Very Low Investment Business Idea Pakistan [Invest 4000 & Earn 60000/- Per Month] [2021-2022]

Hello everyone, here is another super profitable low investment business idea in Pakistan, for all the the would be entrepreneurs in Urdu.

This business idea is greatly suitable for students and for job holders who want a side business with low investment, you can also start this business with a lot of ease even from your home!

low investment business ideas pakistan home business ideas for students side business pakistan گھریلو کاروبار کامیاب کاروبار کاروبار کیسے کیا جائے بزنس آئیڈیاز کاروباری مشورے گھریلو کاروبار

جی دوستوں ایک اور نہایت ہی منفرد اور کامیاب بزنس آئیڈیا/کاروبار لے کے آپ لوگو ں کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں جس کو آپ کم سے کم 4 ہزار روپے سے شروع کرکے کچھ عرصے بعد کم سے کم 60 ہزار روپے ماہانہ کما سکتے ہیں۔

نوٹ: یکم جنوری 2021 کو ایک گرام سونے کی قیمت 10880 روپے ہے، چونکہ سونے کی ویلو یا قدر کبھی نہیں بدلتی جبکہ کرنسی کی قدر اُٹھتی یا گرتی ہے جس کی وجہ سے سونے کی قیمت /قدر میں اضافہ یا کمی ہوتی ہے لہازا میں اس پوسٹ میں اس کاروبار کو کامیابی سے شروع کرنے کے لیے جو انویسٹمنٹ درکار ہوتی ہے اُس کو سونے کے حساب سے بھی مینشن کرونگا جس کی وجہ سے اس آرٹیکل کے اعداد و شمار ہمیشہ کے لیے درست رہینگے، مطلب اگر آپ نے 2050 میں اس آرٹیکل کو پڑھا تو اُس ٹائیم سونے کی قیمت جو بھی ہوگی اُس حساب سے آپکو اس کاروبار کو کامیابی سے شروع کرنے کے لیے سرمایہ درکارہوگا۔

مطلب سونے کے حساب سے آپ اس کاروبار کو صرف  0.40 گرام سونے کے سرمائے سے شروع کرسکتے ہیں۔

مطلب اس کاروبار میں آپ  صرف 4 ہزار کے  انویسٹمنٹ سے 15 گناہ کا منافع کما سکتے ہیں، یہ بزنس آئیڈیا اگر آپ بڑے سکیل پہ شروع کرینگے مطلب 4 لاکھ سے تو پھر آپ حساب لگائیں کہ آپ ماہانہ  لاکھوں کمائیں گے۔

آج کا جو بزنس آئیڈیا ہے وہ نایاب، منفرد نسل کے مُرغیوں کے بزنس سے متعلق ہے جس کو آپ اپنے گھر میں آسانی کے ساتھ پال سکتے ہیں اور صرف  6 سے 8 مہینے بعد اس سے آپکا منافع شروع ہوجائے گا جو بڑھتے بڑھتے کم سے کم 60 ہزار فی مہینہ تک پہنچ جائے گا۔

یہ کیسے ہوگا اور یہ مُرغیاں وغیرہ کہاں سے ملنے گی، اس ساری تفصیل کے لیے اس آرٹیکل کو پورے غور اور توجہ کے ساتھ آخر تک پڑھیں، شکریہ۔

کم سرمائے میں صرف 4 ہزار سے نہایت کامیاب منافع بخش کاروبار

جس نایاب نسل کے مرُغی کی آجکل بہت زیادہ ڈیمانڈ ہے وہ ہے سلور سپرائیٹ جو کہ مارکیٹ میں 7 تا 8 ہزار روپے فی جوڑے کے حساب سے بکتی ہیں، یہ اس کی مارکیٹ میں قیمت ہے۔

سلور سپرائیٹ مرغی سیلور سپرائٹ

اس کہ اگر آپ مارکیٹ سے چوزے لینگے اور پھر 6 سے 8 مہینے ان کو پالینگے تو یہ آپکو  پورے سال کے لیے 60 تا 80 انڈے  فی مُرغی دینگی اور اگر آپ  اُن انڈوں کو ھیچ کروائینگے  تو پھر آپ آرام سے  فی چوزا سلور سپرائیٹ  450 روپے میں بیچ سکتے  ہیں، یاد رہے یہ پہلے دن کے چوزے کا ریٹ ہے۔

