکہ انک جیٹ
پرنٹر کے علاوہ لیزر پرنٹر بھی مارکیٹ میں ملتا ہے جس کی کوالٹی اچھی ہوتی ہے اور
وہ ڈارک کلر کے شرٹس/پنٹس پہ پرنٹ بہت خوب
صورتی کے ساتھ کرتا ہے ۔
سبلیمشن پرنٹر کی کوالٹی ڈارک
کلر کے گارمنٹس پہ کافی اچھی ہے لیکن اگر
آپ اُس سے بھی بہتر کام چاہتے ہیں تو پھر
ڈارک کلر کے گارمنٹس کے لیے لیزر پرنٹر اور لائیٹ کلر کے گارمنٹس کے لیے سبلیمشن
پرنٹر بہترین کمبو ہوگا۔
اس کے علاوہ سبلیمشن پرنٹر کا
پرنٹ گارمنٹ کے عمر تک پائیدار ہوتا ہے،
دھونے سے، دھوپ سے، پسینے وغیرہ سے بلکل بھی خراب نہیں ہوتا جبکہ لیزر
پرنٹر کا پرنٹ پائیدار نہیں ہوتا اور بیس
، پچیس بار دھلائی سے دھل جاتا ہے۔
اسے بھی پڑھیئے: 50 نہایت ہی کامیاب کاروباری آئیڈیاز۔
اگر ان حقائق کو دیکھا جائے
تو پھر میرے خیال میں سبلیمشن پرنٹر سب سے بہترین آپشن ہے۔
پرنٹر کے ساتھ ساتھ آپ کو
پرنٹر کو آپریٹ کرنے کے لیے کمپیوٹر/لیپ ٹاف بھی درکا ہوگا اور ہاں مارکیٹ میں
ایسے پرنٹر بھی موجود ہیں جو کہ ہیں تو کافی مہنگے ہیں مطلب اسی، نوے ہزار کے لیکن اُن پرنٹرز سے
بنایا گیا ڈیزائین خالص کاٹن کے کپڑے بھی
لمبے عرصے تک بلکل صحیح سلامت
رہتا پولیسٹر یا پولیسٹر بلینڈ کے کپڑے کی
طرح تو اگر آپ کاٹن پہ بھی کامیاب کام کرنا چاہتے ہیں تو وہ پرنٹر لیں، ایک پرنٹر
کا میں آپ دوستوں کو نام بھی بتا دیتا ہوں۔
Sawgrass Virtuoso SG400
یہ پرنٹر کافی مہنگا ہے لیکن اس سے آپ کاٹن کے کپڑے پہ بھی بہترین اور لمبے عرصے تک پائیدار کام لے سکتے ہیں، اگر آپ یہ پرنٹر لیتے ہیں تو اس کے ساتھ آپ Siser کی ایزی سبلی پرنٹر کٹ بھی لے لیں اور کامیابی سے کاٹن پہ کام شروع کریں۔
جب ڈیزائین وغیرہ لگ جائیں تو
پھر آپ نے ان سوٹس کو پیک کرنا ہے اور پیکنگ آپ او پی پی پلاسٹک بیگس میں کرسکتے
ہیں۔
کپڑوں کو پیک کرنے سے پہلے ہی
اوپی پی بیگس کے اوپر بڑا سا کلر فل سٹیکر وغیرہ بھی چھاپ کے چپکائیں جس پہ پراڈکٹ کی ڈیٹیلز، سائیز ، قیمت، کوالٹی
وغیرہ کے متعلق معلومات درج ہوں اور ساتھ ہی ساتھ میں اوپر کی طرح کے ہنگ ٹیگس اور لیبل بھی بھی بہترین قسم کے پریس والوں سے چھاپ کے بنوا لیں اور اُن میں سفید اچھے کوالٹی کا دھاگہ لگوائیں، اس کے
علاوہ جینر پہ بھی اگر ہوسکے تو لیوایز/LEVIS کی طرح کا ٹیب بنوا کے لگوائیں
اور ساتھ میں شرٹ پہ بھی ایسا ہی ٹیگ بنوا کے لگوائیں۔
اس کے علاوہ سوٹ کے ساتھ ایک
برینڈ سٹکر بھی لگائیں۔
یہ چھوٹی چھوٹی چیزیں آپ کے
گاہک کے ذہن میں آپکے پراڈکٹ کے ویلیو کو بے تحاشہ بڑھا دیتی ہیں لہازا یہ چیزیں
ضرور کریں ۔
آپکو یہ چیزیں مندرجہ ذیل حساب سے پڑے گی۔
نمبر 1۔ اوپی پی پلاسٹک
بیگ 4 روپے فی دانہ۔
نمبر 2۔ کلر فل سٹیکر 3 روپے
فی دانہ۔
نمبر3۔ ہنگ ٹیگ
1 روپے فی دانہ۔
نمبر 4۔ برینڈ ٹیب 1 روپے فی دانہ۔
نمبر 5۔ لیبل 2 روپے۔
