کامیاب کاروبار : کاروبار میں کامیابی کیسے ممکن ہے، جانئیے اس آرٹیکل میں۔
امریکہ کے ایک بہت مشہور ریسرچر بن اینجل نے کسی بھی انسان
کے کسی بھی کاروبار میں کامیابی کے لیے 30 سوالوں کا ایک ایسا پیمانہ بنایا
ہے کہ اگر کوئی اُن سوالوں کے صحیح جواب
دے تو اس کا مطلب ہوگا کہ وہ اپنے کاروبار میں کامیاب ہوگا ، غلط جوابات ہونگے تو
ناکام ہونگے۔
یہ تیس سوال آپ کے کاروبار میں کامیابی یا ناکامی کا سبب
بنے گی، یہ وسوالات بن اینجل نے 70 ہزار
کاروبار شروع کرنے والوں سے پوچھے، تو جنہوں نے صحیح جواب دیا وہ اپنے کاروبار میں
کامیاب ہوئے اور جنہوں نے غلط جواب دیا وہ یا تو اپنے کاروبار میں بلکل ناکام ہوئے
یا پھر بس اُن کا گزارا چلتا رہا۔
اس آرٹیکل میں، میں
اُ ن تیس سوالوں کو شئر کررہا ہوں اگر آپ نے اپنا امتحان لینا ہے کہ آپ اپنے کاروباری
سفر میں کامیاب ہونگے یا ناکام تو بن اینجل کے ویب سائیٹ پہ جا کے اُن 30 سوالوں
کے جواب دیں اور بلکل فری میں اپنا نتیجہ
حاصل کریں۔
آپ ان 30 سوالوں کے جواب صرف 5 منٹ میں دے سکتے ہیں اور
نتائیج ایک منٹ میں حاصل کرسکتے ہیں، یہی نہیں اگر آپ کے نتیجہ یہ ہو کہ آپ اپنے کاروباری سفر میں فیل یا ناکام ہونگے تو
بن ایجنل آپ کو پوری رپورٹ دے گا جس میں آپ کے کمزوریوں کا ذکر ہوگا اور اُن پہ
کام کرکے آپ ایک کامیاب کاروبار کے مالک بن سکتے ہیں انشاءاللہ۔
کسی سوال کی سمجھ نہ آئے تو تفصیل کے لیے نیچے ویڈیو چیک کریں۔
تو چلیے چلتے ہیں اُن سوالوں کی طرف۔
سوال نمبر 1۔ کیا آپ
کا اپنی زندگی میں کوئی واضح سمت اور مقصد موجود ہے؟
سوال نمبر 2۔ کیا آپ
بدلتے ہوئے ماحول کو اپنانے میں تیز ہیں؟
سوال نمبر 3۔ کیا آپ ایک وقت میں لمبے دورانیے کے لیے اپنی توجہ
مرکوز رکھ سکتے ہیں؟
سوال نمبر 4۔ کیا آپ ضرورت سے زیادہ ذہنی تناؤ کا شکار ہیں؟
سوال نمبر 5۔ کیا آپ
آسانی سے مغلوب ہو جاتے ہیں؟
سوال نمبر 6۔ کیا آپ تنقید کے لیے حد سے زیادہ حساس ہیں؟
سوال نمبر7۔ کیا آپ کامیاب ہونے کے لیے انتہائی پرجوش ہیں ؟
سوال نمبر 8۔ کیا آپ مندرجہ ذیل بیماریوں میں سے کسی ایک کا شکار ہ ہفتے میں 2 بار یا اس سے زیادہ ہوتے ہیں؟ یعنی
قبض، اسہال، بدہضمی،
اپھارہ وغیرہ۔
سوال نمبر 9۔ کیا آپ
کو ہفتے میں 2 یا اس سے زیادہ بار دماغی دھند کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یعنی سوچ کی رفتار
ختم ہو جاتی ہے، سر ابر آلود، بھولا پن، صحیح الفاظ تلاش کرنے میں ناکامی محسوس کرتا
ہے؟
سوال نمبر 10۔ کیا آپ کو روزانہ کاربوہائیڈریٹس/شوگر کی خواہش
ہوتی ہے؟
سوال نمبر 11۔ کیا آپ ہفتے میں 5 بار سے زیادہ کھانا/ناشتہ کھانے