اسے بھی پڑھئیے: ایک نہایت ہی منفرد ہوم بزنس آئیڈیا۔

مطلب اگر آپ  18 سو روپے کے 4 سلور سپرائیٹ کے چوزے لیتے ہیں جن میں ایک میل اور باقی 3 فی میل ہوں اور اُن کو 6 تا 8 مہینے پالتے ہیں تو  پھر  ایک سال میں آپ ان 3 مرُغیوں  کے چوزے بیچ کے کم سے کم  81 ہزار روپے کا منافع (60 انڈے فی مُرغی کے حساب سے)فی ایک سال کے اور زیادہ سے زیادہ  1 لاکھ 8 ہزار روپے  کا منافع (80 انڈے فی مُرغی کے حساب سے) فی ایک سال کا  کماسکتے ہیں۔

البتہ اگر آپ چوزے نہیں بیچتے بلکہ ان کو پالتے ہیں اور پھر جوڑے کے حساب سے بیچتے ہیں تو آپ  کم سے کم 13 لاکھ  50 ہزار روپے کا منافع فی ایک سال (60 انڈے فی مُرغی کے حساب سے) اور زیادہ سے زیادہ  18 لاکھ  روپے کا منافع فی ایک سال  (80 انڈے فی مُرغی کے حساب سے) کما سکتے ہیں۔

جہاں تک فیڈ کے کھانے کا تعلق ہے تو سلور سپرائیٹ روز 40 گرام فیڈ کھاتی ہے اور فیڈ کی قیمت آجکل(دسمبر 2020 میں) 2400 تا 2800  روپے فی بوری کے حساب سے مارکیٹ میں مختلف کوالٹی کی مل رہی ہے۔

جہاں تک فائیدے کی بات ہے تو دیسی مرُغی روز کا کم سے کم 60 گرام فیڈ کھاتی ہے جبکہ اُس میں منافع سلور سپرائیٹ کے مقابلے میں بہت تھوڑا ہے اور دوسرا سلور سپرائیٹ کی انڈے دینے کی صلاحیت دیسی مُرغی جتنی ہی ہے۔

فیڈ کے ساتھ ساتھ آپ نے ان مرُغیوں کو دن میں ایک بار وٹامنز کی خوراک بھی دینی ہوگی جس سے نہ صرف آپ کے چوزے جلد گرو کرینگے بلکہ اُن کے انڈے دینے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔

اسے بھی پڑھئیے:  ہوم بزنس آئیڈیا:صرف 10 ہزار کے انویسٹمنٹ سے 1500 کماؤ ہر روز!

وٹا منز میں جو لوکلی مینوفیکچرڈ ہوتے ہیں وہ 3 سو گرام کی بوتل 1 ہزار روپے کی ملتی ہے جبکہ امپورٹڈ  کی قیمت آجکل مارکیٹ میں 2 ہزار سے لیکر 3 تا 4 ہزار چل رہی ہے۔

آپ نے روز ایک گرام کی وٹامنز ایک سے دو لیٹر پانی میں ڈال کے مُرغیوں/چوزوں کو  دینی ہونگی۔

انڈوں سے چوزے نکالنے کے لیے آپ 8 تا 10 ہزار میں ایک انکیوبیٹر  بھی لینا پڑے گا جس سے آپ آسانی کے ساتھ چوزے نکالینگے۔

ویسےآپ آسانی کے ساتھ انکیوبیٹرخودبھی بناسکتے ہیں ، انٹرنیٹ پہ ساری تفصیل موجود ہے۔

اور ایک بڑا پنجرہ  جس میں ہر ایک مُرغی کے لیے کم سے کم 2 مربعہ فٹ کی جگہ ہونی چاہیے۔

اس کے علاوہ فل سپکٹرم ویکسین ہے جو کہ آپ ہر دوسرے یا تیسرے مہینے مرُغیوں کو کروائینگے۔

اسی طرح سلور سپرائیٹ کے ساتھ آپ  بلیک کوچن  مُرغی کے بریڈ کو بھی پال سکتے ہیں جس کی جوڑی 8 تا 10 ہزار روپے میں مارکیٹ میں بکتی ہے اور یہ انڈے 8 تا 9 مہینے کے عرصے میں شروع کردیتی ہیں اور ایک سال میں کم سے کم  150 تا 180 انڈے دیتی ہے۔