نمبر 6۔ سبلیمشن ڈئیزائین 10
روپے فی سوٹ۔
نمبر 7۔ برینڈ سٹیکر 4 روپے۔
مطلب اگر آپ یہ 25 روپے
لگوائیں گے تو آپ اس سے 200، 300 فیصد
زیادہ بھی کمائیں گے، مطلب اگر آپ ایک سوٹ سے 100 روپے کمارہے تھے تو اس طرح کرنے
سے آپ اُس سوٹ سے 200 یا 300 کمار ہے ہونگے، لہازا ان چیزوں پہ خوب توجہ دیں اور
بہترسے بہترین طریقے سے یہ چیزیں بنوائیں۔
اور اگر آپ ان چیزوں پہ زیادہ
انویسٹ کرینگے تو ان کی کاسٹ بہت گرجائے
گی مطلب 10 روپے سے 15 روپے تک آسکتی ہے لیکن وہ بعد کی باتیں ہیں جب آپکا
بزنس خوب جم جائے۔
نمبر 3۔ گارمنٹس بنانے کے لیے سکلڈ بندے۔
جہاں تک بچوں کے گارمنٹس
بنانے کا تعلق ہے تو آپ کو یہ کام ایک طرح سے آوٹ سورس کرنا پڑے گا مطلب کہ آپ
اپنے علاقے میں مختلف ٹیلرز وغیرہ کو سمپل دکھا کے ڈیل کریں گے کہ آپکو اس طرح کا
مال چاہیے اور یہ کہ آپ انھیں کپڑا وغیرہ سپلائی کرینگے۔
اس طرح سے بھی آپکو بندے مل
جائینگے اور باقی بہت خواتین جو گھر میں ٹیلرنگ کا کام کرتی ہیں وہاں سے بھی
آپکو بندے مل جائینگے، وہ اپنے گھر میں
کام کرینگی اور آپ انھیں ہفتے کے حساب سے یا دن کے حساب سے پہ کرینگے۔
اس طرح آپکو جتنا بھی مال
چاہیے اُس حساب جتنے بھی بندے چاہیے ہوں مل جائینگے بس آپ نے اُن کے پاس جاکے مال اُٹھانا
ہے، اُس پہ ڈئیزائین (اور وہ سٹکر، ہینڈ ٹیگ وغیرہ) لگوانی ہے اور سیل کرنا ہے۔
جب کام کافی بڑھ جائے تو پھر آپ
ان لوگوں کو ایک چھت تلے بھی اکھٹے کرسکتے ہیں اور اپنی ایک گارمنٹس کی کمپنی بھی کھول سکتے ہیں۔
نمبر 4۔ موٹر سائیکل مارکیٹ میں مال سپلائی کرنے کے لیے ۔
شروع میں کم سے کم ایک موٹر
سائیکل تو لازمی ہے، جس سے کہ آپ مارکیٹ میں مال سپلائی کرسکیں بعد میں جب
خوب کمانے لگ جائیں تو بڑی گاڑی،
سوزوکی وین وغیرہ لے لیں۔
نمبر 5۔ فیس بک پہ سیلز کے
لیے بجٹ۔
اسے بھی پڑھیئے: چھوٹا کاروبار: 15 ہزار کے انویسٹمنٹ سے کماؤ 15 سو روزانہ۔
فیس بک پہ ایڈورٹائیزمنٹ کرکے بھی بہت سے لوگ گارمنٹس میں اچھا خاصہ کما رہے ہیں، فیس بک پہ سیلز کیسے کرنی ہے، ایڈ کیسے بنوانا ہے یہ ساری تفصیل یوٹیوب اور فیس بک کے ہیلپ میں اُردو زبان میں موجود ہے اور آپ کے لیے اس میں فائدہ ہے کیونکہ آپ مینوفیکچرر ہیں ، آپ اگر سیدھا کنزیومر/کسٹمر پہ بیچیں گے تو آپ بہت زیادہ کما پائیں گے اور اسی وجہ آپ نہ صرف فری ہوم ڈیلوری دے سکتے ہیں بلکہ کیش اون ڈیلوری کا آپشن بھی رکھ سکتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ قیمت بھی مناسب دے سکتے ہیں۔
ساتھ اگر گاہک ایک آئٹم کا آرڈر دے تو آپ اُس سے ملتے جلتے تین چار اور آئٹمز بھی ڈیلوری کے ذریعے بھیج دیں تاکہ اگر بلفرض اُس کو آپکا وہ والا آئٹم پسند نہ آئے تو دوسرا منتخب کرے یا اگر پسند آئے تو دیگر آئٹمز میں بھی خریداری کرے، اس طرح کرنے سے آپ کے سیلز کرنے کے مواقع اور بھی بڑھ جائینگے، انشاء اللہ۔