کے بعد کریش ہو جاتے ہیں، (یعنی نیند آتی ہے، بے توجہی محسوس ہوتی ہے)؟
سوال نمبر 12۔ کیا آپ وہ اہداف حاصل کرتے ہیں جو آپ نے اپنے
لیے مقرر کیے ہوتے ہیں، زیادہ یا کم؟
سوال نمبر 13۔ کیا آپ کو دوپہر کے درمیانی وقت میں کریش
ہوتے ہیں(یعنی نیند آتی ہے، فوکس نہیں کرپاتے، جسم میں سستی ہوجاتی ہے ؟
سوال نمبر 14۔ کیا آپ چلتے/بیٹھتے/دوسروں کے ساتھ مشغول ہوتے
وقت اپنے آپ پہ فخر اور اعتماد میں ہوتے ہیں؟
سوال نمبر 15۔ کیا آپ اپنی روزمرہ کی زندگی میں 75 فیصد وقت
پرسکون رہتے ہیں؟
سوال نمبر 16۔ کیا آپ دن بھر کیفین یا دیگر محرکات پر ضرورت
سے زیادہ انحصار کرتے ہیں؟
سوال نمبر 17- کیا آپ ہفتے میں کم از کم 5 بار ورزش کرتے ہیں؟
سوال نمبر 18۔ کیا آپ جب صبح بیدار ہوتے ہیں تو تروتازہ محسوس کر تے ہیں؟
سوال نمبر 19۔ کیا آپ اکثر کسی کام کو کرنے میں تاخیر کرتے ہیں؟
سوال نمبر 20۔ کیا آپ اکثر تھکے ہوئے رہتے ہیں؟
سوال نمبر 21۔ کیا آپ نے حال ہی میں افسردہ محسوس کیا ہے؟
سوال نمبر 22۔ کیا آپ نے حال ہی میں بے چینی محسوس کی ہے؟
سوال نمبر 23۔ کیا آپ کسی بھی قسم کی دوائی لیتے ہیں جس میں
ممکنہ ضمنی اثرات یا سائید ایفیکٹس شامل ہیں، جیسے؛ ڈپریشن، خودکشی کے خیالات، ہاضمے
کے مسائل؟
سوال نمبر 24۔ کیا
آپ کے جسم کا وزن آپ کی عمر کے حساب سے زیادہ ہے ؟
سوال نمبر 25۔ کیا آپ 90 فیصد وقت صحت مند کھاتے ہیں؟
سوال نمبر 26۔ کیا آپ کو کسی بھی قسم کا دائمی درد یا پین
ہے ؟
سوال نمبر 27۔ کیا آپ اپنے مقاصد یا اہداف/گولز تک پہنچنے کے
لیے حوصلہ افزائی یا موٹییویشن محسوس کرتے ہیں؟
سوال نمبر 28۔ کیا آپ اکثر بہانے بناتے ہیں؟
سوال نمبر 29۔ کیا آپ کو پچھلے مہینے میں خودکشی کے خیالات وارد ہوئے ہیں؟ (جوابات سختی سے خفیہ ہیں)
سوال نمبر 30۔ کیا آپ کو پورے دن کے دوران (ہلکے سے شدید) مزاج میں تبدیلی آتی ہے؟ یعنی ایک وقت خوش پھر غمگین
؟
سوالوں کی تفصیلات ، وضاحت کے لیے مندرجہ ذیل ویڈیو دیکھیں۔
سروے میں حصہ لینے کے لیے بن اینجل کے اس ویب سائیٹ پہ
جائیں، لنک:30 سوال بائے بن اینجل
نوٹ: اس ویب سائیٹ کے آرٹیکل، پوسٹ کاپی کرکے فیس بک پہ، کسی ویب سائیٹ پہ، ای بک میں یا کسی اور پلیٹ فارم پہ کاپی کرکے پیسٹ کرنا کاپی رائیٹس وایلشن کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنے والے کے خلاف کاپی رائیٹس کے تحت کاروائی کی جائے گی، لہازا ایسا کرنے سے اجتناب کریں اور صرف آرٹیکل کا لنک فیس بک پہ، کسی سائیٹ پہ، ای بک وغیرہ میں شئر کریں۔
TAGS BIZ IN URDU (کارُوبار اُردو زبان میں) Business Ideas Pakistan Business in Pakistan Startup Pakistan
No comments:
Post a Comment