بلیک کوچن کالی کوچن کالی مرغی

اس کے پہلے دن کے چوزے کا ریٹ 500 روپے ہے  مطلب اگر آپ بقایا  2 ہزار روپے کے 3 فی میل اور ایک میل بلیک کوچن لینگے تو  اگر آپ ان کے زیرو  چوزے  یعنی پہلے دن کے چوزے بیچیں گے تو آپ کم سے کم  2 لاکھ 25 ہزار (150 فی مُرغی انڈوں کے حساب سے) فی ایک سال کا کمائینگے اور زیادہ سے زیادہ  2 لاکھ 70 ہزار (180 فی مُرغی انڈوں کے حساب سے) فی ایک سال کا کمائینگے۔

ان کو بھی سلور سپرائیٹ کی طرح وٹامنز، ویکسین وغیرہ دینی ہونگی۔

اسی طرح آپ بین ٹم نسل کے مُرغیاں بھی رکھ سکتے ہیں جن کا پہلے دن کا چوزا 2 سوروپے میں بکتا ہے اور اس نسل کے مُرغیوں کی  انڈے دینے کی صلاحیت  2 سو انڈے فی ایک سال ہے جبکہ یہ 6 تا 7 مہینے بعد انڈے دینے شروع کردیتی ہیں۔

بین ٹم مرغی بن ٹم بین ٹوم مُرغیاں

جہا ں تک فیڈ کنزمپشن کی بات ہے تو یہ روز کا کم سے کم  70 گرام تک کا فیڈ کھاتی ہیں اور آپ نے ان کو بھی ویکسین، وٹامنز وغیرہ دینے ہونگے۔

آپ کو یہ سارے نسلوں کے پہلے دن کے چوزے کسی بھی  چوزوں کے ڈیلر، بریڈز ڈیلر سے مل جائینگے۔

مزید معلومات، گائیڈینس، مفید مشورے اس بزنس کے بارے میں  آپ اُن سے اور انٹرنیٹ سے لے سکتے ہیں۔

تو اب دیر کس بات کی ہے، بلکل تیار نوالہ تو آپ کو دے تو دیا ہے اب دیکھتے ہیں کہ آپ سچ میں کاروباری ہیں یا ویسے ہی چسکے لینے کے لیے اس ویب سائیٹ کو سبسکرائیب کیا ہے۔

اگر آپ مزید ایسے بہترین کاروباری  آئیڈیاز، مشورے پڑھنا چاہتے ہیں تو اس لنک کو چیک کریں: کاروباری آئیڈیاز/مشورے

اور ہاں اگر مستقبل  میں ایسے منفرد کاروباری مشورے مفت اپنے ای میل کے ذریعے حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس  ویب سائیٹ کو سبسکرائیب کریں۔

نوٹ: اس ویب سائیٹ کے آرٹیکل، پوسٹ  کاپی کرکے فیس بک  پہ، کسی ویب سائیٹ پہ، ای بک میں یا کسی اور پلیٹ فارم پہ کاپی کرکے پیسٹ کرنا کاپی رائیٹس وایلشن کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنے والے کے خلاف کاپی رائیٹس کے تحت کاروائی کی جائے گی، لہازا ایسا کرنے سے  اجتناب کریں اور صرف آرٹیکل کا لنک فیس بک پہ، کسی سائیٹ پہ،  ای بک وغیرہ  میں شئر کریں۔



About Publisher Arshad Amin

Certified SEO Professional, Small Business, Start-up, Marketing Expert with ton's of practical, actionable ideas, insights to share, Proud Founder and Owner of www.easymarketinga2z.com and www.topexpertsa2z.com

2 comments

  1. بہت اچھے مشورے ہیں عملی طور پر کتنا فایدہ ہوتا ہے یہ تو کام شروع کرنے پہ ہی معلوم ہو گا۔ جزاک اللّہ

    ReplyDelete
    Replies
    1. اسلام و علیکم، جی بلکل، ہر کاروبار کی کامیابی کا دارومدار اُس پہ کیے گئے محنت، لگائے گئے سرمائے سے ہوتا ہے، شکریہ فورم پہ آنے کا اور اپنی قیمتی رائے شئر کرنے کا، جزاک اللہ۔

      Delete

Start typing and press Enter to search