تو اگر آپ یہ بزنس شروع کریں
تو اس طرح سیلز کرنے سے فائیدہ ضرور
اُٹھائیں۔
خرچہ ،منافع،
خالص منافع کی تفصیل
نیچے دیے گئے ٹیبل میں، میں
نے بی ٹو بی مطلب اگر آپ اپنے مال کو پرچون پہ بیچیں تو اُس حساب سے منافع نکالا
ہے اور یہ ریٹس جو پرچون والے کو دیے گئے ہیں یہ پشاور مارکیٹ کے ریٹس کے مطابق
ہیں۔
نیچے دیے گئے
ٹیبپل میں فی ٹی شرٹ سوٹ اور فی فل سلیوز شرٹ سوٹ کا منافع دیا گیا ہے۔
اب اگر آپ ڈیلی کم سے کم 100 سوٹ بیچیں پرچون میں تو آپکا روز کا منافع کچھ اس طرح سے ہوگا۔
مطلب اگر آپ 24 دن اس ٹیبل کے
حساب سے پرچون میں سیل کریں تو آپ مہینے کا کم سے کم منافع 3 لاکھ 37 ہزار روپے کما سکتے ہیں، اب اس میں
پٹرول، بجلی، بلٹی ، کھانے وغیرہ کا خرچہ نکال لیں تو آپ کا خالص منافع کم سے کم 3 لاکھ روپے
اور وہ بھی زیادہ سے زیادہ 1 لاکھ پچاس ہزار سے 2 لاکھ روپے کے انویسٹمنٹ
سے۔۔!!!۔۔۔ واقعی سچ ہے کہ کپڑے، گارمنٹس کے کام میں لوگ کڑوڑوں کما رہے ہیں اور
آپ بھی اتنا کما سکتے ہیں۔۔!!!۔۔۔
میرے خیال میں آپکو مزید ٹائم
ویسٹ نہیں کرنا چاہیے اور ان ساری تفصیلات سے فائدہ اُٹھا کے بچوں کے گارمنٹس کے مینوفیکچرنگ کا کام بسم اللہ پڑھ کے شروع کرلینا چاہیے۔۔۔ کیونکہ
میری نظر میں اتنے کم سرمائے سے ایسا بہترین کاروبار نہیں گزرا۔۔۔۔!!!۔۔۔۔
اگر آپ مستقبل میں مزید ایسے منفرد اور کامیاب کاروباری مشورے بلکل مفت بذریعہ ای میل حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اپنے ای میل سے اس ویب سائیٹ کو سبسکرائیب کریں اور کاروبار کے متعلق مزید اُردو میں پڑھنا چاہتے ہیں، مزید کاروباری آئیڈیاز پڑھنا چاہتے ہیں تو اس لنک کو چیک کریں: کاروباری مشورے اور کاروباری آئیڈیاز۔
نوٹ: اس ویب سائیٹ کے آرٹیکل، پوسٹ کاپی کرکے فیس بک پہ، کسی ویب سائیٹ پہ، ای بک میں یا کسی اور پلیٹ فارم پہ کاپی کرکے پیسٹ کرنا کاپی رائیٹس وایلشن کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنے والے کے خلاف کاپی رائیٹس کے تحت کاروائی کی جائے گی، لہازا ایسا کرنے سے اجتناب کریں اور صرف آرٹیکل کا لنک فیس بک پہ، کسی سائیٹ پہ، ای بک وغیرہ میں شئر کریں۔
TAGS BIZ IN URDU (کارُوبار اُردو زبان میں) Business Ideas Pakistan Business in Pakistan Home Based Business Ideas in Urdu In Urdu Pakistan
بھائی جان آپ کی بہت مہربانی تھوڑا یہ بتا دیں کہ یہ مشینری کہاں سے ملے گی اور اگر ہم تنخواہ پر ٹیلرز رکھنا چاہتے ہیں تو وہ مل جائیں گے یا نہیں ملے گے اگر آپ کے پاس ٹیلرز وغیرہ کی انفارمیشن ہو تو جزاک اللہ
ReplyDeleteبھائی یہ ساری مشینے آن لائن بھی ملتی ہیں اور آپ آن ڈیلرز کو سرچ کرکے اُس کے فزیکل ایڈرس پہ جا کے، جو کہ اُس ک دوکان وغیرہ ہوگی وہاں سے بھی خرید سکتے ہیں۔۔۔
Delete